وزارت اطلاعات ونشریات

اِفّی  نے قومی فلمی ورثہ مشن کے تحت احتیاط سے بحال کی گئی سات کلاسک فلموں کی نمائش کا جشن منایا


این ایف ایچ ایم : ہماری سنیما وراثت کے لازوال خزانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے قوم کے عزم کا ثبوت

ہدایت کار کیتن آنند نے حقیقت 2 کو بحال شدہ کلاسک حقیقت کے سیکوئل کا اعلان کیا

ڈیجیٹل کی طرف بڑھنا بہتر ہے، لیکن ہمیں پردۂ سیمیں کے ورژن کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے: ویبھو آنند

Posted On: 23 NOV 2023 4:32PM by PIB Delhi

ہدایت کار کیتن آنند نے  کلاسک فلموں کی بحالی میں حکومت ہند اوراین ایف ڈی سی  کی کوششوں کی تعریف کی  اور کہا، ‘‘انہوں نے پرنٹ ورژن لیا ہے اور اسے بحال کیا ہے، یہ ایک قابل ذکر ٹیکنالوجی ہے اور ایک تکلیف دہ عمل ہے جس میں فریم بہ فریم بحالی شامل ہے۔’’ وہ آج گوا میں 54ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے حاشیئے پر پریس سے خطاب کر رہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-11-23at4.29.36PM44F1.jpeg

فلم حقیقت 1 کی بحالی کے بارے میں بات کرتے ہوئے جو 1962 کے  چین-ہندوستانی جنگ کے خلاف  بنائی گئی تھی، آنند نے یاد کیا کہ کس طرح اس فلم نے جنگ کے انسانی پہلو اور فوجیوں کی   تمام مشکلات کے خلاف  قوت برداشت  کی عکاسی  کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد کے کام سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی اور اسے برقرار رکھا گیا اور اس کا رنگین ورژن اِفّی54 میں دکھایا گیا۔ آنندنےکہاکہ  ‘‘کوئی بھی بلیک اینڈ وہائٹ  کو دور نہیں کر سکتا لیکن رنگین ورژن نوجوان نسل کے لیے ہے، تاکہ اسے ان کے لئے  پرکشش بنایا جا سکے۔’’ کیتن آنند نے ایک فلم حقیقت 2اور  اگلے سال افسانوی دیو آنند کی یاد میں ایک ویب سیریز بنانے کا بھی اعلان کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-11-23at4.30.19PMEWL2.jpeg

ویبھو آنند نے کہا ،‘‘مناسب میکانزم کی کمی کی وجہ سے ہم ماضی میں فلموں کے بہت سے پرنٹس کھو چکے ہیں’’۔ انہوں نے  پردہ ٔ سیمیں کے  ورژن کو محفوظ کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی یہ وضاحت کرتے ہوئے کہ یہ کس طرح لاگت والا عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ‘‘ڈیجیٹل کی طرف بڑھنا بہتر ہے’’ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طرف سے پیش کردہ امکانات پر زور دیتے ہوئے کلاسک فلموں کے پردہ ٔ سیمیں کے  ورژن کو محفوظ کرنے کی ضرورت کو بھی تسلیم کیا۔ ویبھو آنند نے اس عمل میں درکار پیچیدگیوں  مطلوبہ پیشہ ورانہ مہارت کو تسلیم کرتے ہوئے، این ایف اے آئی  کی فلم کے تحفظ کی کوششوں کی تعریف کی۔

جناب ویبھو نے اظہار کیا کہ پرانی کلاسک فلموں کے بارے میں مزید بیداری پیدا کرنے کے لیے افّی جیسے مزید میلوں کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ کس طرح ملک کے اندراور دور دراز علاقوں کے فنکاروں کو جن کے پاس محدود وسائل ہیں،اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور فلم انڈسٹری میں مواقع حاصل کرنے کے لیے یک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-11-23at4.23.46PM9IAD.jpeg

فیسٹول ڈائریکٹراوروزارت اطلاعات ونشریات کے جوائنٹ سکریٹری (فلمز)جناب پرتھول کمارنے کہا‘‘ہندوستان کا 54 واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول ایک اہم موقع ہے جب ہم ایک اجتماعی کوشش- سات احتیاط سے بحال کی گئی کلاسیکی فلموں کی اسکریننگ، سب نیشنل فلم ہیرٹیج مشن کی چھتری کے تحت  اورواطلاعات ونشریات کی طرف سے فراہم کردہ فراخدل  فنڈنگ  کے ساتھ ، کی  تکمیل کی پردہ کشائی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

قومی فلمی ورثہ مشن ہماری سنیما وراثت کے انمول خزانوں کو محفوظ کرنے کے لیے ہماری قوم کے عزم کا ثبوت ہے۔ یہ ایک ایسا سفر ہے جو ہماری ثقافتی شناخت کو تشکیل دینے اور کہانی سنانے کے فن کی گہری تعریف کو فروغ دینے میں ہمارے سنیما ورثے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ این ایف ڈی سی –این ایف اے آئی پچھلے کئی مہینوں سے بحالی پر کام کر رہا ہے جہاں ہر ایک فریم کو احتیاط سے بحال کیا جا رہا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ ہماری سنیما کی تاریخ اور جس طرح سے ہم آج مواد دیکھتے ہیں، جو کہ 4کے ریزولوشن میں ہے، کو محفوظ کیاجائے ۔

************

 

U-1331

 (ش ح۔ اک ۔ع  آ)



(Release ID: 1979200) Visitor Counter : 56