نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب  انوراگ سنگھ ٹھاکر نے پہلی بار کھیلو انڈیا پیرا گیمز کا اعلان کیا


کھیلو انڈیا پیرا گیمز 10 دسمبر سے 17 دسمبر تک نئی دہلی میں منعقد ہوں گے

میگا ایونٹ میں 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 1350 پیرا ایتھلیٹس حصہ لیں گے

Posted On: 23 NOV 2023 6:12PM by PIB Delhi

ٹیلنٹ کی نشاندہی کرنے اور نوجوان اور خواہشمند پیرا ایتھلیٹس کو آگے بڑھنے  کا موقع فراہم کرنے کے نقطہ نظر کے ساتھ  امور  نوجواں اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے پہلی بار کھیلو انڈیا پیرا گیمز کا اعلان کیا جو 10 دسمبر سے17 دسمبر تک نئی دہلی میں منعقد ہوں گے۔  ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے انہوں نے کہا‘‘مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ 10 سے 17 دسمبر تک، پہلی بار کھیلو انڈیا پیرا گیمز نئی دہلی کے مختلف مقامات پر منعقد ہوں گے۔ ایس اے آئی  (اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا) کے 3 اسٹیڈیم میں کل 7 ایونٹ منعقد ہوں گے۔’’

یہ اعلان ملک میں پیرا کھیلوں  کے فروغ کے حکومتی اقدام کی جانب ایک بڑا قدم ہے اور یہ ایونٹ باصلاحیت پیرا ایتھلیٹس کی شناخت کرنے میں مدد کرے گا جنہیں ایس اے آئی  اور امور نوجواں اور کھیل کی وزارت کی  جانب سےاپنی مہارت کو بہتر بنانے کے لیے  بھرپور تعاون ملے گا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب  انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ‘‘کھیلو انڈیا اسکیم ہندوستانی کھیلوں کے لیے گیم چینجر بنی ہوئی ہے۔ کھیلو انڈیا گیمز نے اسکیم میں اہم کردار ادا کیا ہے جس میں 2018 سے کل 11 کھیلو انڈیا گیمز  -  5 کھیلو انڈیا یوتھ گیمز، 3 کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز، اور 3 کھیلو انڈیا سرمائی گیمز کامیابی کے ساتھ منعقد کیے گئے ہیں۔’’

انہوں نے مزید کہا ‘‘ان کھیلوں سے ہم نے تقریباً 1000 باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت کی ہے اور ان میں سے بہت سے ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز اور اولمپک گیمز میں حصہ لے چکے ہیں۔ میں آئندہ کھیلوں میں حصہ لینے والے پیرا ایتھلیٹس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔’’

سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ سمیت 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 1350 سے زیادہ شرکاء کے پہلے کھیلو انڈیا پیرا گیمز میں حصہ لینے کی توقع ہے جس میں پیرا ایتھلیٹس، پیرا شوٹنگ، پیرا تیر اندازی، پیرا فٹ بال، پیرا بیڈمنٹن، پیرا ٹیبل ٹینس، اور پیرا ویٹ لفٹنگ سمیت 7 ایونٹس  میں انعامات حاصل کرنے کے لیے مقابلہ کریں گے۔یہ ایونٹس ایس اے آئی کے 3 اسٹیڈیم – آئی جی  اسٹیڈیم، تغلق آباد میں شوٹنگ رینج اور جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

ہانگزو میں حال ہی میں ختم ہونے والے ایشین پیرا گیمز میں بے مثال 111 تمغے جیتنے والے ہندوستانی پیرا ایتھلیٹس کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ کھیلو انڈیا پیرا گیمز کا مقصد پیرا ایتھلیٹس کو سالانہ منعقد ہونے والے ایونٹ کے ساتھ تسلسل فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا ‘‘صرف چند ہفتے پہلے، ہمارے پیرا ایتھلیٹس نے تاریخ رقم کی جب انہوں نے اپنی ہانگزو ایشین پیرا گیمز مہم کا اختتام ایک بے مثال 111 تمغوں کے ساتھ کیا، جو کہ کسی بھی بڑے بین الاقوامی ملٹی اسپورٹس ایونٹ میں ملک کے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے اور اب پیرا گیمز کا تسلسل اور تخلیق پیرا اولمپک کھیلوں میں مزید ترقی ہمارا اولین ایجنڈا ہے اور پہلی بار کھیلو انڈیا پیرا گیمز ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے وژن کی طرف ایک اور بڑا قدم ہے۔’’

سال 2018 سے اب تک کل 11 کھیلو انڈیا گیمز کامیابی کے ساتھ منعقد ہو چکے ہیں۔ اس میں 5 کھیلو انڈیا یوتھ گیمز، 3 کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز اور 3 کھیلو انڈیا ونٹر گیمز شامل ہیں۔  جناب ٹھاکر نے کہا کہ یہ کھیل ملک بھر میں ٹیلنٹ کی نشاندہی کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ممتاز کثیر الشعبہ مقابلوں میں ہندوستان کی کارکردگی میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

اعلان کے سوشل میڈیا لنکس:


https://twitter.com/ianuragthakur/status/1727296592376725953?t=2FVy9pLQYiv8RjVt4uL0pA&s=08

https://twitter.com/kheloindia/status/1727299165355692410?t=N15or-GwvLtUvcuKIhPcUQ&s=19

https://www.instagram.com/reel/Cz8rW03v1wb/?igshid=MzRlODBiNWFlZA==

https://fb.watch/otHqdQkGZL/?mibextid=ZbWKwL

 

....................................

 

 

ش ح۔ ق ت  ۔ ع ر

 (U: 1336 )


(Release ID: 1979198) Visitor Counter : 88