الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
وزیراعظم نے گلوبل ساؤتھ میں ڈجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر کے فروغ کے لئے گلوبل ڈجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر رپازٹری کی تکمیل اورایک سوشل امپیکٹ فنڈ قائم کئے جانے کا اعلان کیا
Posted On:
23 NOV 2023 4:47PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 22 نومبر 2023کوورچوئل جی20 لیڈرز سمٹ کے دوران ہندوستان کے ذریعہ کی جانے والے دو اقدامات : گلوبل ڈجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر رپازٹری اور سوشل امپیکٹ فنڈ شروع کئے جانے کا اعلان کیا ،جن کا مقصد گلوبل ساؤتھ میں ڈجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر(ڈی پی آئی )کی ترقی کے لئے سوشل امپیکٹ فنڈ کو فروغ دینا ہے۔
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت کی صدارت میں جی 20 ڈجیٹل اکنامی ورکنگ گروپ (ڈی ای ڈبلیو جی )نے گلوبل ڈی پی آئی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں قیادت کی ہے۔ڈی ای ڈبلیو جی کی بات چیت کی سخت کوششوں کے نتیجے میں ڈی پی آئی کے بارے میں پہلی بار کثیر رخی اتفاق رائے پیدا ہوا ہے۔ ڈجیٹل اکنامی منسٹرز میٹنگ (ڈی ای ایم ایم ) نے اتفاق رائے سے ڈی پی آئی کی تین کاوشوں کو اتفاق رائے سے منظور کیا ہے، جن میں ڈی پی آئی تیار کرنے کے لئے ایک فریم ورک کم اور متوسط آمدنی والے ممالک (ایل ایم آئی سی ) نے ڈی پی آئی کے فروغ کے لئے مالیاتی بندوبست اور اطلاعات اور بہترین طریق کا ر کے تبادلے کے لئے گلوبل ڈی پی آئی رپازیٹری (جی ڈی پی آئی آر ) تیار کرنا شامل ہے۔اس معرکۃ الآراء اتفاق رائے کی جی 20 نئی دہلی لیڈرز ڈکلییریشن (این ڈی ایل ڈی ) کے ایک حصے کے طورپر بھی توثیق کی گئی ہے۔
ان تینوں نتائج کو پیش کرتے ہوئے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت نے جی ڈی پی آئی آر تیار کی ہے ، جو کہ ایک جامع وسائل کا مرکز ہے، جس میں جی 20 ارکان اور مہمان ملکوں سے ضروری اسباق اور مہارت کو یکجا کیا گیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد ڈی پی آئی کا ڈیزائن تیار کرنے ، ڈی پی آئی تیار کرنے او راس کی حکمرانی کے لئے ضروری متبادلات اور طریقوں کے معاملے میں علم کی کمی کو پورا کرنا ہے۔ جی ڈی پی آئی آر ایسے ممالک اورتنظیموں کی جانب سے معیاری فارمیٹ میں اطلاعات کو ظاہر کرنا ہے، جنہوں نے بڑے پیمانے پر ڈی پی آئی تیار کئے ہیں، جن میں تکمیل کے پیمانے ، وسائل کوڈ (جہاں بھی لاگو ہو ) اور حکمرانی کے فریم ورک جیسے عناصر شامل کئے گئے ہیں۔ فی الحال جی ڈی پی آئی آر نے سولہ ملکوں کی جانب سے 54 ڈی پی آئیز کو شامل کیا گیا ہے، جن کو
https://www.dpi.global.پر دیکھا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایک سوشل امپیکٹ فنڈ (ایس آئی ایف ) قائم کئے جانے کا بھی اعلان کیا،جس کے لئے ہندوستان نے 25 ملین امریکی ڈالر کی ابتدائی عہد بندی کا عہد کیا ہے۔ ایس آئی ایف کا تصور گلوبل ساؤتھ میں تیز رفتار ڈی پی آئی کے نفاذ کے لئے حکومت کی قیادت میں کثیر متعلقین والی ایک پہل کے طورپر تیار کیا گیا ہے ۔ یہ فنڈ ڈی پی آئی سسٹمز تیار کرنے میں ممالک کو تکنیکی اور غیر تکنیکی مدد فراہم کرانے کے لئے مالی مدد فراہم کرے گا۔ایس آئی ایف دیگر حکومتوں ، بین الاقوامی تنظیموں اور انسان دوست اداروں سمیت تمام متعلقین کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرائے گا،جس کا مقصد اس فنڈ میں تعاون کرنا اور ڈی پی آئیز کے ذریعہ کم اور متوسط آمدنی والے ممالک ( ایل ایم آئی سی )میں پائیدار ترقیاتی مقاصد (ایس ڈی جی ) کے حصول کو تیز کرنے میں مدد کرنا ہے۔
********
ش ح۔اگ ۔رم
U-1330
(Release ID: 1979151)
Visitor Counter : 147