صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

گرو تیغ بہادر جی کے یومِ شہادت کے موقع پر صدرِ  جمہوریہ ہند کا پیغام

Posted On: 23 NOV 2023 4:30PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے  گرو تیغ بہادر کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے:-

‘‘میں گرو تیغ بہادر جی کو ان کے یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔

گرو تیغ بہادر جی نے انسانی اقدار اور حقوق کے تحفظ کے لیے عظیم قربانی دی۔ گرو تیغ بہادر جی نے محبت، ہمدردی اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ ان کی تعلیمات ہمیں انسانیت کی خدمت اور سب کے اتحاد کو فروغ دینے کی ترغیب دیتی ہیں۔

دعا ہے کہ گرو تیغ بہادر جی کی زندگی اور تعلیمات ہم سب میں قوم پرستی کا جذبہ پیدا کرتی رہیں۔’’

صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

******

ش ح۔ ق ت  ۔ ع ر

 (U: 1328 )



(Release ID: 1979114) Visitor Counter : 69