وزارت دفاع

 ہیڈ کوارٹرز، انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف اور کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے درمیان دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں مشترکہ تحقیق اور ترقی کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط

Posted On: 23 NOV 2023 2:57PM by PIB Delhi

ہیڈ کوارٹرز، انٹگریٹیڈ ڈیفینس اسٹاف   اور سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر ) کے درمیان 23 نومبر 2023 کو نئی دہلی میں دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تکنیکی تعاون اور مشترکہ تحقیق اور ترقی کے لیے ایک مفاہمت نامے پر  دستخط کیے گئے۔

         اس مفاہمت نامے پر وزارت دفاع کے چیئرمین چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی آئی ایس سی) کے چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل جے پی میتھیو، اور ڈائرکٹر جنرل، سی ایس آئی آر اور ، سائنسی اور صنعتی تحقیق کے  محکمہ کے سیکریٹری ڈاکٹر این کلیسیلوی نے دستخط کیے ۔

         ہیڈکوارٹر آئی ڈی ایس اور سی ایس آئی آر کے درمیان مفاہمت نامے کا مقصد سی ایس آئی آر کے لیبز، ایچ  کیو آئی ڈی ایس   اور مسلح افواج، یعنی ہندوستانی فوج، ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی فضائیہ کے درمیان باہمی تعامل شروع کرنے کے لیے ایک امبریلا  فریم ورک فراہم کرنا ہے، تاکہ دفاع سے متعلق ٹیکنالوجیز کی سائنسی سمجھ کو بڑھایا جا سکے اور دوہری استعمال کی ٹیکنالوجیز میں مشترکہ تحقیق اور ترقی کے کام کئے جاسکیں۔

          ہیڈکوارٹرز آئی ڈی ایس اور سی ایس آئی آر دونوں ’ہندوستانی مسلح افواج کی مدد کے لئے ‘ سائنسی تعاون’ کے حقیقی جذبے کے ساتھ  باہمی فائدے کے لیے دفاعی ٹیکنالوجیز میں مشترکہ تحقیق اور ترقی میں مشترکہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ شراکت داری ‘آتم نربھر بھارت’ کے مقصد کے  حصول کے لیے مسلح افواج کی مقامی طور پر سازوسامان تیار کرنے کی کوششوں کو بھی تیز کرے گی۔

********

  ش ح۔اگ ۔رم

U-1321     



(Release ID: 1979080) Visitor Counter : 58


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Tamil