وزارت اطلاعات ونشریات
علاقائی فلموں کے لیے مخصوص دن: آئی ایف ایف آئی ہندوستان کے بھرپور تنوع کا جشن ہے
آج کے شو میں مشرقی ہندوستان کی فلموں کا غلبہ رہا
کل جنوبی ہندوستان کی فلمیں پونّیئن سیلوَن-2 اور کاتھل-دی کور دکھائیں جائیں گی
انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کا 54 واں ایڈیشن محض عالمی سنیما کی عمدگی کا مجموعہ نہیں ہے۔ یہ علاقائی فلموں کے بھرپور تنوع کا جشن ہے جو ہمارے ملک کے الگ الگ کونوں سے سامنے آتی ہیں۔ علاقائی سنیما کو عزت بخشنے کی اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، آئی ایف ایف آئی 54 نے ہندوستان کی مختلف زبانوں کی فلموں کی الگ الگ اسکریننگ کے لیے وقفے وقفے سے دن تیار کیے ہیں۔
آج سے شروع ہونے والی علاقائی فلمیں انڈین پینورما سیکشن میں مشرقی ہندوستان کی فلموں کی ایک مسحور کن صف کے ساتھ چلنا شروع ہوگئیں۔ بنگالی، اڑیہ، آسامی، منی پوری، اور مختلف شمال مشرقی بولیوں کو آج اس متحرک گلدستے میں مرکزی حیثیت حاصل ہوئی۔ اتپل بورپجاری کی ہدایت کاری میں بنی ’شونگشار‘ (آسامی فلم)، شلپکا بوردولوئی کی ہدایت کاری میں بنی ’مئو: دی اسپرٹ ڈریمز آف چیراؤ‘ (میزو فلم)، ہمانشو سیکھر کھٹوا کی ہدایت کاری میں بنی ’دی سی اینڈ سیون ولیجز (اڑیہ فلم)، کوشک گانگولی کی ہدایت کاری میں بنی ’اردھانگنی‘ (بنگالی فلم) ایسی کچھ علاقائی فلمیں ہیں جو آج آئی ایف ایف آئی کے مختلف مقامات پر دکھائی گئیں۔
جیسے جیسے فیسٹیول آگے بڑھ رہا ہے، درج ذیل شیڈول کے ساتھ ملک بھر میں سنیما کے سفر کا وعدہ کیا جاتا ہے:
23 نومبر: جنوب 1: تمل اور ملیالم
24 نومبر: شمال: پنجابی، ڈوگری، بھوجپوری، راجستھانی، اردو، چھتیس گڑھی
25 نومبر: مغرب: کونکنی، مراٹھی، گجراتی
26 نومبر: جنوب 2: کنڑ اور تیلگو
مشہور ہدایت کار منی رتنم کی ہدایت کاری میں بنی تمل فلم ’پونیئن سیلوَن-2‘ اور ایوارڈ یافتہ ہدایت کار جیو بیبی کی ہدایت کاری میں بنی ملیالم فلم ’کاتھل-دی کور‘ کل (23 نومبر 2023) آئی ایف ایف آئی میں دکھائی جائے گی۔ کالکی کرشنامورتی کے اسی نام کے ناول پر مبنی، پونیئن سیلوَن نے چولا خاندان کے شہزادے آدتیہ کریکلن اور ایک غریب یتیم مندر کی لڑکی نندنی کی المناک محبت کی کہانی بیان کی ہے۔ ان کے بچپن کے رومانس کو شاہی خاندان نے تباہ کر دیا۔ چونکہ نوجوان نندنی کو کریکلن سے دور رکھنے کے لیے اسے وطن سے نکال دیا گیا تھا، اس لیے شہزادہ کریکلن تب سے ایک پاگل آدمی بن گیا۔ بعد میں کہانی میں، نندنی نے پانڈیا بادشاہ ویرپانڈیئن کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے شاہی شہزادوں اور شہنشاہ سندر چوجھر کے خلاف سازش کی۔ وہ چولا کے خزانچی پیریا پاڑوویتریار سے شادی کر کے چولوں میں گھس جاتی ہے اور ایک شاندار اسکیم بناتی ہے۔ اس کے بعد جانشینی، اقتدار کی کشمکش، انتقام، محبت اور چولا خاندان کی بقا کا ایک تاریخی-شاہی-سیاسی کھیل شروع ہوتا ہے۔
’کاتھل-دی کور‘ جس میں ملیالم کے تجربہ کار اداکار ماموٹی نے ہم جنس پرستوں کے تئیں معاشرے کی ذہنیت کی سیاست کی کھوج کی ہے۔ فلم کا مرکزی کردار جارج دیوسی ایک سجا ہوا اہلکار ہے جو حال ہی میں ایک کوآپریٹو بینک سے ریٹائر ہوا ہے اور اپنی بیوی اومن، اپنی بیٹی فیمی اور جارج کے والد دیوسی کے ساتھ رہتا ہے۔ اتوار کی صبح، چرچ کی رسومات کے بعد، جارج آئندہ پنچایتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرتا ہے اور اپنی نامزدگی دیتا ہے۔ لیکن سب کو حیران کرتے ہوئے، دو دن بعد اس کی بیوی اومن نے فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ جارج اپنے دوست تھنکن کے ساتھ پچھلے کچھ سالوں سے ہم جنس پرست تعلقات میں ہے، جو اسی گاؤں میں ڈرائیونگ اسکول چلاتا ہے۔ اس الزام کے بعد کی کہانی خاندان اور بڑے معاشرے کے اندر اور باہر ہونے والے واقعات پر مبنی ہے۔
آئی ایف ایف آئی 2023 فلموں کے شائقین کو سنیما کی دنیا کی بہترین ذہانتوں کے اس جشن میں ڈوبنے اور ہمارے ملک کی روح کو بیان کرنے والی کہانیوں کا گواہ بننے کی دعوت دیتا ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کریں: https://iffigoa.org/
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 1297
(Release ID: 1978973)