صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ ہند نے سری ستیہ سائی انسٹی ٹیوٹ آف ہائر لرننگ کے 42 ویں کانووکیشن میں شرکت کی

Posted On: 22 NOV 2023 5:24PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو نے آج (22 نومبر 2023) کو آندھرا پردیش کے پٹا پرتھی میں سری ستیہ سائی انسٹی ٹیوٹ آف ہائر لرننگ کے 42ویں کانووکیشن میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ روحانیت دنیا کو ہندوستان کی انمول دین ہے۔ وقتاً فوقتاً عظیم روحانی شخصیات نے نیکی، ہمدردی اور انسان دوستی کا پیغام پھیلایا ہے۔ سری ستیہ سائی بابا ایسی ہی ایک عظیم شخصیت تھے، جنہوں نے پٹاپرتھی کے علاقے کو مقدس بنایا۔ لاکھوں لوگ ان کے فیض سے مستفید ہوتے رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی شخصیات کی تعلیم کا تصور ہماری عظیم روایات کو زندگی عطا کرتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ زندگی کی اقدار اور اخلاقیات کا درس دینا ہی اصل تعلیم ہے۔ ہر طالب علم میں سچائی، حسن اخلاق، امن، پیار اور عدم تشدد کی اقدار کو ابھارنا لازمی تعلیم کا بنیادی ہدف ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ سری ستیہ سائی انسٹی ٹیوٹ آف ہائر لرننگ انسانی اور روحانی اقدار کو بنیادی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کا تعلیم کے تئیں جامع وژن بہت متاثر کن ہے۔ تعلیم کے بجائےایڈو-کیئر کا تصور بہت مفید اور معنی خیز ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ اس ادارے نے تعلیمی عمل میں جسمانی، نفسیاتی، فکری، جذباتی اور روحانی جہتوں کو شامل کیا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس ادارے کے طلباء پیشہ ورانہ طور پر مضبوط، سماجی طور پر ذمہ دار اور روحانی طور پر باخبر شخصیات تیار کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ سری ستیہ سائی بابا کی اقدار اور تعلیمات کو عام کریں گے اور جدید ترقی کے ساتھ ساتھ روحانی ترقی کی مثالیں بھی پیش کریں گے۔

Please click here to see the President's Speech -

 

*******

ش ح۔ م م۔ن ع

U. No.1280


(Release ID: 1978840) Visitor Counter : 125