وزارت دفاع
انڈیا گیٹ پر23 نومبر 2023 کو دی انڈین نیوی کوئز – جی 20 تھنک انٹرنیشنل فائنلز
حدنظر کے پار سفر
प्रविष्टि तिथि:
22 NOV 2023 2:30PM by PIB Delhi
ہندوستان کے ذریعہ باوقار جی 20 کی صدارت حاصل کئے جانے سے اس سال ‘آزادی کا امرت کال ’ منانے کے لئے منعقد کئے جانے والے دی انڈین نیوی کوئز تھنک کو عالمی حیثیت حاصل ہوئی ہے۔اس طرح اس کوئز کا‘ جی 20 تھنک’ کے طور پر مناسب طورپر تصور کیا گیا،جس میں ایک ‘قومی ’اور ایک ‘بین الاقوامی ’ راؤنڈ شامل ہے ۔ بین الاقوامی فائنلز کا اہتمام تاریخی مقام انڈیا گیٹ پر 23 نومبر 2023 کو کیا جائے گا۔
قومی راؤنڈ :
جی 20 تھنک کے قومی راؤنڈ میں 11741 اسکولوں نے حصہ لیا ،جس میں درجہ 9سے درجہ 12 تک کے طلباء نے دو آن لائن ایلی منیشن راؤنڈز ، ایک آن لائن کوارٹر فائنل اور ایک ٹائی بریکر میں مقابلہ کیا ،جس کے نتیجے میں سیمی فائنل میں شرکت کے لئے 16 طلبا کی شناخت کی گئی ۔قومی سیمی فائنلز اور فائنلز کا اہتمام ممبئی میں کیا گیا۔ممبئی میں 17 اور 18 نومبر 2023 کو بالترتیب این سی پی اے آڈیٹوریم اور گیٹ وے آف انڈیا میں مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ مقابلہ سخت تھا اور اس کے نیشنل راؤنڈ میں ڈی اے وی پبلک اسکول گروگرام کو کامیابی ملی ،جس کو بین الاقوامی راؤنڈ میں ہندوستان کی نمائندگی کے لئے ٹیم بھارت کے طورپر منتخب کیا گیا۔
(https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1978097)
بین الاقوامی راؤنڈ:
جی 23 تھنک کے بین الاقوامی ایڈیشن کے لئے تمام جی 20+ 09 ملکوں کی ٹیموں کو شامل کیا گیا۔ اس تجویز کا جی 20سکریٹریٹ کی جانب سے زبردست خیر مقدم کیا گیا۔ اس نے ملکوں سے رابطہ کرنے میں کلیدی رول ادا کیا،جس کے نتیجے میں مقابلے میں شرکت کے لئے در ج ذیل 23 بین الاقوامی ٹیمو ں نے اندراج کرایا ۔ ا
|
ارجنٹینا
|
آسٹریلیا
|
بنگلہ دیش
|
برازیل
|
یوروپی یونین (دو ٹیمیں)
|
|
فرانس
|
جرمنی
|
انڈونیشیا
|
اٹلی
|
جاپان
|
|
ماریشس
|
میکسیکو
|
نیدرلینڈ
|
نائجیریا
|
عمان
|
|
جمہوریہ کوریا
|
روس
|
سعودی عرب
|
سنگاپور
|
جنوبی افریقہ
|
|
امریکہ
|
برطانیہ
|
|
|
|
23 بین الاقوامی ٹیموں نے سشما سوراج بھون میں 21 نومبر 2023 کو تین سیمی فائنلز میں سخت مقابلہ کیا اور ایک وائلڈ کارڈ راؤنڈ میں شرکت کی ، جن میں سے 8 بہترین ٹیموں کو بین الاقوامی فائنلز کے لئے منتخب کیا گیا۔ بین الاقوامی سیمی فائنلز کا اہتمام جناب امیتابھ کانت (شیر پا جی 20) ، ایڈ مرل آر ہری کمار ، چیف آف دی نیول اسٹاف ، این ڈبلیو ڈبلیو اے کی صدر محترمہ کلا ہری کمار اور چیف آف پرسنل وائس ایڈ مرل کرشنا سوامی ناتھن کی موجودگی میں کیا گیا۔
|
آسٹریلیا
|
بھارت
|
برازیل
|
یوروپی یونین
|
جرمنی
|
|
اٹلی
|
نیدرلینڈز
|
سعودی عرب
|
سنگا پور
|
|
(https://x.com/NWWA_INDIANNAVY/status/1726908709501272158?s=20)
اس مقابلے میں دنیا بھر کے نوجوان اور بہترین اذہان نے شرکت کی اور اس مقابلے میں جی 20 شراکت داروں کے ساتھ دوستی کے پُل کو مستحکم کرنے میں ایک رول ادا کیا۔شرکاء نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور ہماری مالامال وراثت اور ثقافت سے واقفیت حاصل کی۔ جی 20 سکریٹریٹ نے بیرونی ممالک کے مشنوں تک رسائی حاصل کرانے میں کلیدی رول ادا کیا اور قومی راجدھانی میں قیام کے دوران تمام قومی اور بین الاقوامی وفود کو ہمارے ثقافتی ورثے کی جھلک دکھانے میں بھی مدد کی ۔
گرانڈ فائنل کا اہتمام 23 نومبر 2023 کو شام کے وقت کیا جائے گا ،جہاں پر دانشورانہ تبادلے اور مقابلے کے لئے ایک عالمی اسٹیج کا اہتمام کیا جائے گا۔جب ہندوستان جی 20 کی بیٹن یکم دسمبر 2023 کو برازیل کے سپرد کرے گا تو جی 20 تھنک کے سلسلے کے آخری راؤنڈ کا اہتما م کیا جائے گا۔اس سلسلے میں دسمبر 2022 سے ہی مختلف اہم تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔یہ ہندوستان کی صدارت کے فائنل کے طورپر بھی سمجھا جائے گا،جس کے دوران عالمی سطح پر جی 20 کی بہت سی منفرد کامیابیاں دیکھنے میں آئیں۔
********
ش ح۔اگ ۔رم
U-1268
(रिलीज़ आईडी: 1978795)
आगंतुक पटल : 124