وزارت دفاع

ہندوستانی مسلح افواج کا دستہ مشترکہ فوجی مشق ’’آسٹرا ہند-23’’کے لیے روانہ

Posted On: 22 NOV 2023 2:45PM by PIB Delhi

اِکیاسی(81)اہلکاروں پرمشتمل ہندوستانی مسلح افواج کا دستہ آج آسٹریلیا کے لئے روانہ ہوا، تاکہ مشترکہ فوجی مشق آسٹراہند-23 کے دوسرے ایڈیشن میں حصہ لے سکے۔ یہ مشق 22 نومبر سے 6 دسمبر 2023 تک آسٹریلیا کے پرتھ میں منعقد کی جائے گی۔

بھارتی فوج کے دستے میں گورکھا رائفلز کی بٹالین کے 60 اہلکار شامل ہیں۔ 60 اہلکاروں پر مشتمل آسٹریلوی فوج کا دستہ 13ویں بریگیڈ سے ہوگا۔ ہندوستانی بحریہ کا ایک افسر اور ہندوستانی فضائیہ کے 20 اہلکاربھی ہندوستان کی طرف سے شرکت کریں گے۔ آسٹریلوی دستے میں رائل آسٹریلین نیوی اور رائل آسٹریلین ایئر فورس کے 20،20 اہلکار شامل ہوں گے۔

مشق آسٹراہند کا آغاز 2022 میں کیا گیا تھا اور پہلا ایڈیشن راجستھان کے مہاجن میں منعقد کیا گیا تھا۔ ایسا منصوبہ ہے کہ یہ ایک سالانہ تربیتی پروگرام ہو، جو متبادل طور پر ہندوستان اور آسٹریلیا میں منعقد کیا جائے۔

مشق کا مقصد باہمی شراکت داری کو فروغ دینا اور دونوں فریقوں کے درمیان بہترین طور طریقوں کا اشتراک کرنا ہے۔ یہ مشق امن کے قیام کی کارروائیوں پر اقوام متحدہ کے باب VII کے تحت شہری اور نیم شہری علاقوں میں ملٹی ڈومین آپریشنز کرتے ہوئے باہمی تعاون کو بھی فروغ دے گی۔

مشترکہ مشق سے خیالات کے تبادلے کو فروغ ملے گا اور مشترکہ طور پر حکمت عملی، تکنیک اور حکمت عملی سے متعلق کارروائیوں کے طریقہ کار کی مشق کی جائے گی۔ تربیتی نصاب میں اسنیپر فائرنگ اور مشترکہ طور پر آپریٹنگ نگرانی اور مواصلاتی آلات بھی شامل ہیں، تاکہ حالات سے متعلق آگاہی کا اعلیٰ معیار حاصل کیا جا سکے۔ کمپنی/بٹالین کی سطح پر ٹیکٹیکل کارروائیوں کے علاوہ کیزولٹی مینجمنٹ اور انخلاء سے متعلق مشق بھی کی جائے گی۔

یہ مشق دونوں افواج کے درمیان افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

*******

ش ح۔ م م۔ن ع

U. No.1269

 



(Release ID: 1978748) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil