وزارت اطلاعات ونشریات

ہمارا مقصد ہندوستانی فلموں کو اخلاقی اور جذباتی طور پر بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ،پیش کرنا ہے، اورہم دنیا بھر میں لوگوں کے دلوں کو چھونے کی خواہش رکھتے ہیں:جیوری (انڈین پینوراما - فیچر)


اِفّی میں انڈین پینوراما، ملک کے ثقافتی تنوع اور بصری خواندگی کی ترقی کا آئینہ دار ہے:جیوری چیئرپرسن (انڈین پینوراما فیچر فلمز)

Posted On: 21 NOV 2023 10:15PM by PIB Delhi

آج گوا میں بھارت کے 54ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انڈین پینوراما فیچر فلمز کے جیوری کے چیئرپرسن ڈاکٹر ٹی ایس ناگا بھرانا، نے کہا ‘‘1979 سے، میں اِفّی میں انڈین پینوراما کا حصہ رہا ہوں، اور میں نے نو فیچر فلموں کے ساتھ اس کے ارتقاء کا مشاہدہ کیا ہے۔ پینوراما ملک کے ثقافتی تنوع اور بصری خواندگی کی ترقی کا آئینہ دار ہے۔ سینما کے شائقین کے طور پر، یہ سفر ہندوستان کے سنیما کے منظر نامے اور سماجی سطح پرکایا پلٹ کردینے والی تبدیلیوں کے ایک انمول مطالعہ کے طور پرمفید ہے’’۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/21-7-1G77P.jpg

 

چیئرپرسن نے کہا کہ فلموں کی صرف دو قسمیں ہوتی ہیں۔ اچھی اور بری۔ چیئرپرسن نے کہا کہ ‘‘اچھی فلم وہ ہوتی ہے جو ہمارے دلوں کو  چھوتی ہے،تحریک دیتی ہے، ہمیں دو بار سوچنے پر مجبور کرتی ہے اورہمارے مرتے دم تک اپنے تاثرات چھوڑتی ہے’’۔

فلموں کےانتخاب کے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے، چیئرپرسن نے کہا کہ پوری جیوری نے فلموں کا تنقیدی تجزیہ کیاہےاور یہ تجزیہ ‘‘سنیما کی زبان’’ اور فلم کے قلب پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘چاہے خوش قسمت ہو یا نہیں، فلم سازوں کے طور پر، ہمارے نقطہ نظر لازمی طورپرایک دوسرےسے مختلف ہوتے ہیں۔ ہمارے اختلافات کے دوران،ہم میں سے کسی نے بھی فلم کی زبان اورخلاصہ کے بارے میں ایک دوسرے کی سمجھ بوجھ پر سوال نہیں اٹھایاہے۔’’

ہم اجتماعی طور پر فخر اور ذمہ داری نبھاتے ہیں ،اوراس کے ساتھ ساتھ اہم امتزاج کے طور پر مواد اور مہارت پر زور دیتے ہیں۔فلم سازی،جو لگن کے سفر کے مترادف ہے، تیاری – تپس کا تقاضہ  کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال، ایک تازہ تناظر، جس کی مثال ‘آراری رارو’ جیسی فلموں میں دی گئی ہے،  جوبامعنی مشغولیت کے لیے انسانی عناصر پر زور دیتی ہے۔

ہندوستان کی کم بجٹ کی فلموں کے لیے عالمی سطح پر رسائی حاصل کرنے کے بارے میں  اپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئے، جیوری نے کہا کہ فلم کے بجٹ کی اہمیت کم ہوتی ہے۔بلکہ فلم کے مواد کے جذباتی، اخلاقی، اور جمالیاتی گونج اور صدائے با زگشت کے بارے میں اس کی اہمیت زیادہ  ہے۔ہمارا مقصد مارکیٹنگ نہیں بلکہ اخلاقی اور جذباتی طور پر ہندوستانی فلموں کو بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پیش کرنا ہے اورہم دنیا بھر میں لوگوں کے دلوں کو چھونے کی خواہش رکھتے ہیں۔

فیچر فلم جیوری، تیرہ ارکان پر مشتمل ہےجس کی سربراہی ، کنڑ زبان کے ایک معروف فلم ہدایت کار، اداکار، پروڈیوسر، 10 نیشنل ایوارڈز اور 18 ریاستی ایوارڈز حاصل کرنے والے ڈاکٹر ٹی ایس ناگابھارناکررہے ہیں۔ فیچر فلمز جیوری مندرجہ ذیل ممبران پر مشتمل ہے:

1. ڈاکٹر ٹی ایس ناگا بھرانا (چیئرپرسن)

2. جناب اے کارتک راجہ

3. جناب انجن بوس

4. ڈاکٹر ایتی رانی سمانتا

5. جناب کے پی ویاسن

6. جناب کملیش مشرا

7. جناب کرن گنتی

8. جناب ملند  لیلے

9. جناب پردیپ کورباہ

10. محترمہ راما وج

11. جناب  رومی میئتی

12. جناب سنجے جادھو

13. جناب وجے پانڈے

کسی بھی ہندوستانی زبان میں بنائی گئی فلمیں ڈیجیٹل/ویڈیو فارمیٹ پر بنائی گئی ہیں اورایک فیچر فلم  کے طور پریافکشن فلم کے طور پر ،فیچر فلموں کے سیکشن کے لئے 70 منٹ سے زیادہ کی مدت  کی مستحق ہے۔

 

یہاں تعامل دیکھیں: 

جیوری کے بارے میں مزید جاننے کے لیے: https://iffigoa.org/indian-panorama-jury/en

فیچر فلموں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے: https://iffigoa.org/indian-panorama-feature-2023/official-selections-features/en

 

*************

ش ح۔  ع م ۔م ش

(U-1248)



(Release ID: 1978674) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Konkani , Marathi , Hindi