بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے ٹائٹن کے ذریعے کیرٹ لین میں اضافی شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دی

Posted On: 21 NOV 2023 7:49PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے آج ٹائٹن کمپنی لمیٹڈ (Titan) کے ذریعہ کیرٹ لین ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (CaratLane) میں اضافی شیئر ہولڈنگ کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ اتحاد ٹائٹن کی طرف سے جناب متھن پدم سچیتی، جناب سدھارتھ پدم سچیتی، اور جناب پدم چند سچیتی سے پوری طرح کیریٹ لین (ٹائٹن کا ایک ذیلی ادارہ) کے 27.18 فیصد شیئر کیپٹل کے حصول سے متعلق ہے۔

ٹائٹن، ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے جو طرز زندگی کے برانڈوں کے ذریعے کئی کاروبار میں سرگرم ہے جس میں جیولری، آنکھوں کی دیکھ بھال، خوشبو، فیشن کے لوازمات، اور ہندوستانی لباس شامل ہیں۔

کیرٹ لین ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے جو ہندوستان میں جواہرات اور زیورات کی تیاری اور فروخت کے کاروبار میں مصروف ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی آرڈر بعد میں آئے گا۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1242



(Release ID: 1978629) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu