وزارت اطلاعات ونشریات
سنیما کے پرمسرت جشن کے درمیان گوا کے خوبصورت ساحل پر ، 54ویں آئی ایف ایف آئی کا رنگا رنگ آغاز
مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے ہندوستان میں غیر ملکی فلم پروڈکشن کے لئے ترغیبات 2.5 کروڑ سے بڑھا کر 30 کروڑ روپے کرنے کا اعلان کیا
حکومت ہندوستان کو فلم کی شوٹنگ کے لیے سب سے پسندیدہ مقام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ آئی ایف ایف آئی کی جڑیں وسودھیو کٹمبکم کے تصور میں ہیں: جناب انوراگ ٹھاکر
کئی دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ 'کل کے75 تخلیقی ذہنوں ' کےپروگرام کے تحت ایک بھرتی مہم کا اعلان کیا گیا
ہندوستانی میڈیا اور تفریحی صنعت 20 فیصد سالانہ ترقی کی شرح کے ساتھ دنیا کی پانچویں سب سے بڑی اور سب سے زیادہ گلوبلائزڈ صنعت ہے: جناب انوراگ ٹھاکر
آئی ایف ایف آئی میں بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) ایوارڈ متعارف کرایا گیا
گوا حکومت فلم سازی کی صنعت کو وسعت دینے کے لیے ریاست میں ایک فلم سٹی قائم کرے گی: وزیر اعلیٰ پرمود ساونت
تخلیقی صلاحیتوں، سنیما کی چمک دمک اور موشن پکچرز کے ذریعے کہانی سنانے کے فن کی شان و شوکت کے ساتھ، 54 واں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی)، جو ایشیا کے سب سے باوقار فلمی میلوں میں سے ایک ہے، ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ گوا کے خوبصورت ساحل پر اپنےمسحور کن سینما ئی سفر کا باضابطہ آغاز کیا ۔ تنوع اور تخلیقی صلاحیتوں کو اپناتے ہوئے، یہ میلہ دنیا بھر کی ثقافتوں، نقطہ نظر اور کہانیوں کی بھرپور نمائش کرنے والی فلموں کی شاندار لائن اپ کے ساتھ ایک بہترین اورگہرے سنیما ئی تجربے کا وعدہ کرتا ہے۔ نو روز تک جاری رہنے والےفلمی میلے کا آغاز ایوارڈ یافتہ برطانوی فلم ساز اسٹورٹ گیٹ کی فلم کیچنگ ڈسٹ کے بین الاقوامی پریمیئر کے ساتھ ہوا۔
افتتاحی تقریب کے دوران، اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن اور گوا کے وزیر اعلیٰ جناب پرمود ساونت نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری دکشتک کو ایک شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ’بھارتیہ سنیما کی خدمات کے لئے خصوصی اعتراف ‘کے اعزاز سے نوازا گیا ۔
تصویر میں: بالی ووڈ اداکارہ مادھوری دکشت کو’بھارتیہ سنیما کی خدمات کے لئے خصوصی اعتراف ‘کے اعزاز سے نوازا گیا
حکومت ہندوستان کو فلم کی شوٹنگ کے لیے سب سے پسندیدہ مقام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ آئی ایف ایف آئی کی جڑیں وسودھیو کٹمبکم کے تصور میں ہیں: جناب انوراگ ٹھاکر
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ سنیما کی طاقت حیرت انگیز ہے اور اپنی پوری تاریخ میں سنیما نے خیالات، تصورات اور اختراع کی روح کو اس طرح سے اپنایا اور پروان چڑھایا ہے، جو کہ دنیا میں امن ترقی اور خوشحالی کا محرک بن گیا ہے جوتیزی سے تقسیم کی وجہ سے مشکل سے دوچار ہے۔
ملک میں میڈیا اور تفریحی شعبے کو آگےبڑھانے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے کیے گئے کئی اہم اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم ہمارے نوجوانوں اور بچوں کی صلاحیت اور ہماری صنعتی حلقوں کے سربراہان کے اختراع کے دم پر ہندوستان کو فلم شوٹنگ اور پوسٹ پروڈکشن کے لیے سب سے پسندیدہ مقام بننا چاہتے ہیں۔ جناب ٹھاکر نے کہا کہ سنیماٹوگراف (ترمیمی) بل 2023 کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں سے منظوری مل گئی ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ قانون نہ صرف قانونی فریم ورک کو وسیع کرتا ہے، کاپی رائٹ کے تحفظ کو شامل کرتے ہوئے سنسرشپ پر بھی اپنی توجہ مرکوز کرتا ہے، بلکہ یہ یقینی بنانے کے لئے کہ فلم سازوں کی سخت محنت اور لگن برباد نہ ہو، اینٹی پائریسی اقدامات پر توجہ دینے کے ساتھ پائریسی کے خلاف سخت اقدام بھی پیش کرتا ہے۔‘‘
حال ہی میں ختم ہونے والی جی-20 چوٹی کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ دنیا نے ترقی، تنوع اور جمہوریت پر مبنی ہندوستان کے کثیر جہتی اور کثیرسطحی ترقیاتی ماڈل کو دیکھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جی-20 کی صدارت کے دوران ہندوستان کے نقطہ نظر کی طرح، ہندوستان کے 54 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا بنیادی تصور اور موضوع "وسودھیو کٹمبکم" میں پنہاں ہے ، جو پرامن بقائے باہم کے جوہر کی علامت ہے جہاں دنیا ایک خاندان ہے۔
غیر ملکی فلم پروڈکشن کے لیے مراعات کا اعلان
ایک اہم اعلان میں، مرکزی وزیر نے ہندوستان میں غیر ملکی فلم پروڈکشن کے لیے مراعات کو اخراجات کے 30 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کا اعلان کیا، جوکہ 2.5 کروڑ روپے سے 30 کروڑ روپے ہوگئی،ا س میں 3.5 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا اور اہم ہندوستانی مواد (ایس آئی سی) کے لیے 5 فیصد کا اضافی بونس بھی دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے حجم اور بڑی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے درمیانہ اور بڑے بجٹ کے بین الاقوامی پروجیکٹوں کو راغب کرنے کے لیے مزید مراعات کی ضرورت ہے۔ جناب ٹھاکر نے یہ بھی کہا، ’’ فلم پروڈکشن کی حوصلہ افزائی میں یہ یکسرتبدیلی ہندوستان کے عزم اور فنکارانہ اظہار کے لئے تعاون کا ایک ثبوت ہے اور سنیما کی کوششوں کے لیے پسندیدہ مقام کے طورپر ہماری پوزیشن کو مضبوط کرتا ہے۔‘‘
کل کے 75 تخلیقی ذہن
مرکزی وزیر نے اعلان کیا کہ پہلی بار کل کے75 تخلیقی ذہنوں کے پروگرام کے تحت ایک بھرتی مہم چلائی جائے گی، جس سے ان کی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں اور کیریئر میں ترقی کے لامحدود مواقع کے دروازے کھلیں گے۔ 2021 میں اپنے آغاز کے بعد اب اس کے تیسرے ایڈیشن میں10 زمروں میں تقریباً 600 اندراج میں سے 75 نوجوان فلم سازوں کو 19 ریاستوں سے منتخب کیا گیا ہے، جس میں بشنو پور، جگت سنگھ پور اور صدر پور جیسے دور دراز کے علاقے شامل ہیں۔
بہترین ویب سیریز (اوٹی ٹی) کے زمرے میں نیا ایوارڈ شروع کیا گیا۔
میلے کے 54 ویں ایڈیشن میں کئی 'پہل قدمیوں' کا اعلان کرتے ہوئے،جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ پہلی بار اور اس کے بعد سےآئی ایف ایف آئی "بہترین ویب سیریز (اوٹی ٹی) ایوارڈ" کے نام سے ایک ایوارڈ پیش کرے گا جو روزگار اور اختراع میں ہندوستان میں اصل مواد کے تخلیق کاروں کے تعاون کا جشن منانے والے تبدیلی سے متعلق والے رول کو تسلیم اور اعزاز سے نوازے گا۔ بہترین ویب سیریز (اوٹی ٹی) ایوارڈ کے لیے 10 زبانوں میں 15 اوٹی ٹی پلیٹ فارمز سے کل 32 اندراجات موصول ہوئی ہیں۔
فلم بازار اور وی ایف ایکس اور ٹیک پویلین
اطلاعات و نشریات کے وزیر نے اعلان کیا کہ پہلی بار، آئی ایف ایف آئی نے سینما کی دنیا اور غیر فکشن کی تازہ ترین اختراعات کی نمائش کے لیے ایک اچھی طرح سے تیار کردہ "وی ایف ایکس اور ٹیک پویلین" متعارف کراکے فلم مارکیٹ کا دائرہ وسیع کیا ہے اور نان فکشن کہانی کہنے کی مدد کے لئے اپنے کوپروڈکشن بازار کے لئے ڈاکمنٹری سیکشن بنایا ہے۔
سنے- میلہ
اس سال، پہلی بار، سنے میلے کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں علاقائی فلموں، کھانوں، موسیقی، ثقافت اور بہت سی چیزوں کے ذریعے ہندوستان کی متمول رنگارنگی کو پیش کیا جائے گا۔
ریسٹورڈ کلاسکس سیکشن
ہندوستانی کلاسکس کی خراب ہوچکی سیلیولائیڈ ریلز سے نیشنل فلم ہیریٹیج مشن (این ایف ایچ ایم ) کے ذریعہ این ایف ڈی سی / این ایف اے آئی کے ذریعہ احتیاط کے ساتھ محفوظ کی گئی شاہکاروں کے7 عالمی پریمیر کی خصوصیت والا ایک ریسٹور کلاسکس سیکشن بھی شروع کیا گیا ہے ۔
سب کے لیے شمولیت اور تفریح
جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ شمولیت 54ویں آئی ایف ایف آئی کے لیے ایک رہنما اصول بنا ہوا ہے، کیونکہ اس سال کے میلے کے تمام مقامات خاص طور پر معذور افراد کے لیے سہولیات سے آراستہ ہوں گے۔ ہمارے دیویانگجن مندوبین کے لیے ایمبیڈڈ آڈیوڈسکرپشن اور اشاروں کی زبان کے پرویژن کے ساتھ چار خصوصی اسکریننگ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘، میں ’ سب کا منورنجن‘ یعنی سبھی کے لئے تفریح ‘ کے وژن کو ایک اور جہت کا اضافہ کررہی ہیں۔
وزیرموصوف نے مزید کہا کہ ، ’’54ویں آئی ایف ایف آئی میں 40 قابل ذکر خواتین فلم سازوں کی فلمیں شامل ہیں۔ ان کی قابلیت، تخلیقی صلاحیت اور منفرد نقطہ نظر اس 'خیالات کے مرکب' کو متنوع آواز اور بیانیہ کا اتسوبنانے کا وعدہ کرتے ہیں۔
جناب ٹھاکر نے باوقار ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2023 کے لیے ریاستہائے متحدہ کے ہالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر مائیکل ڈگلس کے نام کا بھی اعلان کیا۔ انہیں یہ ایوارڈ اختتامی تقریب کے دوران دیا جائے گا۔ فلم اور ٹیلی ویژن کی صنعت میں 50 سال سے زیادہ کے تجربے کے ساتھ، مائیکل ڈگلس نے 2 آسکر، 5 گولڈن گلوب ایوارڈز، ایک پرائم ٹائم ایمی ایوارڈ، اور بہت سے دوسرے اعزازات حاصل کیے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت جناب ایل مروگن اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں، سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت جناب پد یسو نائک بھی موجود تھے۔
ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ برائے 2023 ہالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر مائیکل ڈگلس کو دیا جائے گا
آئی ایف ایف آئی گوا کو فلم کے لئے موزوں مقام کے طور پر فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا: گوا کے وزیر اعلیٰ
گوا کے وزیر اعلی جناب پرمود ساونت نے افتتاحی تقریب میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایف ایف آئی گوا کو فلم کے لئے موزوں مقام کے طور پر فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا، "حالیہ برسوں میں، گوا کی فلم انڈسٹری نے بھی تیزی سے ترقی کی ہے اور کونکنی سنیما نے آئی ایف ایف آئی میں اپنی جگہ بنائی ہے۔" انہوں نے کہا کہ جیوری نے اس سال آئی ایف ایف آئی کے لیے گوا سیکشن کے تحت موصول ہونے والے 20 اندراجات میں سے سات فلموں کا انتخاب کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ گوا کی انٹرٹینمنٹ سوسائٹی نے فلم پروڈکشن انڈسٹری کو وسعت دینے کے لیے ریاست میں فلم سٹی قائم کرنے کے لیے ایکسپریشن آف انٹریسٹ جاری کیا ہے۔
گوا کے وزیر اعلی جناب پرمود ساونت افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے
افتتاحی تقریب کے دوران، جیوری کے ارکان کو مرکزی اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن اور گوا کے وزیر اعلی جناب پرمود ساونت کی موجودگی میں اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
بین الاقوامی جیوری ممبران کی اسٹیج پر عزت افزائی
اگلے 8 دنوں تک، گوا ایشیا کے سب سے بڑے فلمی میلوں میں سے ایک کی شان و شوکت میں ڈوبا رہے گا۔ دلکش ڈراموں سے لے کر فکر انگیز دستاویزی فلموں اور تخلیقی تجرباتی فلموں تک، آئی ایف ایف آئی 2023 سنیما کے شائقین اور صنعت کے پیشہ ور افراد کو یکساں طور پر راغب کرنے کے لیے تیار ہے۔مشہور فلم ساز، باصلاحیت اداکار اور سنیما کی دنیا سے تعلق رکھنے والے صاحب بصیرت افراد اس فیسٹیول میں شرکت کریں گے، جو کہ مباحثے، اشتراک اور کہانی سنانے کے مشترکہ جذبے کو فروغ دیں گے۔
ستاروں سے سجی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ سپر اسٹارز مادھوری دکشت اور شاہد کپور کی پرفارمنس دیکھنے کو ملی۔ بالی ووڈ کے دیگر ستاروں جیسے شریا سرن، نصرت بھروچا، پنکج ترپاٹھی، شانتنو موئترا، شریا گھوشال اور سکھویندر سنگھ نے بھی افتتاحی تقریب میں اپنی شاندار پرفارمنس سے سامعین کو مسحور کیا۔
تنوع اور تخلیقیت کو اپناتے ہوئے، ہندوستان کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا 54 واں ایڈیشن دنیا بھر کی ثقافتوں، نقطہ نظر اور کہانیوں کے تمول کو پیش کرنے والی فلموں کی شاندار لائن اپ کے ساتھ ایک بہترین اورگہرے سنیما ئی تجربے کا وعدہ کرتا ہے۔
************
ش ح۔ ف ا ۔ م ص
(U: 1213 )
(Release ID: 1978437)
Visitor Counter : 108