وزارت اطلاعات ونشریات
مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر کل اِفّی میں ‘کل کے75 تخلیقی اذہان’ کے تیسرے ایڈیشن کے حصے کے طور پر 48 گھنٹے کا ‘فلم چیلنج’ شروع کریں گے
کل کے تخلیقی اذہان: اپنے آپ کو کل کے معروف فلم سازوں اور فنکاروں کے طور پر تبدیل کرنے کے مقصد سےنوجوان فنکاروں کےواسطے ایک پلیٹ فارم
ہندوستان بھر سے آنے والے تخلیقی صلاحیتوں والے 75 نوجوان فنکاراِفّی 54 میں محض48 گھنٹوں میں ایک مختصر فلم تیار کرکے ‘فلم چیلنج’ میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کل (21 نومبر 2023) کو گوا میں ‘کل کے75 تخلیقی اذہان’ چیلنج کا آغاز کریں گے۔ 54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفّی) کے موقع پر منعقد ہونے والے، مقابلے کے اس تیسرے ایڈیشن میں تخلیقی صلاحیتوں والے نوجوانوں کے ذریعے اختراعی صلاحیت اور کہانی سنانے کی صلاحیت کا ایک شاندار مظاہرہ دیکھنے کوملےگا۔
یہ منفرد پہل منتخبہ 75 شرکاء کو مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کےساتھ بات چیت کرنے کاایک موقع بھی فراہم کرائے گی۔ وہ اِفّی کےموقع پر موجود عالمی فلم برادری کےارکان کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے اور انہیں فلم بازار میں سنیماکےکاروبار کو دیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔ ‘کل کے تخلیقی اذہان’ پہل سے اس پلیٹ فارم کے نوجوان آموزگاروں کو فلم سازی کے شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور کل کے ممتاز فلمساز اور فنکار بننے کا موقع بھی ملے گا۔
اس سلسلے میں 600 سے زیادہ درخواستوں میں سے منتخب کیے گئے یہ 75 نوجوان فلم ساز اور فنکار مختلف سماجی پس منظر اور مختلف مقامات بشمول بشنو پور(منی پور) جگت سنگھ پور (اڈیشہ)اور صدر پور (مدھیہ پردیش)سے آئے ہیں ۔ان شرکاء کا تعلق ہندوستان کی 19 مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام خطوں سے ہے جن میں آندھراپردیش،آسام، بہار، دہلی، گوا ، گجرات، ہریانہ، جموں وکشمیر، جھارکھنڈ، کیرالا، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، اڈیشہ ،پنجاب، راجستھان، تملناڈو ، اترپردیش اورمغربی بنگال شامل ہیں۔ ان شرکاء کا انتخاب سلیکشن جیوری اور گرانڈجیوری کے پینلوں نے کیا ہے جن میں ممتاز شخصیات شامل تھیں۔
ان 75 شرکاء میں سے سبھی 35 سال سے کم عمر کے ہیں لیکن قابل غور بات یہ ہے کہ ان میں سب سے کم عمر فنکار ممبئی ،مہاراشٹر کے شاشوت شکلا ہیں جن کی عمر محض 18 سال ہے اور یہ میوزک کمپوزیشن / ساؤنڈ ڈیزائن زمرے میں شرکت کررہے ہیں۔
اس سال ایک سی ایم او ٹی ٹیلنٹ کیمپ کا بھی اہتمام کیاجارہا ہے جس میں پروڈکشن ہاؤسیز، اے وی جی سی کمپنیوں اور اسٹوڈیوز سمیت ہندوستان کے میڈیا اور تفریح کے شعبے کی بڑی کمپنیوں کے نمائندوں کو شرکاء سے بات چیت کی اجازت ہوگی۔ بھرتی کی اس مہم میں شرکاء اپنے خیالات کااظہار کرسکیں گے اور فلم صنعت کی ممتاز شخصیتوں کے سامنے اپنے گزشتہ کاموں کو پیش کرسکیں گے۔
گرانڈ جیوری میں درج ذیل نمایاں شخصیات شامل تھیں:
شریا گھوشال (پلے بیک سنگنگ)
اے سریکر پرساد (ایڈیٹنگ)
منوج جوشی (اداکاری)
ویرا کپور (کاسٹیوم اور میک اپ)
پریا سیٹھ (سنیماٹوگرافی)
سرسوتی وانی بلگام (اینی میشن، وی ایف ایکس، اےآر- وی آر)
سلیل کلکرنی (میوزک کمپوزیشن)
امیش شکلا (ہدایت)
صابو سائرل (آرٹ ڈائریکشن)
اسیم اروڑہ (اسکرپٹ رائٹنگ)
سلیکشن جیوری میں شامل ممتاز شخصیات:
منوج سنگھ ٹائیگر (اداکاری)
ندھی ہیگڑے (اداکاری)
ابھیشیک جین (ہدایت)
منیش شرما (ہدایت)
چارودت آچاریہ (اسکرپٹ رائٹنگ)
دیپک کنگرانی (اسکرپٹ رائٹنگ)
چارووی اگروال ((اینی میشن، وی ایف ایکس، اےآر- وی آر)
دیپک سنگھ (اینی میشن، وی ایف ایکس، اےآر- وی آر)
نوین نولی (ایڈیٹنگ)
سریش پائی (ایڈیٹنگ)
دھرم گلاٹی (سینماٹوگرافی)
سبھرانسو داس (سنیماٹوگرافی)
نچیکیت بروے (کاسٹیوم اور میک اپ)
بشاکھ جیوتی (پلے بیک سنگنگ)
انمول بھاوے (میوزک کمپوزیشن)
سبیہ ساچی بوس (آرٹ ڈائریکشن)
10 زمروں میں منتخب کیے گئے75 نوجوان فنکاروں کی فہرست اِفّی کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہے۔
https://iffigoa.org/selected-75-creative-minds-2023/en #
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔اگ ۔ع ن
(U: 1210)
(Release ID: 1978413)
Visitor Counter : 94