وزارت اطلاعات ونشریات

مادھوری دیکشت کو 54ویں اِفّی  میں ہندوستانی سنیما کیلئے خدمات کے اعتراف میں خصوصی اعزاز سےنوازا گیا

Posted On: 20 NOV 2023 7:18PM by PIB Delhi

مایہ ناز اداکارہ مادھوری دیکشت کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 54ویں ہندوستانی بین الاقوامی فلمی میلے میں انہیں ہندوستانی سنیما میں  ان کی خدمات کے خصوصی اعتراف کے    اعزاز سے نوازا گیا۔ چار دہائیوں پر محیط  شاندار کریئر کے ساتھ مادھوری دیکشت نے ہندوستانی فلمی صنعت پر ایک    انمٹ چھاپ چھوڑی ہے۔ اطلاعات و نشریات ، نوجوانوں کے امور اور       کھیلوں کے مرکزی و زیر    جناب انوراگ ٹھاکر نے    اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت    ڈاکٹر ایل مروگن اور گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود   ساونت کے ساتھ آج    گوا کے پنجی شہر میں   54ویں اِفّی   میں   اس ایوارڈ کا اعلان کیا۔    

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب   انوراگ  ٹھاکر نے ایکس پر پوسٹ کیا ‘‘ برسوں سے مقبول ترین     اداکارہ مادھوری دیکشت نے چار شاندار دہائیوں   پر محیط     اپنے کریئر میں اپنی بے مثال  صلاحیتوں سے اسکرین کو        چار چاند لگا دیتے ہیں۔ ’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/20-3-2ZL5M.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/20-3-19WN8.jpg

مادھوری نے مختلف قسم کے کرداروں میں خود کو جس کامیابی کے ساتھ ڈھالا، اس نے کئی نسلوں  کو اپنا گرویدہ بنایا ہے۔ دکشت کی بے مثال کامیابیوں کا مظہر ہے اور     ہندوستانی سنیما پر ان کی انمٹ چھاپ کا اعتراف ہے۔ 1980 اور 1990 کی دہائی میں اور سال  2000 کے اوائل میں  مادھوری دیکشت نے 6 فلم فیئر ایوارڈ حاصل کئے اور لگاتار چودہویں مرتبہ بہترین اداکارہ کے طور پر فلم فیئر ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے کا ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے 1984 میں فلم  ابودھ سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا تھا اور تیزاب 1988 کے لئے انہیں بے مثال مقبولیت اور ستائش ملی تھی۔   2014 میں انہیں ہندوستان میں   یو نیسیف کی گڈوِل امبیسڈر مقرر کیاگیا۔۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1978349) Visitor Counter : 99