وزارت دفاع

وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں اپنے آسٹریلیائی ہم منصب جناب  رچرڈ مارلس کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی


آرٹیفیشل انٹیلی جنس، اینٹی سب میرین اور اینٹی ڈرون وارفیئر اور سائبر ڈومین جیسے مخصوص تربیتی شعبوں میں فوجی تعاون پر زور دیتا ہے

ہندوستان اور آسٹریلیا نے  اس بات پر  اتفاق کیا کہ  مضبوط دفاعی شراکت داری ہند-بحرالکاہل کی مجموعی سلامتی کے لیے اچھی ہو گی

Posted On: 20 NOV 2023 5:49PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 20 نومبر 2023 کو نئی دہلی میں آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع جناب  رچرڈ مارلس کے ساتھ دو طرفہ  ملاقات کی۔ دونوں وزراء نے دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے ملٹری ٹو ملٹری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا جس میں مشترکہ مشقیں، تبادلے اور ادارہ جاتی بات چیت شامل ہے۔ وزیر دفاع نے وزیر  مارلس کو اس سال اگست میں آسٹریلیا کی طرف سے کثیرالجہتی مشق 'مالابار' کے پہلے اور کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

دونوں وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے اور میری ٹائم ڈومین کی آگاہی میں تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں فریقین ہائیڈروگرافی تعاون اور ہوا سے ہوا میں ایندھن بھرنے کے لیے تعاون پر عمل درآمد کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت کے ایک اعلی درجے کے مرحلے میں بھی ہیں۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کی افواج کو مصنوعی ذہانت، اینٹی سب میرین اور اینٹی ڈرون جنگ اور سائبر ڈومین جیسے تربیتی شعبوں میں تعاون کو بھی دیکھنا چاہیے۔ دونوں وزراء نے اتفاق کیا کہ دفاعی صنعت اور تحقیق میں تعاون کو گہرا کرنے سے پہلے سے مضبوط تعلقات کو تقویت ملے گی۔

وزیر دفاع نے مشورہ دیا کہ جہاز سازی، جہاز کی مرمت اور دیکھ بھال اور ہوائی جہاز کی دیکھ بھال، مرمت اور اوور ہال (ایم آر او) تعاون کے ممکنہ شعبے ہو سکتے ہیں۔ دونوں وزراء نے زیر آب ٹیکنالوجیز میں مشترکہ تحقیق کے لیے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے دفاعی اسٹارٹ اپس کے درمیان تعاون بشمول چیلنجوں کو مشترکہ طور پر حل کرنے پر وزراء نے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ  ہندوستان-آسٹریلیا  کے درمیان ایک مضبوط  دفاعی شراکت داری نہ صرف دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لئے بلکہ ہند-بحرالکاہل کی مجموعی سلامتی کے لئے بھی بہتر ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ش ت۔ ن ا۔

U- 1198       



(Release ID: 1978275) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil