صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے پرگتی میدان میں42ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر2023 میں آیوشمان بھَوہ ہیلتھ پویلین کا دورہ کیا


ڈاکٹر منڈاویہ نے کئی مستفدین میں آیوشمان کارڈ تقسیم کیے اور دوسروں سے صحت کی دیکھ بھال کے قیمتی فوائد حاصل کرنے کے لیے آیوشمان کارڈ حاصل کرنے کی اپیل کی

Posted On: 20 NOV 2023 4:28PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج پرگتی میدان میں42ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں آیوشمان بھَوہ ہیلتھ پویلین کا دورہ کیا۔ اس سال کے تجارتی میلے کا تھیم ’’وسودھیو کٹمبکم، تجارت کے لحاظ سے متحدہ‘‘ہے، جبکہ ہیلتھ پویلین کا تھیم’’آیوشمان بھوَہ‘‘ ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PU0Z.png

 

ڈاکٹر منڈاویہ نے ہیلتھ پویلین کے مختلف اسٹالز اور بوتھوں کا دورہ کیا، جس میں حکومت کے صحت کے اقدامات اور اسکیموں کی نمائش کی گئی ہے، انہوں نے نکڑ ناٹک، کھیلوں، کوئز اور ڈویژن کے نمائندوں کی جانب سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔

پویلین کے دورے کے دوران انہوں نے صحت کے مختلف بوتھوں اور اسٹالوں پر مختلف انٹریکٹیو سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PGIO.png

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0048J5F.png

 

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن بوتھ کا دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے عوام کے لیے فراہم کردہ خدمات اور معلومات پر غور کیا۔ انہوں نے پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے اسٹال پر مستفیدین کو آیوشمان کارڈ بھی تقسیم کئے۔ یہ کارڈز پسماندہ افراد کو صحت کی دیکھ بھال کے مفت فوائد کی آخری میل تک فراہمی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مرکزی وزیر صحت نے جن اوشدھی کے اسٹال کا بھی دورہ کیا اور آنے والوں سے بات چیت کی اور ان سے ملک بھر میں پائے جانے والے ان اسٹورز سے جنرک ادویات خریدنے کی اپیل کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005FZS4.png

 

ڈاکٹر منڈاویہ نےآدیواسیوں کے اسٹال کا بھی دورہ کیا اور مختلف ریاستوں سے بنے ہوئے کپڑے کو فروغ دینے کے لیے ان کے کام کی تعریف کی۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ انکتا بندیلا کے ساتھ سینئر سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

******

ش ح۔ق ت۔ن ع

U. No.1191


(Release ID: 1978231) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Odia