صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے صدر نے کلیانہ میں ایک ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کا افتتاح کیا

Posted On: 20 NOV 2023 4:19PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند، شریمتی دروپدی مرمو نے آج (20 نومبر 2023) کو کلیانہ، ضلع میور بھنج، اڈیشہ میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان کے بچپن میں ان کے گھر کے قریب کوئی اسکول نہیں تھا۔ اس لیے انہیں  پڑھائی کے لیے گھر سے دور جانا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قریبی سکول نہ ہونے کی وجہ سے اس وقت بہت سے بچے تعلیم سے محروم تھے  ۔وہ صورت حال  آج نہیں ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کے کھلنے سے اب مقامی بچوں کو تعلیم کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔

صدر جمہوریہ  نے کہا کہ تعلیم معاشی اور سماجی بہبود کی کنجی ہے۔ انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دیں۔

بچوں سے خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ  نے کہا کہ وہ بھی ان کی طرح پسماندہ  پس منظر سے آتی ہیں۔ انہیں اپنی تعلیم کی وجہ سے شہریوں کی خدمت کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی انہیں کامیاب بنا سکتی ہے۔ تعلیم یافتہ ہونے کے ناطے وہ اپنی ترقی کے ساتھ ساتھ ملک اور معاشرے کی ترقی میں بھی اپنا تعاون پیش کرسکتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت ہند نے قبائلی اکثریتی علاقوں میں ریلوے، قومی شاہراہیں، تعلیم، صحت اور اس طرح کی دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف وزارتوں کے ذریعے کثیر الجہتی اسکیمیں شروع کی ہیں۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ قبائلی بچوں کی تعلیم کے لیے ملک بھر میں 700 سے زیادہ ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اسکولوں میں ہندوستان بھر میں 3.5 لاکھ سے زیادہ قبائلی طلباء معیاری تعلیم حاصل کر سکیں گے اور معاشرے اور قوم کی ترقی میں اپنا تعاون پیش کرسکیں گے۔

*******

ش ح۔   ا ک۔ ج ا

U. No.1190


(Release ID: 1978216) Visitor Counter : 160