وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

میگھالیہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا زور پکڑ رہی ہے


گاؤں کے لوگ مختلف سرکاری فلاحی اسکیموں سے واقف  ہو رہے ہیں

Posted On: 18 NOV 2023 8:09PM by PIB Delhi

وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی ) میگھالیہ میں زور پکڑ رہی ہے، جس میں مختلف بلاکوں کے گاؤں والے جوش و خروش سے انفارمیشن، ایجوکیشن اور کمیونی کیشن (آئی ای سی) گاڑیوں کے ساتھ مصروف عمل ہیں۔ یہ  گاڑیاں ، اندرون گاؤں کا سفر کر رہی ہیں، مرکز کی طرف سے پیش کردہ فائدہ مند سکیموں کے بارے میں بیداری پھیلا رہی ہیں۔ اس تقریب میں، استفادہ کنندگان آئی ای سی  گاڑیوں میں جمع ہوئے اور مرکزی حکومت کے مختلف محکموں، بینکوں اور تیل کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ فعال طور پر بات چیت کی، بینک قرضوں اور پردھان منتری اجولا یوجنا کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-11-18at5.53.29PMRQYF.jpeg

مشرقی خاصی ہلز ڈسٹرکٹ میں، آئی ای سی  گاڑیوں نے پینورسلا، موپت اور سوہیونگ بلاکوں میں دو دو گاؤں کا احاطہ کیا۔ نابارڈ، کرشی وکاس کیندر، گیس کمپنی، نیشنل فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کی مدد سے متعدد سرکاری اسکیموں کی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ استفادہ کنندگان  کے مابین اس طرح کی اسکیموں کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوششیں کی گئیں۔

اسی طرح کے پروگرام مغربی جینتیا ہلز ضلع کے تھڈلاسکین بلاک کے تحت املانگشور اور مکھلا نونگرم گرام پنچایتوں میں بھی کئے گئے۔ کئی مستفیدین وی بی ایس وائی سائٹ پر جمع ہوئے جہاں مختلف سرکاری محکموں کے نمائندوں نے انہیں مرکز کی فائدہ مند اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_718827GJ.JPG

آئی ای سی   کی ان گاڑیوں نے نو سال پر محیط فلیگ شپ اسکیموں اور پروگراموں کا ایک جامع جائزہ پیش کیا، جس میں متعدد مستفیدین کو اپنی طرف متوجہ کیا گیا جنہوں نے حکومت کے اقدامات کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا اظہار کیا۔ کیلنڈر 2024، لوگوں کے لیے مختلف ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں کے بارے میں معلومات پر مشتمل پمفلٹ اور کتابچے بھی تقسیم کیے گئے۔

جنجاتیہ گورو دیوس (15 نومبر 2023) کو شروع ہونے والی اس یاترا کا مقصد تمام اہل استفادہ کنندگان کو ضروری خدمات فراہم کرنا ہے، جن میں صفائی کی سہولیات، مالی خدمات، بجلی کے کنکشن، پسماندہ افراد کے لیے رہائش، خوراک  کا تحفظ ، غذائیت،  حفظان صحت ، صفائی و ستھرائی پینے کا پانی، معیاری تعلیم، بیداری پیدا کرنا اور فوائد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/159b8765-6c8c-423a-bdeb-f603b1854bb13LEZ.JPG

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  )

1158​​​​​​​


(Release ID: 1978085) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi , Telugu