صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ  ہند 20  نومبر سے 22 نومبر 2023 تک اوڈیشہ اور آندھرا پردیش کا دورہ کریں گی

Posted On: 19 NOV 2023 2:01PM by PIB Delhi

صدر   جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 20 سے 22 نومبر 2023 تک اوڈیشہ اور آندھرا پردیش کا دورہ کریں گی۔

   20 نومبر کو، صدر  جمہوریہ باری پاڑا میں آل انڈیا سنتھالی رائٹرز ایسوسی ایشن کے 36 ویں سالانہ کانفرنس اور ادبی میلے کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گی۔ اسی دن وہ کولیانہ میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کا بھی افتتاح کریں گی۔

21 نومبر کو صدر جمہوریہ پہاڑ پور گاؤں میں ہنر مندی کے تربیتی مرکز کا افتتاح کریں گی۔ اس کے بعد، وہ بادام پہاڑ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کریں گی جہاں سے وہ تین نئی ٹرینوں (بادام پہاڑ- ٹاٹا نگرایم ای ایم یو ؛ بادام پہاڑاوڑکیلا ویکلی ایکسپریس؛ اور بادام پہاڑ- شالیمار ویکلی ایکسپریس) کو  ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گی ؛ نئے رائرنگ پور پوسٹل ڈویژن کا افتتاح  کریں گی؛ رائرنگ پور پوسٹل ڈویژن کا ایک یادگاری کور جاری کریں گی؛  اور بادام پہاڑ  ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔ وہ بادام پہاڑ  سے رائرنگ پور تک بادام پہاڑ-شالیمار ایکسپریس میں سفر کریں گی۔ اسی شام کو صدر جمہوریہ ویر سریندر سائی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، برلا کے 15ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد شرکت کریں گے۔

22 نومبر کو، صدر  جمہوریہ قومی تعلیمی مہم – نئے ہندوستان کے لیے نئی تعلیم‘  کا آغاز کریں گی ، جس کا اہتمام برہما کماری، سنبھل پور نے سنبھل پور میں کیا ہے ۔ بعد ازاں صدر جمہوریہ پوٹا پارتھی جائیں گی جہاں وہ سری ستھیا سائی انسٹی ٹیوٹ آف ہائر لرننگ کے 42ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

1152




(Release ID: 1978013) Visitor Counter : 106