وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 5

سنیما کا سالانہ فیسٹیول افی ، جو دنیا اور بھارتی سنیما کے بہترین سینما کا جشن ہے، 20 نومبر سے شروع ہو رہا ہے


ہالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر مائیکل ڈگلس افی 54 میں ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرنے کے لیے موجود ہوں گے

فیسٹیول کے 4 مقامات پر 270 سے زائد فلمیں دکھائی جائیں گی

افی 54 کو 105 ممالک سے 2926 انٹریز موصول ہوئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے تین گنا ہیں

بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) ایوارڈ کے لیے 10 زبانوں میں موصول شدہ 32 اینٹریز 15 او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے ہیں

ڈوکو-مونٹیج سیکشن میں دنیا بھر کی دستاویزی فلمیں شامل ہیں جو اس سال افی میں پیش کی جائیں گی

افی 54 میں متعارف کرائے گئے نیشنل فلم ہیریٹیج مشن کے تحت این ایف ڈی سی-این ایف اے آئی کی جانب سے عالمی معیار کی بحالی کے 7 عالمی پریمیئرز شامل ہیں

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) دنیا کے 14 سب سے بڑے اور سب سے باوقار انٹرنیشنل کمپیٹیشن فیچر فلم فیسٹیولز میں سے ایک ہے جسے انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (ایف آئی اے پی ایف) کے ذریعے تسلیم کیا جاتا ہے۔ بین الاقوامی فلم فیسٹیول جیسے کانز، برلن اور وینس ایسے دیگر معروف فیسٹیول ہیں، جنہیں ایف آئی اے پی ایف نے اس زمرے کے تحت تسلیم کیا ہے۔ سالانہ سنیما فیسٹیول برسوں سے دنیا کے بہترین اور بھارتی سنیما کا گھر رہا ہے جس میں بھارت کی فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے نامور افراد مندوبین، مہمان اور مقررین کے طور پر اس کا لطف اٹھاتے ہیں۔ این ایف ڈی سی کے ایم ڈی پرتھول کمار اور وزارت اطلاعات و نشریات کے جوائنٹ سکریٹری فلمز نے یہ بات ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔وہ آج یہاں 54 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا کی کرٹن ریزر توریب میں پنجی میں خطاب کر رہے تھے۔ پریس کانفرنس میں ای ایس جی کی وائس چیئرمین محترمہ دیلیلہ ایم لوبو، ای ایس جی کی سی ای او انکیتا مشرا، پی آئی بی ویسٹ زون کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ موندیپا مکھرجی اور ڈائریکٹر جنرل پی آئی بی ڈاکٹر پرگیہ پالیوال گور بھی موجود تھیں۔

فیسٹیول کے اس سال کے ایڈیشن کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے جناب پرتھول کمار نے کہا کہ افی کی ایک خاص بات ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ (ایس آر ایل ٹی اے) ہے جو عالمی سنیما میں بہترین کارکردگی کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔ ہالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر مائیکل ڈگلس، جو اس وقت عالمی سنیما کی عظیم ترین بین الاقوامی شخصیات میں سے ایک ہیں، جو اپنی اہلیہ اور معروف اداکارہ کیتھرین زیٹا جونز کے ساتھ اس باوقار ایوارڈ کو قبول کرنے کے لیے افی میں موجود ہوں گے۔

فیسٹیول کے دوران 270 سے زائد فلمیں 4 مقامات پر نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی جن میں آئی این او ایکس پنجم، میکوئنز پیلس، آئی این او ایکس پورورم، زیڈ اسکوائر سمراٹ اشوک شامل ہیں۔افی کا بین الاقوامی سیکشن میں 198 فلمیں ہوں گی، جو 53 ویں افی سے 18 زیادہہ ہیں۔ اس میں 13 ورلڈ پریمیئرز، 18 انٹرنیشنل پریمیئرز، 62 ایشیا پریمیئرز اور 89 انڈیا پریمیئرز ہوں گے۔ اس سال افی کو 105 ممالک سے ریکارڈ 2926 درخواستیں موصول ہوئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ بین الاقوامی درخواستیں ہیں۔ انڈین پینوراما سیکشن میں بھارت کی 25 فیچر فلمیں اور 20 نان فیچر فلمیں دکھائی جائیں گی۔ فیچر سیکشن میں افتتاحی فلم ایک ملیالم فلم آتم ہے ، اور نان فیچر سیکشن میں منی پور سے اندرو ڈریمز ہے۔

افی 54 کے لیے نئے اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب پرتھول کمار نے کہا کہ اس سال بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) ایوارڈ متعارف کرایا گیا ہے۔ جس کا مقصد او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے پھلتے پھولتے مواد اور اس کے تخلیق کاروں کو تسلیم کرنا، حوصلہ افزائی کرنا اور ان کا احترام کرنا ہے۔ 15 او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے 10 زبانوں میں 32 اندراج موصول ہوئے ہیں۔ فاتح سیریز کو سرٹیفکیٹ اور 10 لاکھ کا نقد انعام دیا جائے گا جس کا اعلان اختتامی تقریب میں کیا جائے گا۔

اس سال ایک ڈوکو مونٹیج سیکشن بھی متعارف کرایا گیا ہے جس میں دنیا بھر سے زبردست دستاویزی فلموں کی موزائیک شامل ہے تاکہ اس شعبے میں بھارت کی آسکر انٹری کی نشاندہی کی جاسکے اور آج فلم سازی میں دستاویزی فلموں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔

اس کے علاوہ نیشنل فلم ہیریٹیج مشن (این ایف ایچ ایم) کے تحت این ایف ڈی سی-این ایف اے آئی کی جانب سے انڈین کلاسیکس کے تباہ شدہ سیلولائیڈ ریلز سے کی جانے والی عالمی معیار کی بحالی کے 7 ورلڈ پریمیئرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ مزید برآں، اس سیکشن میں 3 بین الاقوامی بحال شدہ فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔

معروف فلم سازوں، سنیماگرافروں اور اداکاروں کے ساتھ 20 سے زیادہ ماسٹر کلاسز اور ان کنورسیشن سیشنز کے ساتھ، افی اس سال ایک دلچسپ ہفتہ ہونے جا رہا ہے۔ یہ سیشن گوا کے پنجم کے فیسٹیول مائل میں تزئین و آرائش شدہ کلا اکیڈمی میں منعقد ہوں گے۔ مائیکل ڈگلس، برینڈن گلوین، بریلنٹ مینڈوزا، سنی دیول، رانی مکھرجی، ودیا بالن، جان گولڈ واٹر، وجے سیتوپتی، سارہ علی خان، پنکج ترپاٹھی، نواز الدین صدیقی، کیکے مینن، کرن جوہر، مدھر بھنڈارکر، منوج باجپائی، کارتیکی گونجالوس، بونی کپور، اللو اروند، تھیوڈور گلک، گلشن گروور اور دیگر سیشنز میں شرکت کریں گے۔

گزشتہ سال شروع ہونے والے گالا پریمیئرز منصوبے کو اس سال 12 گالا پریمیئرز اور 2 خصوصی ویب سیریز پریمیئرز کے ساتھ توسیع دی جا رہی ہے۔ افی میں ہونے والے ان فلم پریمیئرز میں ان کے اداکار اور ٹیلنٹ اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے افی کے ریڈ کارپٹ پر چلیں  گے۔

این ایف ڈی سی فلم بازار کے 217 ویں ایڈیشن میں وی ایف ایکس اور ٹیک پویلین، دستاویزی اور غیر فیچر پروجیکٹس / فلموں، نالج سیریز اور بک ٹو باکس آفس کے تعارف کے ساتھ اس کے عمودی شعبوں کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ مجموعی طور پر، اس سال پروڈکشن، ڈسٹری بیوشن یا فروخت کے لیے 300 سے زیادہ بین الاقوامی فلم منصوبے دکھائے جائیں گے۔

افی 54 میں اس سال  75 کریٹیو مائنڈز آف ٹومورو (سی ایم او ٹی) امیدواروں کی پیشہ ورانہ کلاسیں بھی ہوں گی جو خاص طور پر سنیما کے ماسٹرز کے ذریعہ تیار کی جائیں گی اور 20 سے زائد معروف کمپنیوں کے ساتھ بھرتی کے لیے ٹیلنٹ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

فیسٹیول میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سہولیات بھی ہوں گی کہ خصوصی طور پر معذور فیسٹیول کے مندوبین تمام اسکریننگ اور دیگر مقامات تک رسائی حاصل کرسکیں۔ فیسٹیول کو ہر ایک کے لیے ایک جامع اور قابل رسائی ذریعہ بنانا شمولیت کی طرف اٹھایا گیا ایک قدم ہے۔

افی نہ صرف سنیما کی عمدگی کا مظاہرہ ہے بلکہ ثقافتی تنوع کا جشن بھی ہے۔ افی سینے فیسٹیول کی پہل سنیما کی تقریبات میں ایک شاندار اضافہ ہوگا ، جہاں افی کے شرکا اور یہاں تک کہ مقامی لوگ اور سیاح بھی سینما ، فنون لطیفہ ، ثقافت ، دستکاری اور کھانے کا جشن مناتے ہوئے دلچسپ سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ مرکزی بیورو آف کمیونیکیشن، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کی جانب سے ایک نمائش قائم کی گئی ہے جس سے سنیما کے شوقین افراد انٹرایکٹو ڈسپلے کے ذریعے فلموں کے بارے میں جان سکیں گے۔ داخلہ سب کے لیے مفت ہے. افی کو دنیا کے لیے بھارت کے سب سے بڑے ثقافتی فیسٹیول کے طور پر فروغ دینے کے لیے کاروان ، شگماتسو ، گوا کارنیوال ، سیلفی پوائنٹس ، افی مرکنڈائز اور دیگر جیسے اقدامات کے ساتھ تین مقامات پر عوام کے لیے اوپن ایئر اسکریننگ بھی منعقد کی جائے گی۔

مزید برآں این ایف ڈی سی اور ای ایس جی نے این آئی ڈی احمد آباد کے ساتھ افی 54 کے مقامات پر فیسٹیول کی پوری سجاوٹ اور برانڈنگ کے لیے شراکت داری کی ہے۔

ای ایس جی کی سی ای او محترمہ انکتا مشرا نے افی 54 کے ہموار کام کاج کے لیے مندوبین کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کے لیے کیے گئے مختلف لاجسٹک انتظامات کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔ اس میں افتتاحی تقریب کے لیے پارکنگ کی سہولیات، فیسٹیول کے مقامات کے درمیان مفت نقل و حمل اور مختلف اسکریننگ اور سیشنکی بکنگ کے طریقہ کار شامل ہیں۔

پی آئی بی ویسٹ زون کی ڈائرکٹر جنرل محترمہ مونی دیپا مکھرجی نے میڈیا کو ان کے لیے دستیاب مختلف سہولیات کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔ انھوں نے افی کے اس ایڈیشن کے لیے پی آئی بی کے ذریعہ اٹھائے گئے نئے اقدامات کے بارے میں بھی بات کی۔ پی آئی بی افی کی تمام ریلیزوں کے لیے میڈیا کے لیے فلم اپریسی ایشن ورکشاپ اور کونکنی ترجمہ متعارف کرانے کی ورکشاپ شامل ہیں۔

ای ایس جی کی وائس چیئرمین محترمہ دیلیلہ ایم لوبو نے کانفرنس کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ افی میں دنیا بھر کی بہترین فلمیں پیش کی جائیں گی اور انھوں نے گوا کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

Find the PPT shared at the Press Conference here.

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 1139

iffi reel

(Release ID: 1977936) Visitor Counter : 408