وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور وزارت آیوش نے روایتی اور تکمیلی میڈیسن ’پروجیکٹ کے اشتراک سے متعلق معاہدہ‘ پر دستخط کیے

Posted On: 18 NOV 2023 5:30PM by PIB Delhi
  • معاہدہ کا پہلا مرحلہ روایتی اور تکمیلی ادویات  سے متعلق دیکھ بھال کے نظام کے عالمی فروغ میں اہم ثابت ہوگا: سکریٹری، آیوش
  • یہ معاہدہ روایتی اور تکمیلی میڈیسن کو ہندوستان کے قومی ہیلتھ سسٹم کے  مرکزی دھارے میں لائے گا اور عالمی صحت کے مقاصد کو بھی پورا کرے گا: بروس آئل ورڈ، اے ڈی جی، یونیورسل ہیلتھ کوریج اور لائف کورس ڈویژن، ڈبلیو ایچ او
  • اس کا بنیادی مقصد روایتی اور تکمیلی میڈیسن کے نظام کی پیمانہ بندی، معیار اور تحفظ جیسے پہلوؤں کو قومی ہیلتھ سسٹم سے جوڑنا اور انہیں بین الاقوامی سطح پر فروغ دینا ہے۔
  • ڈبلیو ایچ او (عالمی ادارہ صحت) اور وزارت آیوش مشترکہ طور پر روایتی میڈیسن کی عالمی پالیسی 34-2025 تیار کرنے کا کام پورا کریں گے۔
  • وزارت آیوش اور ڈبلیو ایچ او مل کر روایتی اور تکمیلی میڈیسن کی بیش قیمتی وراثت کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ اسے جدید، مستند اور عالمی بنانے کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

 

وزارت آیوش اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کل دیر رات جنیوا میں روایتی اور تکمیلی میڈیسن ’پروجیکٹ کے اشتراک سے متعلق معاہدہ‘ پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدہ کا بنیادی مقصد روایتی اور تکمیلی میڈیسن سسٹم کی پیمانہ بندی کرنا، ان کے معیار اور تحفظ کے پہلوؤں کو قومی ہیلتھ سسٹم سے جوڑنا اور بین الاقوامی سطح پر انہیں فروغ دینا ہے۔ تعاون کے اس معاہدہ کے ذریعہ روایتی اور تکمیلی میڈیسن کے نظام کو قومی ہیلتھ سسٹم کے مرکزی دھارے سے جوڑنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے، ڈبلیو ایچ او، وزارت آیوش کے تعاون سے روایتی میڈیسن کی عالمی پالیسی 34-2025 تیار کرے گا۔

معاہدہ کے دیگر بنیادی مقاصد میں تکمیلی میڈیسن کے نظام ’سدھ‘ کے شعبے میں تربیت اور مشق  کے طریقہ کار کو مضبوط کرنے کی کوشش، روایتی اور تکمیلی دواؤں کی فہرست کے لیے رہنما خطوط تیار کرنا، تحفظ اور اس سے متعلق کوشش وغیرہ شامل ہیں۔ وزارت آیوش کے ذریعہ ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے جنوب مشرقی ایشیا میں پائی جانے والی جڑی بوٹیوں کی ایک بین الاقوامی ہربل ادویاتی لغت تیار کی جائے گی۔ اس معاہدہ کے تحت شواہد پر مبنی روایتی اور تکمیلی دواؤں کو قومی ہیلتھ سسٹم سے جوڑنے، حیاتیاتی تنوع اور ادویاتی پودوں کے تحفظ اور بندو بست وغیرہ کی کوششیں کی جائیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QFJW.jpg

آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے اس موقع پر موجود سبھی لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دورِ قدیم سے ہی کئی روایتی اور تکمیلی دواؤں کے نظام کی ثقافت کا مرکز رہا ہے۔ قومی ہیلتھ سسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے وزارت کی ایسی عالمی کوشش یقینی طور پر ہندوستان کو طبی خدمات کے شعبے میں عالمی سطح پر پہچان دلائے گی اور ہندوستان میں طبی سیاحت کو فروغ دے گی۔ وزارت آیوش کی یہ کوشش ہندوستان کی عالمی کامیابی کی سمت میں اٹھایا گیا ایک اور قدم ہے۔

آیوش سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا نے  دستخط کے پروگرام کے دوران اپنے ورچوئل پیغام میں کہا کہ اس معاہدہ کا پہلا مرحلہ 38-2023 روایتی اور تکمیلی میڈیسن کے نظام کے عالمی فروغ میں اہم ثابت ہوگا۔ ڈبلیو ایچ او کے یونیورسل ہیلتھ کوریج اینڈ لائف کورس ڈویژن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل بروس آئل ورڈ کے مطابق، شراکت داری کا یہ معاہدہ روایتی اور تکمیلی میڈیسن کے نظام کو ہندوستان کے قومی ہیلتھ سسٹم کے مرکزی دھارے میں لائے گا اور عالمی حفظان صحت اور تندرستی کے مقصد کو پورا کرے گا۔ ہندوستانی حکومت کی طرف سے اس معاہدہ پر دستخط کرنے والے اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ اندر منی پانڈے نے کہا کہ ہندوستان عالمی سطح پر روایتی میڈیسن کے نظام کو مضبوط کرنے کے لیے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ کام کرنے اور خاص طور پر ساتھی ترقی پذیر ممالک  کی ان کے خود کے پرچار میں مدد کرنے  کے لیے پرعزم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028D5I.jpg

ڈبلیو ایچ او کے ساتھ وزارت آیوش نے کل دو ’پروجیکٹ کے اشتراک سے متعلق معاہدہ‘ پر پہلے ہی دستخط کیے ہیں۔ پہلا معاہدہ 2016 میں کیا گیا جس کا مقصد یوگا، آیوروید، یونانی اور پنچ کرما جیسے روایتی میڈیسن کے نظام کو عالمی سطح پر لے جانا اور دوسرا معاہدہ 2017 میں کیا گیا جس کا مقصد آیوروید، یونانی اور سدھ طریقہ علاج کو مضبوط کرنا تھا۔

اس معاہدہ پر سوئٹزرلینڈ کے جنیوا شہر میں منعقد ایک پروگرام میں دستخط کیے گئے۔ اس معاہدہ پر وزارت آیوش کی طرف سے اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ جناب اندر منی پانڈے اور ڈبلیو ایچ او کی طرف سے یونیورسل ہیلتھ کوریج اور لائف کورس ڈویژن میں اسسٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بروس آئل ورڈ نے دستخط کیے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1144


(Release ID: 1977930) Visitor Counter : 132