قبائیلی امور کی وزارت
وکست بھارت سنکلپ یاترا سے متعلق تقریبات میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ملاحظہ کی گئی
Posted On:
18 NOV 2023 4:11PM by PIB Delhi
قبائلی اضلاع کے تمام تر مقامات جہاں وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) مہم آج شروع کی گئی تھی، وہاں دیہی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ، مرکزی اور ریاستی حکومت ، متعلقہ محکموں، بینکوں کے افسران اور سرکاری فلاحی اسکیموں سے استفادہ کرنے والوں کی شراکت داری بھی ملاحظہ کی گئی۔ اس یاترا کو وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 نومبر کو جھارکھنڈ کے کھونٹی گاؤں سے جھنڈی دکھاکر رخصت کیا تھا۔ اس یاترا کا مقصد مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیموں اور پالیسیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے تاکہ فلیگ شپ سرکاری اسکیموں کی 100 فیصد تکمیل کو ممکن بنایا جا سکے۔
یہ مہم دیماپور ضلع کے تحت چوموکیڈیما بلاک میں تین مقامات یعنی ، فائی پی جنگ، دروغہ پتھر اور دپہوپر میں منعقد کی گئی تھی۔ تقریبات کے دوران ایل ای ڈی اسکرینوں کے ساتھ نصب شدہ وی بی ایس وائی آؤٹ ریچ وین نے مرکزی حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں کی نمائش کی۔
اس پروگرام کی جھلکیوں میں میڈیکل کیمپوں، اُجووَلا اسکیم سے مستفید ہونے والوں کے لیے موقع پر رجسٹریشن اور بینکنگ خدمات، زرعی مقاصد کے لیے ڈرون ڈسپلے اور فلاحی اسکیموں کے استفادہ کنندگان کی جانب سے ذاتی گواہی دینا شامل ہیں۔ اس موقع پر حکومتی اقدامات کی عکاسی کرنے والے کیلنڈر اور کتابچے بھی تقسیم کیے گئے۔
وی بی ایس وائی کی چوتھے دن کی مہم کا اہتمام آج توئن سنگ ضلع میں لونگ کھم بلاک کے تحت چمونگر اور چونگتور گاؤں میں کیا گیا۔ ای اے سی کیلی تان نتانگ لونگ کھم، بی ڈی او سادے مونگبا سنگتم، ایس ایم او 1 ٹکا پونگی نر، آئیچنگ کے نوڈل افسر بی بی ایف سی ایل کے ساتھ گاؤں کے معمر افراد اور عوام الناس نے اس پروگرام میں شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز وی بی ایس وائی کے مختصر تعارف کے ساتھ ساتھ ’ہمارا سنکلپ وکست بھارت‘ کے عہد کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر گاؤں کی خواتین مخصوص گیت بھی پیش کیے۔
آئیچنگ کے، نوڈل افسر اور ان کی ٹیم زرعی مقاصد کے لیے استعمال میں آنے والی ڈرون تکنالوجی دیہی افراد کے سامنے پیش کی۔ یہ پروگرام کامیاب مستفیدین کو مبارکباد کے ساتھ ختم ہوا۔ پروگرام کے بعد عوام الناس کو میڈیکل چیک اپ، اُجووَلا رجسٹریشن اور بینکنگ خدمات بھی فراہم کی گئیںَ
***
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1146
(Release ID: 1977926)
Visitor Counter : 121