صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ نے چھٹ پوجا کے موقع پر مبارکباد دی

Posted On: 18 NOV 2023 6:08PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے چھٹ پوجا کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں، صدر جمہوریہ نے کہا، ’’چھٹ پوجا کے مبارک موقع پر، میں اپنے تمام شہریوں کو تہہ دل سے مبارکباد اور نیک ترین خواہشات پیش کرتی  ہوں۔‘‘

چھٹ پوجا ایک ایسا تیوہار ہے جو سورج کے دیوتا کی پوجا کے لیے وقف ہے۔ یہ دریاؤں، تالابوں اور پانی کے دیگر ذرائع کی تعظیم اور شکرگزاری کا بھی ایک موقع ہے۔ فطرت سے مربوط یہ تیوہار روحانی شعور کو ابھارتا ہے اور ہمیں ماحول کے تحفظ کے لیے کام کرنے کی ترغیب فراہم کرتا ہے۔ چھٹ پوجا کا تیوہار ہمیں اپنے اطراف صفائی ستھرائی بنائے رکھنے اور اپنی روزمرہ کی زندگی میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کی یاد دہانی کراتا ہے۔

آئے ہم اپنے آبی وسائل اور ماحولیات کو آلودگی سے پاک کرکے مادر فطرت کا احترام کرنے کا عزم کریں۔ اس پرمسرت موقع پر میں تمام شہریوں کی مسرت و خوشحالی  کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘

صدر جمہوریہ کا پیغام ملاحظہ کرنے کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں-

 

***

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1141


(Release ID: 1977887) Visitor Counter : 103