وزارت دفاع
بھارتی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ اپنے آسٹریلیائی ہم مناصب کے ساتھ نئی دہلی میں 20 نومبر 2023 کو دوسرے بھارت- آسٹریلیا 2+2 وزارتی سطح کے مکالمے کا اہتمام کرنے جا رہے ہیں
جناب راج ناتھ سنگھ اور جناب رچرڈ مارلیس باہمی میٹنگ کا بھی اہتمام کریں گے
Posted On:
18 NOV 2023 12:01PM by PIB Delhi
آسٹریلیائی ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر دفاع جناب رچرڈ مارلیس 19 سے 20 نومبر 2023 کے دوران بھارت کے دورے پر ہوں گے اور اس دوران وہ بھارتی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کے ساتھ دوسرے بھارت – آسٹریلیا 2+2 مکالمے کا اہتمام کریں گے۔ اس 2+2 مکالمے کے بعد وزیر مارلیس اور بھارتی وزیر دفاع کے درمیان دفاعی تعاون کے موضوع پر ایک باہمی میٹنگ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
2+2 مکالمے کی صدارت وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ذریعہ مشترکہ طور پر کی جائے گی، اس میں ان کے آسٹریلیائی ہم مناصب، ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر دفاع جناب رچرڈ مارلیس اور وزیر خارجہ محترمہ پینی وونگ بھی شرکت کریں گی۔ افتتاحی 2+2 وزارتی سطح کے مکالمے کا اہتمام نئی دہلی میں ستمبر 2021 میں کیا گیا تھا۔
بھارت اور آسٹریلیا ایک جامع تزویراتی شراکت داری کی جستجو میں ہیں اور توقع کی جاتی ہے کہ وزیر مارلیس کا یہ دورہ اشتراک اور دفاعی باہمی تعاون کو مزید تقویت بہم پہنچائے گا۔ توقع کی جاتی ہے کہ دونوں ممالک 2+2 مکالمے اور وزرائے دفاع کی باہمی میٹنگ کے دوران وسیع تر موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس دورے کے دوران، وزیر مارلیس 19 نومبر کو گجرات کے احمدآباد میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ کا فائنل مقابلہ بھی دیکھیں گے۔
***
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1130
(Release ID: 1977827)
Visitor Counter : 102