وزارات ثقافت
ثقافت کی وزارت فنون اور فنکار برادری کے فروغ کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرانے کے مقصد سے لال قلعہ میں’’ہندوستانی آرٹ،فن تعمیر اور ڈیزائن کا دو سالہ پروگرام‘‘کا اہتمام کررہی ہے
دو سالہ پروگرام کا افتتاح 8دسمبر کو ہوگا
پینل مذاکرات ، ورکشاپ اور آرٹ بازار کے ساتھ نمائش کا اہتمام 9 سے15دسمبر تک کیا جائے گا، جوکہ عوام کے لیے کھلی ہوگی
دو سالہ پروگرام کے ایک حصے کے طورپر قائم کئے جانے والے پویلین 31مارچ 2024 تک کھلے رہیں گے
قدیم ، جدید، عصری اور ٹیکنالوجی سے چلنے والی آرٹ فن تعمیر اور ڈیزائن کا احاطہ کرنے والی ہمارے ملک کی مالا مال فنکارانہ وراثت کا جشن منانے کے لیے یہ دو سالہ پروگرام ایک اختراعی پہل ہے:محترمہ میناکشی لیکھی
Posted On:
17 NOV 2023 4:27PM by PIB Delhi
ثقافت کی وزارت ہندوستانی آرٹ، فن تعمیر اور ڈیزائن کے دوسالہ پروگرام 2023 کا لال قلعہ میں اہتمام کررہی ہے، جس کا افتتاح 8دسمبر 2023 کو ہوگا۔افتتاحیہ اور وی آئی پی جائزے کے بعد پینل مباحثے، ورکشاپ اور آرٹ بازار کے ساتھ نمائش کا اہتمام 9 سے 15 دسمبر تک کیا جائے گا ، جو کہ عوام کے لیے کھلی ہوگی۔بین الاقوامی فنکاروں ، آرکیٹکٹ اور ڈیزائنروں کے ذریعے کلیدی خطبات ، عوامی آرٹ سے متعلق تنصیبات، آرٹ بازار اور ثقافتی پروگرام اس دو سالہ پروگرام کی خصوصیات میں شامل ہیں۔اس دوسالہ پروگرام کے ایک حصے کے طورپر قائم کیے جانے والے پویلین 31 مارچ 2024 تک نمائش جاری رکھیں گے۔
انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو اور فیسٹول اور لائبریریز جیسے گزشتہ پروگراموں کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے تیار کئے جانے والا یہ دو سالہ پروگرام وینس ، ساؤ پاؤلو اور دبئی میں منعقدہ اسی قسم کی ممتاز عالمی ثقافتی تقریبات جیسا ایک پروگرام تیار کرنے کی کوشش ہے۔ہندوستان میں پانچ ثقافتی مقامات ، جن میں سے ایک لال قلعہ میں ہوگا، قائم کرنے کی وزیر اعظم کی ہدایت سے تحریک پاکر تیار کیاجانے والا یہ دوسالہ پروگرام 2023 (آئی اے اے ڈی بی-2023)ہندوستان کے متنوع آرٹ، فن تعمیر اور ڈیزائن پر روشنی ڈالنے کے ایک اختراعی پہل ہے۔
آج یہاں نیشنل میوزیم میں ایک تعارفی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ یہ دو سالہ پروگرام ایک متنوع سلسلے کی نمائش کرے گا، جس میں روایتی دستکار، عصری ڈیزائنر ،کیوریٹرزاور مفکرین شامل ہوں گے۔محترمہ لیکھی نے کہا کہ یہ دو سالہ پروگرام قدیم ، جدید ، عصری اور ٹیکنالوجی سے چلنے والی آرٹ، فن تعمیر اور ڈیزائن کا احاطہ کرتے ہوئے ہمارےملک کی فنکارانہ وراثت کے شاندار سلسلے کا جشن منانے کے لیے ایک اختراعی پہل ہے۔
ہفتے بھر چلنے والے اس پروگرام کا اہتمام روزمرہ کے موضوعات پر کیا گیا ہے، جن میں سے ہر ایک کا مقصد ہندوستان کے مالا مال ثقافتی ورثے کے مختلف پہلوؤں کو ظاہر کرنا ہے۔آئی اے اے ڈی بی 23 میں کئی ممتاز کیوریٹرز حصہ لے رہے ہیں، جو کہ اس پروگرام کی کشش کو یقینی بنائیں گے۔اس کے ساتھ فیزیکل اور ڈیجیٹل نمائشیں ، تعاملی تنصیبات اجلاس اور پینل مباحثے بھی ہوں گے۔ماہرانہ طورپر تیار کردہ پروگرام کی فہرست ہر ایک نمائش کا حصہ ہوگی۔ اس کے ساتھ اس مکمل پروگرام کے لیے ایک جامع کافی ٹیبل بک بھی ہوگی۔
اس پروگرام کے لیے خصوصی طورپر تیار کردہ پویلین ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے مختلف پہلوؤں کو پیش کرنے والا ایک مسحور کن تجربہ فراہم کریں گے۔جناب آدتیہ آریہ دروازوں اور گیٹ ویز کی علامتوں کو ظاہر کرتے ہوئے ’پرویش‘کے ذریعے آنے والوں کی رہنمائی کریں گے۔محترمہ انچتا بی نائر ’باغ بہار‘تیار کریں گی، جو کہ کائنات کے طورپر باغوں کے تصور کو پیش کرنےوالا ایک پویلین ہوگا۔جناب امت پسریچا ’استھاپتیہ‘کا مورچہ سنبھالیں گے، جس میں مندروں کے وقت کی قید سے ماورا ڈیزائن اور تعمیراتی لچک کو ظاہر کیا جائے گا۔ جناب رتیش نند ا اور جناب وکرم جیت روپ رائے ’سمپرواہ‘ تیار کریں گے، جس میں ہندوستان کی باولیوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔محترمہ شکھا جین اور محترمہ ایڈریا نا اے گریٹا’وسمیہ‘پیش کریں گے، جو کہ آزادی کے بعد کے ہندوستان کے شاندار فن تعمیر کا جشن منانے کے لیے ایک پویلین ہوگا۔جناب انوبھو ناتھ’دیشج‘پیش کریں گے۔جس میں عوامی فن اور ڈیزائن کے روایات کا پتہ لگایا جائے گا۔آخر میں محترمہ سواتی جانو ’سمتو‘تیا رکریں گی، جس میں فن تعمیر میں خواتین کی خدمات کا پتہ لگایا جائے گا۔
مذکورہ بالا کے علاوہ وزارت نے سوشل میڈیا پر ایک کھلی دعوت کے ذریعے آئی اے اے ڈی بی 23کے لیے اپنے فن پارے جمع کرانے کے واسطے فنکاروں اور کیوریٹرزکو مدعو بھی کیا ہے۔اس سلسلے میں وزارت کو 560پوچھ تاچھ موصول ہوئی ہیں اور 260 درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں، جن میں 150درخواستوں کو منتخب کیا گیا ہے اور پروگرام کے مقام پر ان کی نمائش کی جائے گی۔شمولیت کے لیے آئی اے اے ڈی بی کے مینڈٹ کے ساتھ للت کلا اکیڈمی میں 9دسمبر سے ایک طلباء کا دو سالہ پروگرام بھی منعقد کیا جارہا ہے، جو تخلیقی صلاحیت اور تصور کی نمائش کرنے کے لیے ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طورپر کام کرے گا۔
ہندوستانی آرٹ، فن تعمیر اور ڈیزائن کا دو سالہ پروگرام ایک منفرد پروگرام ہوگا، جس کا مقصد جانے مانے اور اُبھرتے ہوئے فنکاروں، دونوں کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کراتے ہوئے فنکاروں اور ڈیزائنروں کی برادری کو تحریک دینا ہے۔اس کا مقصد آرٹ ، فن تعمیر اور ڈیزائن کے شعبوں میں کام کرنے والوں کے درمیان بات چیت کو فروغ دیتے ہوئے ثقافتی اور تخلیقی صنعتوں کو توانائی بخشنا ہے۔
****
ش ح۔ا گ۔ن ع
U. No.1116
(Release ID: 1977705)
Visitor Counter : 102