مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 سال   2014 کے بعد سے صفائی  ستھرائی کے شعبے میں نمایاں  تبدیلی آئی ہے:  مکانات  کے امور  کے مرکزی وزیر  ہردیپ سنگھ  پوری کا بیان


بے مثال  اور غیر معمولی شرکت کے ساتھ، سووچھ بھارت مشن جن آندولن بن گیا: ہردیپ سنگھ پوری

 مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ  پوری نے  صاف ستھرے بیت الخلاء کا آغاز کیا

 اس چیلنج کا مقصد ایسے مثالی پبلک بیت الخلاء  کو پہچان دلانا ہے جو  مثالی  صفائی ستھرائی، رسائی، ڈیزائن میں اختراع  اور فعالیت کی مثال  پیش کرتے ہیں

Posted On: 17 NOV 2023 3:17PM by PIB Delhi

’’کوئی بھی پہل ہندوستان کی ترقی کے ساتھ ساتھ سووچھتا تحریک کو  احاطہ  نہیں کرتی۔  2014 بعد سے 37فیصد  ہندوستان کو صرف کھلے میں رفع حاجت سے پاک قرار دیا(او ڈی ایف) گیا تھا۔ 2019 تک، ہم نے بیت الخلاء کی ایک ریکارڈ تعمیر کے ذریعے تقریباً  عمل آوری میں کامیابی حاصل کی تھی’’، یہ بات مکانات اور شہری امور اور  پیٹرولیم  قدرتی گیس کے مرکزی وزیر  جناب ہردیپ سنگھ پوری نے بتائی۔  وہ بیت الخلاء کے عالمی دن منانے کے لئے  ایک تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے جس کااہتمام  مکانات اور شہری امور کی وزارت کی طرف سے کیا گیا تھا۔ مکانات اور شہری امور کے سکریٹری جناب منوج جوشی،  عالمی بیت الخلاء کی تنظیم  کے بانی ، پروفیسر ڈاکٹر جیک سم،    یو ایس اے آئی  ڈی  کی مشن ڈائریکٹر  محترمہ وینا ریڈی، سلبھ انٹرنیشنل، ایچ یو ایل ،یونیسیف، بی ایم جی ایف، آئی ایس سی- فکی کے نمائندوں کے علاوہ  حکومت کے سینئر کے عہدے داروں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DXV4.jpg

بیت الخلا کا عالمی دن  ہر سال 19 نومبر کو منایا جاتا ہے، اس کا مقصد بیت الخلاء کے اردگرد موجود ممنوعات کو توڑنے میں مدد کرنا اور سب کے لئے عالمی  ترقی کے لئے  صفائی ستھرائی کو ترجیح  دینا ہے۔ یہ دن ہندوستان کے لیے اہم ہے کیونکہ بیت الخلا ہندوستان کی سووچھتا تحریک کا مرکزی حصہ ہے جس  میں صفائی  ستھرائی اور حفظان صحت کے بے شمار خدشات کو دور کیا گیا ہے۔

 سال 2014  کے بعدسے صفائی ستھرائی سے متعلق  حکومت کی بڑھتی ہوئی توجہ کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر  موصوف نے  دنیا کی صفائی ستھرائی کی سب سے بڑی پہل  سووچھ بھارت مشن کے آغاز کا ذکر کیا۔ جسے وزیراعظم کی طرف سے شروع کیاگ یا تھا۔ تاکہ مہاتما گاندھی کو ایک خراج پیش کرنے کے لئے 2 اکتوبر 2019 تک ہندوستان کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک  بنانے کے حصول میں کامیابی حاصل کی جاسکے۔

سووچھ بھارت مشن کے ذریعے شہری ہندوستان میں صفائی کے منظر نامے کی نمایاں  تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب  پوری نے  اس مشن کے تحت بیت الخلا کی تعمیر کی بے مثال شرح  ذکر کیا جس سے کھلے میں رفع حاجت سے پاک شہری علاقوں کے جرآت مندانہ ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZLEO.jpg

 جناب  پوری نے کہا کہ سووچھ بھارت مشن- یو رویے میں تبدیلی کے سب سے بڑے پروگرام کے طور پر کھڑا ہے۔ یہ ایک جن آندولن بن گیا ہے، اور اسے بے مثال عوامی شرکت ملی ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ کس طرح یہ مشن خواتین، لڑکیوں اور صفائی ستھرائی کے ورکروں کی زندگیوں میں ایک مثبت تبدیلی  لایا ہے۔ اس مشن میں خواتین کے لیے  ساز گار  بیت الخلاء کو فروغ دیا گیا  ہے، جزوقتی ورکروں کو باقاعدہ بنایا ہے، اور صفائی ستھرائی  میں  خواتین کی قیادت میں  صنعتوں کی  حوصلہ افزائی کی ہے جس سے خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنا نے کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے  صفائی کرنے والے کارکنوں  کی حفاظت اور عزت وقار پر سووچھ بھارت مشن( ایس بی ایم)  کی طرف سے لائی گئی توجہ کا بھی ذکر کیا۔

 مکانات اور شہری امور کے مرکزی  وزیر نے ہندوستان میں صفائی ستھرائی کے شعبے کے تحت کئے جانے والے کام کو بڑھانے کی ضرورت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا، ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ سول سوسائٹی اور این جی اوز اس صفائی ستھرائی مہم کو بڑھانے کے لیے ہماری کوششوں میں ہمارا ساتھ دیں۔ وزیر موصوف نے اس تحریک کو اگلی سطح تک لے جانے میں نجی شعبے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

 اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے،  جناب پوری نے اس بات پر زور دیا کہ صفائی ستھرائی  ایک ایسا شعبہ ہے جو  آپ لوگوں کی زندگیوں کو چھو سکتا ہیں اور اس کا اثر واقعی اطمینان بخش ہوگا۔

اس موقع پر  اظہار خیال  کرتے ہوئے،  وزارت صحت کے سکریٹری، جناب منوج جوشی نے کہا، ‘‘اگلے چند سالوں میں کچرے کے ڈھیرکو ہٹانا خاص بات ہوگی۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم کسی دوسری سطح پر جائیں جہاں لوگ آسانی سے  اس کا اثر دیکھ سکیں۔  پانی سے صفائی کے شعبے میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں خواہش مند بیت الخلاء پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ہمیں نجی شعبوں اور این جی اوز کو شامل کرنے کی ضرورت ہے’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UUOD.jpg

  بیت الخلاء کی کے بانی اور  ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جیک سم کے  پبلک  بیت الخلاء کے بندوبست کے عالمی تجربہ  مشترک کیا اور پبلک بیت الخلاء میں بنیادی معاملے کو شامل کیا اور   اے بی سی کے ذریعے اس کا خلاصہ: آرکیٹیکچر، طرز عمل، صفائی ستھرائی بیان کیی ۔ اس موقع پر فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ‘‘اگر ہر کوئی صاف ستھرے بیت الخلاء کا مطالبہ کرتا ہے تو بیت الخلاء کے مالک کو لوگوں کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا۔ لہذا، رویے میں تبدیلی پر توجہ دی جائے۔’’

یہ تقریب 19 نومبر سے5 ہفتے کے کلین ٹوائلٹس، ۔ ورلڈ ٹوائلٹ ڈے سے 25 دسمبر،  اچھی حکمرانی کی اپیل کے آغاز سے شروع ہوئی ۔ اس پہل کا تصور ورلڈ ٹوائلٹ ڈے 2023 کے موضوع‘‘محفوظ صفائی کے لیے تیز رفتار تبدیلی’’ کے مطابق کیا گیا ہے۔ اپنی نوعیت کا یہ پہلا نامزدگی پر مبنی ٹوائلٹ چیلنج ہے، جس کا مقصد سی ٹی / پی ٹیز کی فعالیت اور پائیداری کو یقینی بنانا ہے، اس کا مقصد یہ بھی ہے۔تمام بیت الخلا میں شہری کو ہندوستان میں بیت الخلاء کے  استعمال  اور دیکھ بھال کو بہتر بنانا ہے تاکہ 5 ہفتے طویل بڑے پیمانے پر صفائی ستھرائی اور دیکھ بھال کی مہم چلائی جا سکے۔   اس نتیجہ کا مقصد تمام ایس بی ایم بیت الخلاء کو فعال، قابل رسائی، صاف، ماحول دوست اور محفوظ  بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

کلین ٹوائلٹس چیلنج کا مقصد ایسے مثالی پبلک ٹوائلٹس کو  شناخت کرنا  بھی ہے جو صفائی، رسائی، ڈیزائن میں جدت کے ساتھ ساتھ فعالیت کی مثال  پیش کرتے ہیں۔ یو ایل بیز، پراسٹاٹل اداروں ، پرائیویٹ  تنظیمیں اپنے بہترین ماڈل سی ٹی / پی ٹیز کو نامزد کر سکتی ہیں۔ ہر درخواست دہندہ صرف 1 ٹوائلٹ ماڈل نامزد کر سکتا ہے۔ منفرد کیو اینڈ ایم  ماڈلز کے ساتھ بہترین کارکردگی کے حامل بیت الخلاء کو 1 سے 10 دسمبر 2023 تک نامزد کیا جا سکتا ہے۔ نامزدگی فارم 1 دسمبر کے بعد مائی گو پورٹل پر لائیو ہوگا۔ اس چیلنج کے ذریعے مکانات اور شہری امور کی وزارت کے ذریعے منتخب کیے گئے بہترین ماڈل ٹوائلٹس کو قومی شناخت ملے گی اور انہیں 2024 کے اوائل میں جاری ہونے والی اشاعت میں بھی دکھایا جائے گا۔

شہری صفائی ستھرائی کے پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے، مکانات اور شہری امور کی وزارت نے سووچھ بھارت مشن- یو 2.0  کے لیے پارٹنرز فورم بھی شروع کیا۔ یہ فورم ترقیاتی شراکت داروں اور سیکٹر پارٹنرز سے بڑھ کر کارپوریٹس، پی ایس یوز ، لائن وزارتوں/ واش سیکٹر سے منسلک محکموں، بین الاقوامی فنڈنگ اداروں وغیرہ کے ساتھ شراکت کا تصور کرتا ہے۔ پارٹنرز فورم کو تعاون کے ممکنہ شعبوں بشمول کچرے کے بندوبست ، بنیادی ڈھانچے اور خدمات، او اینڈ ایم ماڈلز کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔ ، کمیونیکیشن اور آؤٹ ریچ، ٹیکنالوجی،  آئی ٹی - قابلیت اور نالج مینجمنٹ،  صلاحیت سازی  بلڈنگ، آئی ای سی/ بی سی سی ، تحقیق اور مطالعہ وغیرہ کوشروع کیا گیا ہے۔

اس تقریب میں بہت سے دلچسپ موضوعات پر بصیرت افروز گفتگو دیکھنے کو ملی جو محفوظ صفائی کے ارد گرد مرکوز تھی۔ تقریب کے دوران، این بی سی سی نے ایک آڈیو ویژول کے ذریعے نئے خواہش مند بیت الخلاء کے ڈیزائن کی نمائش کی، جو کہ سمارٹ، صاف ستھرا عوامی سہولیات کی طرف ایک تبدیلی کا نشان ہے۔ انڈیا سینی ٹیشن کولیشن، ہندوستان یونی لیور لمیٹڈ، سلبھ انٹرنیشنل،  جی آئی ڈبلیو اے ، نجی اداروں، تعلیمی اور تحقیق و ترقی اداروں وغیرہ کے مختلف ترقیاتی شراکت داروں اور کارپوریٹس نے صفائی اور کمیونٹی ٹوائلٹس/پبلک ٹوائلٹس کے سفر کے اپنے تجربات  مشترک کئے ۔ اس تقریب میں مختلف سیکٹر پارٹنرز، ڈیولپمنٹ پارٹنرز، ریاستی اور شہر کے حکام اور کارپوریٹس کے 1000 سے زیادہ شرکاء نے شرکت کی۔

********

ش ح۔  ح ا۔ رض

U. No.1112


(Release ID: 1977652) Visitor Counter : 187