سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ اور اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا نے ٹیکنالوجی پر مرکوز فنانسنگ کے ذریعے ایم ایس ایم ایزکو فروغ دینے کے لیے اسٹریٹجک اتحاد قائم کیا

Posted On: 17 NOV 2023 3:06PM by PIB Delhi

ہندوستان میں مائیکرو،اسمال اور میڈیم انٹرپرائز (ایم ایس ایم ای) سیکٹر کو تقویت دینے کے ایک اہم اقدام کے طور پر ، ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی) اور اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (ایس آئی ڈی بی آئی) نے دیسی یا درآمد شدہ ٹیکنالوجی کی ترقی اور تجارتی استعمال میں مصروف کاروباری اداروں کے لیے قرض تک آسان رسائی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) کو حتمی شکل دی ہے۔

اس مفاہمت نامے کے ذریعے، ٹی ڈی بی  اور ایس آئی ڈی بی آئی نے ایک کریڈٹ اتحاد کیا ہے، جس میں ٹی ڈی بی  اور ایس آئی ڈی بی آئی ان کمپنیوں کی اضافی فنڈنگ کی ضروریات کا حوالہ دیں گے، جو انہوں نے پہلے ایک دوسرے کو کی ہیں۔ کلی طور پر  وقف کلیدی رابطوں کے ساتھ، دونوں تنظیمیں ہموار ریفرل ایکسچینج کے لیے تال میل کو ہموار کریں گی۔ ٹی ڈی بی اور ایس آئی ڈی بی آئی  اپنی متعلقہ پالیسی رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے اہل  ایم ایس ایم ایز کو مالی مدد بھی فراہم کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HSZX.jpg

باہمی شراکت داری مالی امداد  سے بھی آگے ہے، اس طرح سے کہ  فریقین اس اقدام کو فروغ دینے اور وسیع تر سامعین تک پہنچنے کے لیے مشترکہ رابطہ کاری/ مارکیٹنگ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی بھی کررہے ہیں۔ ایم او یو میں بیان کردہ شرائط کے نفاذ کے دوران، ان رابطہ کاری/ مارکیٹنگ سرگرمیوں کے دائرہ کار پر باہمی اتفاق کیا جائے گا۔

ٹی ڈی بی  اور ایس آئی ڈی بی آئی  کے درمیان شراکت داری ایم ایس ایم ایز کو بڑے پیمانے پر معاشرے کی بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو تیار کرنے اور لاگو کرنے کی ان کی کوششوں میں تعاون کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ توقع ہے کہ اس تعاون سے  ایم ایس ایم ای  سیکٹر میں اختراع ، روزگار کی تخلیق اور مجموعی اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔

اس تعاون پر بات کرتے ہوئے، ٹی ڈی بی  کے سکریٹری  جناب راجیش کمار پاٹھک  نے شراکت داری کے لیے جوش و خروش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ " ایس آئی ڈی بی آئی کے ساتھ یہ تعاون ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینے کے ہمارے مشن میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اپنی قوتوں کو ملا کر، ہمارا مقصد ایم ایس ایم ایز ،  جو اختراعی کوششوں میں مصروف ہیں اور  کاروباری و اقتصادی ترقی کو فروغ دے رہی ہیں ،کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنا ہے" ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- اک - ق ر)

U-1113


(Release ID: 1977628) Visitor Counter : 125