وزارت اطلاعات ونشریات
آندھرا پردیش کے معزز گورنر جناب۔ ایس عبدالنذیر نے تیسرے ’جنجاتیہ گورو دیوس’اور ‘ہمارا سنکلپ وکست بھارت’ کے موقع پر الوری سیتاراما راجو ضلع کی ارکاکو وادی میں ’وکشت بھارت سنکلپ یاترا‘ کو جھنڈی دکھائی
Posted On:
15 NOV 2023 7:43PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند کی طرف سے بڑے پیمانے پر رابطہ کاری پروگرام ‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’ کے آغاز کے موقع پر، آندھرا پردیش کے گورنر جناب ایس عبدالنذیر نے بدھ کے روز الوری سیتاراما راجو ضلع کی پیدلابڈو پنچایت کے تحت اراکو وادی کے راولاگوڈا میں ایک ‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’ (آئی ای سی) وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

آندھرا پردیش کے گورنر جناب ایس عبدالنذیر، وادی اراکو میں آئی ای سی وین کو جھنڈی دکھاکر روانہ کر رہے ہیں
بھگوان برسا منڈا کو ان کی ولولہ انگیز جدوجہد کے لیے زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جس نے برطانوی راج کو قبائلیوں کی حالت زار اور استحصال کا نوٹس لینے پر مجبور کیا، گورنر موصوف نے ان خیالات کااظہار کیا کہ بھگوان برسا منڈا نے قبائلیوں کو اپنی ثقافتی جڑوں کو سمجھنے اور اتحاد کا مشاہدہ کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے آدیواسیوں کے معاملے کو اٹھایا اور قبائلی عزت و افتخار کو بحال کرنے اور اسےپھر سے زندگی بخشنے کے لیے کام کیا۔ انہوں نے برطانوی نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف ان کی مسلح مہم کے لیے انقلابی آزادی پسند‘منیام ویروڈو’ الوری سیتارام راجو کی قربانی کو بھی یاد کیا۔
اہم قبائلی آبادی کے ساتھ ملک گیر وِکست بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز، بھگوان برسا منڈا کی جائے پیدائش، جھارکھنڈ کے کھونٹی سے وزیر اعظم کے ‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’ کے آغاز کے ساتھ ہی ہوا تھا۔
ابتدائی طور پر، یاترا دو اضلاع کا احاطہ کرے گی—الوری سیتارام راجو اور پاروتی پورم مانیام — جن میں کافی قبائلی آبادی ہے۔ یاترا کا مقصد ان کمزور لوگوں تک پہنچنا ہے جو مختلف اسکیموں کے لیے اہل ہیں لیکن ان اسکیموں کے ثمرات ابھی تک ان لوگوں کو نہیں مل پائے ہیں۔
آندھرا پردیش کے پاروتی پورم منیم ضلع کے گمالکشمی پورم میں، ضلع کلکٹر، جناب نشانت کمار نے پروگرام کا آغاز کیا، جس میں جناب شوبیت گپتا، ڈائریکٹر فنانس، حکومت ہند نے بھی شرکت کی۔

وکست بھارت سنکلپ یاترا کے آغازکے موقع پر، مالی تعاون کا استحقاق رکھنے والے لوگوں کو پی ایم مدرا، پی ایم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی)، اجولا اسکیم، اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مالی تعاون کے تحت فوائد فراہم کئے گئے۔

اس موقع پر عہدیداروں کے ذریعہ وکست بھارت سنکلپ یاترا کا عہدکرایاگیا۔

آندھرا پردیش کے پاروتی پورم منیم ضلع میں آئی ای سی وین ایلون پیٹا، گمالکشمی پورم منڈلوں میں چلے گی۔
آئی ای سی (انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن) وین ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم کے ساتھ، زیادہ جامع اور ترقی یافتہ ہندوستان کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر مقبول مرکزی اسکیموں کی تشہیر کریں گی۔

آئی ای سی وین کو برانڈڈ اور اپنی مرضی کے مطابق بنایا گیا ہے تاکہ ہندی اور ریاستی مخصوص زبانوں میں آڈیو ویژول، بروشر، پمفلٹ، کتابچے اور فلیگ شپ اسٹینڈ کے ذریعے معلومات کی ترسیل کو ممکن بنایا جاسکے۔
جن بھاگیداری کے پروگرام جیسی اسکیموں سے استفادہ کرنے والےافراد کے ذریعے تجربات کا اشتراک، ترقی پسند کسانوں کے ساتھ بات چیت،آیوشمان کارڈ، جل جیون مشن، جن دھن یوجنا، پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا، او ڈی ایف پلس اسٹیٹس جیسی اسکیموں کی 100 فیصدتکمیل کا ہدف حاصل کرنے والی گرام پنچایتوں کی کامیابیوں کا جشن، اسپاٹ کوئز مقابلے، ڈرون مظاہرہ، ہیلتھ کیمپس، میرا یووا بھارت رضاکاروں کا اندراج وغیرہ، زمینی سرگرمیوں کا حصہ بنیں گے۔
ملک گیر مہم، ہمارا سنکلپ وکست بھارت، جوکہ عوام کے ساتھ رابطہ کاری قائم کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی اب تک کی سب سے بڑی پہل قدمیوں میں سے ایک ہے، 2 ماہ تک جاری رہے گی جس میں لوگوں تک پہنچنا اور بیداری پیدا کرنا اور فلاحی اسکیموں جیسے صفائی کی سہولیات، ضروری مالیاتی خدمات، بجلی کے کنکشن، رسائی کے فوائد ایل پی جی سلنڈر، غریبوں کے لیے رہائش، خوراک کی حفاظت، مناسب غذائیت، قابل اعتماد صحت کی دیکھ بھال، پینے کا صاف پانی وغیرہ فراہم کرناجیسے امور شامل ہیں۔
اس کا مقصد 25 جنوری 2024 تک 2.55 لاکھ گرام پنچایتوں اور 3,600 سے زیادہ شہری بلدیاتی اداروں کا احاطہ کرنا ہے اور اس پروگرام کے تحت ملک کے ہر ضلع کااحاطہ کیا جائے گا۔
اس پوری مہم کو مرکزی حکومت، ریاستی حکومتوں، ضلع اور مقامی حکام کے کردار اور ذمہ داریوں کے ساتھ پوری حکومت والے نقطہ نظر کے تحت لاگو کیا جاتا ہے۔
*************
ش ح۔ س ب ۔م ش
(U-1102)
(Release ID: 1977573)
Visitor Counter : 118