وزارت اطلاعات ونشریات
تیسرے ‘جنجاتیہ گورو دیوس’ اور ‘ہمارا سنکلپ وکست بھارت’ کے ایک حصے کے طور پر، میسور اور چکمگلور، کرناٹک میں ‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’ کا آغاز کیا گیا
گورنر جناب تھاور چند گہلوت نے میسور میں ‘وکشت بھارت سنکلپ یاترا’ کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا
Posted On:
15 NOV 2023 9:51PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند کی طرف سے شروع کیے گئے بڑے پیمانے پررابطہ کاری پروگرام ‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’ آج کرناٹک میں شروع ہو گئی ہے۔ کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت نے بدھ کو میسور ضلع میں ‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’ (آئی ای سی)کی گاڑی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
جناب تھاورچند گہلوت بدھ کو میسور ضلع میں ‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’ (آئی ای سی) گاڑی کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کرتے ہوئے۔
اس موقع پر وکست بھارت سنکلپ یاترا کے لئے عہد کرنے کی تشہیر کی گئی
بڑی تعداد میں قبائلی لوگوں کے ساتھ وکست بھارت سنکلپ یاترا کا آج ملک بھر میں آغاز ہو گیا ہے جس میں وزیر اعظم نے بھگوان برسا منڈا کی جائے پیدائش جھارکھنڈ کے کھنٹی میں ‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’ کا آغاز کیا ہے۔
ابتدائی طور پر کرناٹک میں، یاترا میسور، چامراج نگر اور چکمگلورو کے اضلاع کا احاطہ کرنے جارہی ہے جن میں بڑی تعداد میں قبائلی لوگ آبادہیں۔ یاترا کا مقصد ایسے کمزور لوگوں تک رسائی حاصل کرنا ہے جو مختلف اسکیموں کے لیے اہل ہیں لیکن ابھی تک ان اسکیموں کے ثمرات ان لوگوں تک نہیں پہنچائے جاسکے ہیں۔
کافی بورڈ کے صدر جناب ایم جے دنیش نے چکمگلور میں ‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’ کا آغاز کیا۔
ڈسٹرکٹ لیڈ بینک منیجرمحترمہ سریکھا نے چامراج نگر ضلع میں ‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’ کا آغاز کیا۔
کافی بورڈ کے صدر سری دنیش نے کافی بورڈ ہال میں منعقدہ پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد انہوں نے 9 برسوں کے دوران مرکزی حکومت کے ذریعہ حاصل کی گئی کامیابیوں کو بیان کیا اوران کے بارے میں وضاحت سے بتایا۔ انہوں نے منصوبوں پر کامیابی سے عملدرآمد کے لیے عوام سے تعاون اور حکام سے تعاون طلب کیا۔ اجوالا، مدرا، جنادھن وغیرہ جیسی اسکیموں کے استفادہ کنندگان نے ‘‘میری کہانی میری زبانی’’ کے حصے کے طور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
جناب ایم جے دنیش نے تمام شرکاء کو حلف دلایا۔ پروگرام میں 150 سے زائد ممبران نے شرکت کی۔ تقریب سے پہلے،آر سی ایف نے زرعی سرگرمیوں میں ڈرون کے استعمال کا مظاہرہ کیا۔ آئی ای سی (انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن) وین ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم کے ساتھ، زیادہ جامع اور ترقی یافتہ ہندوستان کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر مقبول مرکزی اسکیموں کی تشہیر کریں گی۔ آئی ای سی وین کو برانڈڈ اور اپنی مرضی کے مطابق بنایا گیا ہے تاکہ ہندی اور ریاستی مخصوص زبانوں میں آڈیو ویژول، بروشر، پمفلٹ، کتابچے اور فلیگ شپ اسٹینڈ کے ذریعے معلومات کی ترسیل کو ممکن بنایا جاسکے۔
جن بھاگیداری کے پروگرام جیسی اسکیموں کے استفادہ کنندگان کے ذریعے تجربات کا اشتراک،ترقی پسندانہ خیالات رکھنے والے کسانوں کے ساتھ بات چیت، آیوشمان کارڈ، جل جیون مشن، جن دھن یوجنا، پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا، او ڈی ایف پلس اسٹیٹس اسپاٹ کوئز مقابلے، ڈرون مظاہرہ، ہیلتھ کیمپس، میرا یووا بھارت رضاکاروں کا اندراج وغیرہ،جیسی اسکیموں کی 100 فیصدتکمیل کا ہدف حاصل کرنے والی گرام پنچایتوں کی کامیابیوں کا جشن، زمینی سرگرمیوں کا حصہ بنیں گے۔
ملک گیر مہم، ہمارا سنکلپ وکست بھارت، جوعوام کے ساتھ رابطہ کاری پیدا کرنے کے سلسلے میں اب تک کی سب سے بڑی پہل قدمیوں میں سے ایک ہے، 2 ماہ تک جاری رہے گی جس میں لوگوں تک رابطہ کاری قائم کرنا اور بیداری پیدا کرنا اور فلاحی اسکیموں جیسے صفائی کی سہولیات، ضروری مالیاتی خدمات، بجلی کے کنکشن، رسائی کے فوائد ایل پی جی سلنڈر، غریبوں کے لیے رہائش، خوراک کی حفاظت، مناسب غذائیت، قابل بھروسہ صحت کی دیکھ بھال، پینے کا صاف پانی وغیرہ فراہم کرنا ہے۔ اس کا مقصد آخر کار 25 جنوری 2024 تک 2.55 لاکھ گرام پنچایتوں اور 3,600 سے زیادہ شہری بلدیاتی اداروں کا احاطہ کرنا ہے جس میں کہ ملک کےہر ضلع کوشامل کیا جائے گا۔ پوری مہم کو مرکزی حکومت، ریاستی حکومتوں، ضلع اور مقامی حکام کے کردار اور ذمہ داریوں کے ساتھ پوری حکومت والے نقطہ نظر کے تحت لاگو کیا جارہا ہے۔
*************
ش ح۔ س ب ۔م ش
(U-1095)
(Release ID: 1977557)
Visitor Counter : 51