وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

بھارت نے نئی دہلی میں عالمی تنظیم برائے مویشی صحت(ڈبلیو او اے ایچ) کے علاقائی کمیشن برائے ایشیا اور بحرالکاہل کی 33ویں کانفرنس کی میزبانی کی


ماہی پروری،مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج تقریب کے اختتامی پروگرام سے خطاب  کیا

جانوروں کی فلاح و بہبود ہندوستانی ثقافت اور سنسکرتی کے اخلاق کا لازمی جزو ہے، جو عالمی ایک صحت تحریک کے جدید تصور کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے ہم آہنگ ہے

Posted On: 16 NOV 2023 5:02PM by PIB Delhi

ہندوستان نے 13 سے 16 نومبر 2023 کو عالمی تنظیم برائے مویشی صحت(ڈبلیو او اے ایچ) کے علاقائی کمیشن برائے ایشیا اور بحرالکاہل کی 33ویں کانفرنس کی میزبانی کی۔ نئی دہلی میں ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے  مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے کی طرف سے یہ چار روزہ تقریب منعقد کی گئی تھی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H9ZW.jpg

 

ماہی پروری،مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج تقریب کے اختتامی پروگرام سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر موصوف نے ہندوستانی روایت اور ثقافت کی بھرپور ٹیپسٹری میں جانوروں کی فلاح و بہبود کی گہری اہمیت پر روشنی ڈالی جو تمام جانداروں کے باہمی ربط کی مثال ہے۔ انہوں نے’’وسوھیو کٹمبکم‘‘کی عکاسی کی، جس کا مطلب ہے کہ دنیا ایک خاندان ہے،انسانوں، جانوروں اور ماحول کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہم اور باہمی ربط کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جانوروں کی فلاح و بہبود ہندوستانی ثقافت اور سنسکرت کے اخلاقیات کا لازمی جزو ہے، جو کہ عالمی ایک صحت تحریک کے جدید تصور کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے انسان، جانوروں اور ماحولیاتی صحت کے باہمی انحصار اور اس کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور تمام جانداروں کی فلاح و بہبود کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024QOZ.jpg

 

اس تقریب کی میزبانی کا فیصلہ مئی2023 میں پیرس میں ڈبلیو او اے ایچ کے مندوبین کی عالمی اسمبلی کے 90 ویں جنرل اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔ 13 نومبر 2023 کو افتتاحی اجلاس کی صدارت ماہی پروری،مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان نے(ایف اے ایچ ڈی)کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن اور دیگر معززین کی موجودگی میں کی۔ محترمہ الکا اپادھیائے سکریٹری، محکمہ  مویشی پروری ، ڈیری اورڈبلیو او اے ایچ میں ہندوستانی مندوب کو پورے اجلاس کے لیے چیئرپرسن کے طور پر منتخب کیا گیا۔ انہوں نےایک صحت، جی20 وباء سے متعلق فنڈ، بیماریوں کی نگرانی اور ابتدائی انتباہی نظام، نیشنل ڈیجیٹل لائیواسٹاک مشن اور ہندوستان کے مجموعی مویشیوں کی صحت کے منظر نامے اور ان کے اثرات پر روشنی ڈالی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AACA.jpg

 

24 رکن ممالک کے مندوبین، چیف ویٹرنری افسران اور ماہرین، علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے سینئر افسران اور خطے میں نجی شعبے اور نجی ویٹرنری تنظیموں کے نمائندوں نے حقیقی طور پر شرکت کی،جبکہ دیگر افراد نے ورچوئل طور پر شرکت کی۔ معززین میں ڈاکٹر مونیک ایلوٹ، ڈبلیو او اے ایچ کے ڈائریکٹر جنرل؛ڈاکٹر باؤسو ہوانگ، مندوب چین اور صدر، ڈبلیو او اے ایچ ریجنل کمیشن آف ایشیا اینڈ دی پیسیفک؛ ڈاکٹر ابھیجیت مترا، انیمل ہسبنڈری کمشنر،حکومت ہند اور ڈاکٹر ہیروفومی کوگیتا، ڈبلیو او اے ایچ کے علاقائی نمائندے برائے ایشیا اور پیسفک، جاپان شامل تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004M4AA.jpg

 

عالمی اور علاقائی تنظیموں کے مندوبین اور نمائندوں نے جانوروں کی صحت کے مسائل جیسے برڈ فلو/ایویئن انفلوئنزا، ریبیز، ایف ایم ڈی، اے ایس ایف، ایل ایس ڈی پر غور کیا اور ان بیماریوں کی بے سرحدی نوعیت کی وجہ سے باہمی تعاون پر مبنی علاقائی نقطہ نظر کی ضرورت کو تسلیم کیا۔ معلومات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اور ویٹرنری خدمات، صحت عامہ اور ماحولیاتی صحت بشمول جنگلی حیات کے تحفظ پر مشتمل کثیر شعبہ جاتی تال میل میکانزم کے قیام پر  زور دیا اوربات چیت نے مضبوط پالیسی اور قانونی فریم ورک کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ مؤثر تال میل ،مساوی مالیات  اور وسائل کی تخصیص کا مطالبہ کرتی ہے، میٹنگ نے حفاظتی اقدامات جیسے ٹیکہ کاری، بیماریوں کی انٹلی جنس، قابل لیبارٹریز اور ایک ہنر مند ویٹرنری افرادی قوت پر توجہ مرکوز کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005FAD5.jpg

 

انڈونیشیا نے ایشیا اور بحرالکاہل کے لیے34ویں ڈبلیو او اے ایچ علاقائی کانفرنس کی میزبانی پر رضامندی ظاہر کی۔ ڈاکٹر باؤسو ہوانگ، صدر، ڈبلیو او اے ایچ، ریجنل کمیشن فار ایشیا پیسیفک نے اختتامی سیشن کے دوران کلمات تشکر پیش کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006HEZP.jpg

*************

ش ح۔ ا ک۔ن ع

U. No.1074



(Release ID: 1977457) Visitor Counter : 79