امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور صارفین کے محکمہ نے ای کامرس پلیٹ فارموں کے لیے حفاظتی عہد پرمتعلقین کے ساتھ  مشاورت کا اہتمام کیا


حفاظتی عہد کا مقصد ہندوستان میں کام کرنے والے تمام ای کامرس پلیٹ فارموں میں سامان کے معیار کو بلند کرنا ہے

موٹے طور پر عہد کے اصولوں میں غیر محفوظ اشیاء کی فروخت کو روکنے کا عزم، صارفین اور فروخت کنندگان کے درمیان بیداری میں اضافہ اور ریگولیٹرز کے ساتھ تعاون شامل ہے

عہد کی تیاری کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز، انڈسٹری ایسوسی ایشنز، نیشنل لاء یونیورسٹیز اور رضاکارانہ صارف ایسوسی ایشنز بطور ممبر شامل ہیں

Posted On: 16 NOV 2023 5:10PM by PIB Delhi

امور صارفین کے محکمہ نے آج ای کامرس پلیٹ فارموں کے لیے‘حفاظتی عہد’ کی تیاری کے سلسلے میں متعلقین کی مشاورت کا انعقاد کیا جس کا مقصد صارفین کے استعمال کے لیے محفوظ اشیا کی فروخت کو یقینی بنانا اور پلیٹ فارمزپر غیر محفوظ اشیا کی فروخت کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی شرائط عائد کرنا ہے۔

اس میٹنگ کی صدارت امور صارفین کےمحکمہ کےسکریٹریجناب روہت کمار سنگھ نے کی اور اس میں صنعتی انجمنوں، بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز، رضاکارانہ صارف انجمنوں اور لاء چیئرزکے نمائندوں نے شرکت کی۔

میٹنگ  کا آغاز محکمہ امور صارفین کے ذریعہ ایک پرزنٹیشن کے ساتھ ہوا، جس میں صارفین کے لیے اشیا کے تحفظ اور صارفین کو غیر محفوظ اشیاء کی فروخت کو روکنے کے لیے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کے ضابطوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ یورپی یونین (ای یو)، جاپان، آسٹریلیا، جنوبی کوریا، کینیڈا جیسے دیگر دائرہ اختیار میں لاگو ہونے والے حفاظتی عہد کی بین الاقوامی مثالوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صارفین کو محفوظ اشیاء کی فروخت، کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کے مضبوط اصولوں میں شامل ہے۔اس  ایکٹ کی دفعہ 2(9) کے تحت تسلیم شدہ ‘صارفین کے حقوق’ میں ایسےسامان، مصنوعات یا خدمات کی مارکیٹنگ سے تحفظ حاصل کرنے کا حق شامل ہے، جو جان و مال کے لیے خطرناک ہوں۔ اس کے علاوہ  اس  ایکٹ کے تحت کنزیومر کمیشنز کو  یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ خطرناک یا غیر محفوظ سامان  فروخت  نہ کرنے کے لئے اداروں کو ہدایات دیں ۔

صارفین کے امور کا محکمہ آن لائن پلیٹ فارموں پر صارفین کو غیر محفوظ اشیاء کی فروخت کا پتہ لگانے اور اسے روکنے کے مقصد سے بہترین بین الاقوامی طریقوں کو اپنانے کے لیے یورپی کمیشن کے ساتھ فعال طور پر تعاون کر رہا ہے۔

مصنوعات کی حفاظت کا عہد آن لائن پلیٹ فارموں کی جانب سے صارفین کو فروخت کیے جانے والے سامان کی حفاظت کے بارے میں کیا جانے والارضاکارانہ عہد ہے۔ اس عہد کا مقصد صارفین کو ای کامرس پلیٹ فارموں پر فروخت کے لیے دستیاب غیر محفوظ مصنوعات کی خریداری کے خطرے سے بہتر طور پر تحفظ فراہم کرانا ہے۔

حفاظتی عہد کا مقصد ہندوستان میں کام کرنے والے تمام آن لائن بازاروں میں معیار کو بلند کرنا ہے۔ عہد پر دستخط کرنا صارفین کے لئے مصنوعات کی حفاظت  میں اضافہ کے لیے اپنے عزم کو ظاہر کرنے کا ایک عوامی طریقہ بھی ہو سکتا ہے۔

ای کامرس پلیٹ فارموں کے لیے حفاظتی عہد کے مجوزہ اصولوں میں غیر محفوظ مصنوعات کی فروخت کا پتہ لگانا اور اسے روکنا، مصنوعات کی حفاظت کے لیے ذمہ دار قانونی حکام کے ساتھ تعاون کرنا، فریق ثالث  فروخت کنندگان کے درمیان صارفین کی مصنوعات کی حفاظت کے بارے میں  بیداری پیدا کرنا اور مصنوعات کے تحفظ کے مسائل پر صارفین کو بااختیار بنانا شامل ہیں۔

محکمہ نے حفاظتی عہد کا مسودہ تیار کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور اس کمیٹی میں بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز، رضاکارانہ صارف ایسوسی ایشنز، صنعتی اداروں اور نیشنل لاء یونیورسٹیوں کے اراکین شامل ہیں۔ یہ کمیٹی دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

میٹنگ کے شرکاء میں صنعتی انجمنیں جیسے سی آئی آئی ،آسوچیم، فکی،آئی اے ایم اے آئی ،نیسکام، ای کامرس پلیٹ فارمزجیسے امیزون، فلپ کارٹ، میشو وغیرہ، رضاکارکنزیومر ایسوسی ایشنز جیسے ممبئی گراہک پنچایت اور کنزیومر وائس اور لاء کی چیئرز جیسے چیئر آن۔ کنزیومر لاء، این ایل یو دہلی اور چیئر آن کنزیومر لاء، این ایل ایس آئی یو، بنگلورو شامل ہیں۔

تمام متعلقین نے ای کامرس پلیٹ فارموں کے لیے حفاظتی عہد شروع کرنے کے  واسطے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اتفاق رائے سے ای کامرس چینلز کے ذریعہ صارفین کو محفوظ اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

*****

ش ح۔ا گ۔ف ر

 (U: 1076)

 


(Release ID: 1977456) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Marathi