بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جناب سربانند سونووال کی جن جاتیہ گورو دوس تقریبات میں شرکت، گوہاٹی، آسام میں رانی کے نزدیک باربکرا قبائلی گاؤں کا دورہ
بارہ کروڑ سے زیادہ ہندوستانی آدیواسیوں کو 2014سے مودی سرکار کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں سے فائدہ پہنچا ہے: سربانند سونووال
Posted On:
15 NOV 2023 6:39PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے گوہاٹی، آسام میں رانی کے نزدیک ارانگ بستی قبائلی گاؤں کا دورہ کر کے جن جاتیہ گورو دوس تقریبات میں شرکت کی۔ انہوں نے برسا منڈا کو پھول نذر کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا، جو ایک اہم قبائلی رہنما تھے اور جن کے یوم پیدائش کو اس گاؤں میں جن جاتیہ گورو دوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جناب سونووال نے اس موقع پر تقریر بھی کی اور گاؤں والوں سے بھی ملے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ آج جبکہ ہم قبائلیوں کی قوم کی تعمیر میں دین اور ان کی مالا مال ثقافتی میراث کا جشن منا رہے ہیں، تو یہ ہم سب کے لئے یادگار دن ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی بابصیرت قیادت کے تحت 2014 کے بعد سے ملک کے 12 کروڑ سے زیادہ آدیواسیوں کو مختلف بہبودی اسکیموں سے فائدہ پہنچا ہے۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج وکست بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز کیا ہے، جس سے عوام کو ان کی طویل عرصے سے چلی آ رہی ضرورتوں اور مانگوں کو پورا کرنے والی مختلف بہبودی اسکیموں کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکیں گی۔ ان اسکیموں میں صفائی ستھرائی کی سہولیات، لازمی مالی خدمات، بجلی کے کنکشن، ایل پی جی سلنڈروں کی دستیابی، غریبوں کے لئے مکانات ، فوڈ سکیورٹی، معقول تغذیہ، قابل بھروسہ صحت نگہداشت، صاف پینے کا پانی وغیرہ شامل ہیں۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی بابصیرت قیادت کے تحت امرت کال میں ہم ایک ایسا ہندوستان بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، جہاں ہر شہری کو اس کے سماجی، سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی پس منظر سے قطع تعلق ان کے چنیدہ میدان میں کام انجام دے کر قوم کی تعمیر میں حصہ لینے کے مساوی مواقع حاصل ہوئے ہیں۔
مرکزی وزیر نے آج گاؤں کے دورے کے دوران وہاں کے قبائلی پکوانوں کا لطف لیا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1977227)
Visitor Counter : 82