زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے کھنٹی سے وِکست بھارت یاترا کا افتتاح کیا تاکہ پرچم بردار سرکاری اسکیموں کو یقینی بنایا جا سکے


پی ایم - کسان کے تحت 18,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی 15 ویں قسط کی رقم جاری کی گئی

چوبیس ہزار کروڑ کے بجٹ کے ساتھ 'جنجاتیہ گورو دیوس' پر وزیر اعظم جنجاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان کا آغاز کیا

جھارکھنڈ میں تقریباً 7,200 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اورقوم کو وقف کیا

Posted On: 15 NOV 2023 6:44PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے کھنٹی سے پردھان منتری کسان سمان ندھی(پی ایم-کسان) اسکیم کے تحت 18,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی 15ویں قسط جاری کی۔ اس اہم جاری کردہ رقم کا مقصد ملک بھر کے کسانوں کو مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ قسط ’ بابائےزمین‘ بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش پر جاری کی گئی تھی، جسے ہر سال جنجاتیہ گورو دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر پی ایم مودی نے پی ایم جنجاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان کا آغاز کیا، جو کہ 24,000 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ ایک پہل ہے، جس کا مقصد قبائلی گروہوں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ جھارکھنڈ کے یوم تاسیس پر، جناب مودی نے جھارکھنڈ میں ریل، سڑک، تعلیم، کوئلہ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس جیسے متعدد شعبوں میں 7200 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔

وزیراعظم کا پنڈال پہنچنے پر قبائلی فنکاروں نے پرتپاک استقبال کیا۔ ہزاروں پرجوش کسانوں نے اس تقریب میں شرکت کی، اور بہت سے لوگوں نے آن لائن شرکت کی۔ اس موقع پر جھارکھنڈ کے گورنر جناب سی پی رادھا کرشنن، جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا دیگر کے علاوہ موجود تھے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے رانچی میں الیہاتو گاؤں اور فریڈم فائٹر میوزیم کے اپنے دورے کے بارے میں بات کی۔ وزیر اعظم مودی نے جنجاتیہ گورو دیوس پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور قابل احترام انقلابی بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب نریندر مودی نے بھی جھارکھنڈ کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنی مبارکباد پیش کی اور اس کی تشکیل میں سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپائی کے تعاون کو اجاگر کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ریاست جھارکھنڈ کے پاس اب ریاست میں 100 فیصد بجلی سے چلنے والے ریل راستے ہیں۔

جناب نریندر مودی نے ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے چار ستونوں کے طبقہ کی حمایت پر زور دیا: خواتین کی طاقت، زرعی طاقت، جوانوں کی طاقت، اور غریب اور متوسط طبقے کی طاقت۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے غربت سے نکالنے، ایل پی جی کنکشن اور صحت کی دیکھ بھال کے لیے ضروری خدمات کو حکومت  فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ وزیر اعظم نے ایک ایسے مستقبل کے لیے لوگوں سے اپنے نظریے کو بھی مشترک کیا جہاں ہر غریب کو  ضروری خدمات اور فوائد تک رسائی حاصل کرنے کے لئے حکومت کی ان اسکیموں تک رسائی حاصل ہو سکے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ اٹل جی نے اپنے دور حکومت میں قبائلیوں کے لیے ایک علیحدہ بجٹ کے ساتھ ایک وزارت قائم کی تھی، جس میں اب حصہ 6 گنا بڑھا دیا گیا ہے۔ پی ایم جن مان کے تحت، حکومت کا مقصد قدیم قبائل تک پہنچناہے، جن میں اکثر لوگ اب بھی جنگلوں میں رہتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسی طرح یہ 75 قبائلی برادریوں پر مشتمل ہے جن کی کل آبادی 22 ہزار سے زائد دیہاتوں پر پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے صرف نعرے بازی سے زندگی گزارنے والوں کی طرف تبدیلی پر زور دیا۔ مرکزی حکومت اس مہم میں 24000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

وزیر اعظم کسان سمان ندھی کی آج جاری کی گئی 15ویں قسط کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ اب تک کسانوں کے کھاتوں میں 2,75,000 کروڑ روپے سے زیادہ بھیجے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مویشی کسانوں اور ماہی گیروں کے لیے کسان کریڈٹ کارڈ، مفت مویشیوں کی ویکسی نیشن پر 15,000 کروڑ روپے کا سرکاری خرچ، متسیا سمپدا یوجنا کے تحت مچھلی کی کھیتی کے لیے مالی مدد، اور 10،000 نئی کسان پیداوار یونینوں کی تشکیل جیسے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ ان اقدامات کا مقصد منڈیوں کو مزید قابل رسائی بنا کر کسانوں کے لیے لاگت کو کم کرنا ہے۔ پی ایم مودی نے 2023 کو بین الاقوامی جوار سال کے طور پر منانے اور شری انا جیسی ہندوستانی پیداوار کو غیر ملکی منڈیوں میں فروغ دینے کی حکومت کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

مجموعی طور پر، یہ تقریب کسانوں کی حمایت اور قبائلی گروہوں کی ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ 15ویں پی ایم-کسان قسط کا اجراء اور پی ایم  جنجاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان کا آغاز پسماندہ برادریوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے لیے حکومت کی مسلسل کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔

*******

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1042



(Release ID: 1977220) Visitor Counter : 90