کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سال 26-2025 ء  تک کوئلے کی درآمدات کو روکنے کے لیے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں؛  2030 ء تک زیر زمین کانوں سے 100 ملین ٹن پیداوار پر توجہ: مرکزی وزیر پرہلاد جوشی


کوئلہ کی وزارت نے کمرشل کوئلہ کانوں کی نیلامی کے آٹھویں دور کا آغاز کیا

جھارکھنڈ، اڈیشہ، مہاراشٹر، مغربی بنگال اور بہار کی 39 کانوں کی نیلامی کی جائے گی

محفوظ علاقے، جنگلی حیات کی پناہ گاہوں وغیرہ کے تحت آنے والی کانیں نیلامی سے خارج

Posted On: 15 NOV 2023 5:39PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے آج یہاں تجارتی کوئلہ کانوں کی نیلامی کے عمل کے آٹھویں دور کا آغاز کیا۔ کوئلے کی کل 39 کانوں کی پیشکش کی گئی ہے ۔ نیلامی کا عملی طور پر آغاز کرتے ہوئے، کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ 26-2025 ء  تک کوئلے کی درآمدات کو ختم کرنے کے لیے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زیر زمین کانوں ( یو جی ) سے کوئلے کی پیداوار کو 2030 ء تک بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے 100 ملین ٹن ( ایم ٹی ) تک بڑھایا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GRQS.jpg

جن کانوں کی نیلامی کی جا رہی ہے ، ان میں کوئلے والی ریاستوں جھارکھنڈ، اڈیشہ، مہاراشٹر، مغربی بنگال اور بہار کی کانیں شامل ہیں۔ یہ کانیں سی ایم ایس پی  ایکٹ اور ایم ایم ڈی آر  ایکٹ کے تحت آتی ہیں۔ کوئلے کی 39 کانوں میں سے چار کانیں سی ایم ایس پی / ایم ایم ڈی آر  ایکٹ کے تحت 7ویں دور  کے دوسرے مرحلے کے تحت پیش کی جا رہی ہیں، جہاں پہلے مرحلے میں ایک ہی بولی موصول ہوئی تھی۔ آٹھویں دور کے تحت پیش کی جانے والی 35 کوئلہ  کانوں میں سے 16 کانیں نئی ہیں اور 19 کانوں میں پہلے سے کھدائی جاری ہے۔

کوئلہ کی وزارت نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اصلاحات کی ہیں کہ کوئلے کے شعبے میں تیزی سے ترقی ہو اور ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی مانگ کو پورا کرنے کے قابل ہو۔ آٹھویں دور کے لیے بھی جنگلی حیات کے محفوظ علاقوں ، اہم مسکنوں ، کان کے رقبے پر 40 فیصد سے زیادہ جنگل والے علاقوں کو نیلامی میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔  کوئلے کی کچھ کانوں میں ، جہاں بلاک باؤنڈریز ، گھنی رہائش، زیادہ جنگلات یا اہم بنیادی ڈھانچہ  وغیرہ موجود ہے ، انہیں کوئلے کی کان کے ابتدائی فروغ کے لیے تبدیل کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002K2IH.jpg

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزارت کوئلہ کی سکریٹری  جنسب امرت لال مینا نے کہا کہ کیپٹیو/کمرشل کوئلہ کانیں مجموعی پیداوار میں نمایاں تعاون کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 39 کانوں کی نیلامی پیشکش کرنے سے قبل منظم سروے کیا گیا ہے۔ جناب مینا نے کہا کہ کانوں سے کوئلے کو تیزی سے نکالنے کے لیے ریل رابطے کو بڑھایا جا  رہا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UV70.jpg

اس سے پہلے ، مہمانوں اور ممکنہ بولی لگانے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے، وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری اور نامزد اتھارٹی، جناب ایم ناگراجو نے کوئلے کی گھریلو پیداوار کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس کو اجاگر کیا کہ وزارت نے حال ہی میں اصلاحات کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ آنے والی دہائیوں میں بھی کوئلے کی گھریلو مانگ میں اضافہ ہوگا۔ اس لیے کوئلے کے شعبے میں سرمایہ کاری اچھا منافع فراہم کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004V2OC.jpg

نیلامی کے لیے ٹینڈر دستاویز کی فروخت کا آغاز آج یعنی 15 نومبر ، 2023 ء سے شروع ہوگا۔ کانوں کی نیلامی کی شرائط، نظا الاوقات وغیرہ کی تفصیلات ایم ایس ٹی سی  نیلامی پلیٹ فارم پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔ نیلامی کا انعقاد دو مرحلوں میں شفاف عمل کے ذریعے فیصد آمدنی میں حصہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

ایس بی آئی کیپٹل مارکیٹس لمیٹڈ، تجارتی کوئلے کی کانوں کی نیلامی کے لیے وزارت کوئلہ کا واحد ٹرانزیکشن ایڈوائزر ہے ، جو نیلامی کے عمل کو انجام دینے میں وزارت کی مدد کر رہا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  )

U.No.   1038


(Release ID: 1977202) Visitor Counter : 119


Read this release in: Kannada , Hindi , Punjabi , English