امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مرکز پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا )پی ایم جی كے اے وائی) کے تحت مفت اناج فراہم کر رہا ہے
پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا کے تحت ریاستوں میں مقررہ ڈپو تک اناج کی خریداری، انہیں مختص كرنے، نقل و حمل اور ترسیل کیلئے فوڈ سبسڈی حکومت ہند برداشت کر رہی ہے
Posted On:
15 NOV 2023 6:12PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت فائدہ اٹھانے والےغریبوں کے مالی بوجھ کو ختم کرنے اور قومی غذائی تحفظ قانون (2013) کے ملک گیر یکسانیت اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے انتودیا اَنّ یوجنا )اے اے وائی) گھرانوں اور ترجیحی گھرانوں )پی ایچ ایچ) کے فائدہ اٹھانے والوں کو مفت اناج فراہم کر رہی ہے۔ یہ كام پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا )پی ایم جی كے اے وائی) کے تحت، یکم جنوری 2023 سے شروع ہونے والے ایک سال کی مدت کے لیےكیا جا رہا ہے۔
یہ فیصلہ نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ مجریہ 2013 )این ایف ایس اے) کی دفعات کو رسائی، استطاعت اور غریبوں کے لیے حقدار غذائی اجناس کی دستیابی کے لحاظ سے مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے اور نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ 2013 ایک ملک- ایک قیمت- ایک راشن کے مؤثر اور یکساں نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔
مرکزی حکومت دو فوڈ سبسڈی اسکیموں یعنی ایف سی آئی کو فوڈ سبسڈی اور ڈی سینٹرلائزڈ پروکیورمنٹ (ڈی سی پی) کو فوڈ سبسڈی کی مدد سے ریاستوں میں نامزد ڈپو تک اناج کی خریداری، انہیں مختص كرنے، نقل و حمل اور ترسیل کے لیے فوڈ سبسڈی کو مکمل طور پر برداشت کرتی ہے۔ ان دو فوڈ سبسڈی اسکیموں کو پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (پی ام جی كے اے وائی) کے طور پر شامل کیا گیا ہے تاکہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ 2013 کے موثر اور یکساں نفاذ کے ساتھ ساتھ ملک میں فوڈ سیکیورٹی نیٹ ورک کو مضبوط کیا جاسکے۔ اس اسکیم کے تحت یكم جنوری 2023 سے نشانہ بند پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (ٹی پی ڈی ایس) کے ذریعے مفت اناج تقسیم کیا جا رہا ہے۔ این ایف ایس اے سے فائدہ اٹھانے والوں کو مفت اناج مہیا كرنے کا اضافی خرچ حکومت ہند برداشت کر رہی ہے۔
نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ مجریہ 2013 كے ذریعہ دیہی آبادی کے 75 فی صد اور شہری آبادی کے 50 فی صد تک کوریج فراہم کیا جاتا ہے جو 2011 کی مردم شماری کے مطابق 81.35 کروڑ لوگوں كا احاطہ كرتا ہے۔
ایکٹ کے تحت کوریج کا اوسطاً زیادہ ہے جس كا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ معاشرے کے تمام کمزور اور ضرورت مند طبقے اس کا فائدہ حاصل کر سکیں۔
فی الحال، 81.35 کروڑ کی مطلوبہ کوریج کے مقابلے میں، پی ام جی كے اے واءی کے تحت مفت اناج کی تقسیم کے لیے ایکٹ کے تحت ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ 80.48 کروڑ فائدہ اٹھانے والوں کی شناخت کی گئی ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1977182)
Visitor Counter : 109