وزارت دفاع

پیادہ فوج کے کمانڈروں کی کانفرنس انفنٹری اسکول، مہو میں اختتام پذیر ہوئی

Posted On: 15 NOV 2023 12:46PM by PIB Delhi

37ویں انفنٹری کمانڈرز کانفرنس 14 اور 15 نومبر 2023 کو انفنٹری اسکول، مہو میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس دو سالہ کانفرنس کی صدارت آرمی چیف(سی او اے ایس)  جنرل منوج پانڈے نے کی۔

کانفرنس میں آپریشنز، تربیت، صلاحیتوں کی نشوونما اور ٹیکنالوجی کے انفیوژن میں انفنٹری سے متعلق موجودہ اور مستقبل کے مسائل کی ایک بڑی تعداد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روایتی جنگی منظر نامے اور انسداد شورش اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں انفنٹری کی صلاحیتوں کا جائزہ لیتے ہوئے، مستقبل کے چیلنجوں کے ساتھ ہم آہنگی میں پیدل فوج کی صلاحیت کو مزید بڑھانے کے لیے ضروری فیصلے کیے گئے۔

کانفرنس کے دوران، انفنٹری نے مہلکیت، نقل و حرکت، میدان جنگ میں شفافیت، حالات سے متعلق آگاہی اور بقا ء کے مختلف میدانوں میں اپنے تازہ ترین حصول کی نمائش کی۔ حال ہی میں حاصل کیے گئے جدید ہتھیاروں اور آلات کے نظام کے مظاہرے نے مخالفین کا مقابلہ کرنے کے لیے پیادہ فوج کی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں میں اعتماد پیدا کیا ہے۔

کانفرنس کا انعقاد ہائبرڈ موڈ میں کیا گیا اور اس میں وائس چیف آف آرمی اسٹاف،6 جنرل آفیسرز کمانڈنگ ان چیف، لیفٹیننٹ جنرلز کے درجہ کے 17 افسران اور انفنٹری رجمنٹ کے کرنل کے علاوہ میجر جنرلزعہدے  کے 14 افسران اور رجمنٹل سینٹر کمانڈنٹ نےشرکت کی  جب کہ بہت سے شرکاء جسمانی طور پر مہو میں موجود تھے، دیگر نے ملک بھر کے بڑے فوجی اسٹیشنوں سے آن لائن موڈ میں کانفرنس میں شرکت کی۔

سی او اے ایس نے انفنٹری کو مستقبل کے لیے ایک مضبوط قوت میں تبدیل کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنانے اور اپنانے کے لیے ہر سطح پر کی جانے والی سرشار اور غیر متزلزل کوششوں کے لیے شرکاء کی تعریف کی۔ اس فورم نے انفنٹری کے جذبے کو پروان چڑھایا اور رجمنٹل لائنوں میں بڑے پیادہ فوجیوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کیاہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-11-15at12.12.20OOGW.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-11-15at12.12.20(1)WS9F.jpeg

******

ش ح ۔ ج ق ۔ج ا

U. No.1026



(Release ID: 1977046) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil