سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
بھارت کا نواں بین الاقوامی سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف) ہریانہ کے شہر فریدآباد میں 17 سے 20 جنوری 2024 تک منعقد ہوگا
اس سال کے فیسٹیول کا موضوع ہے ’امرت کال میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی عوام تک رسائی‘
Posted On:
15 NOV 2023 11:07AM by PIB Delhi
بھارت کا نواں بین الاقوامی سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف) ہریانہ کے شہر فریدآباد میں 17 سے 20 جنوری 2024 تک منعقد ہوگا۔
بھارت کا سائنس کا یہ بڑا میلہ فریدآباد میں ٹرانسلیشن ہیلتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (ٹی ایچ ایس ٹی آئی) اور بائیو ٹیکنالوجی کے محکمے کے ، بایو ٹیکنالوجی کے لیے علاقائی سینٹر (آر سی بی) کے کیمپس میں منعقد ہوگا۔
اس سال کے فیسٹیول کا موضوع ہے ’امرت کال میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی عوام تک رسائی‘۔
آئی آئی ایس ایف 2023 کا مقصد عوام اور افراد کو مختلف سطحوں پر طلبا، معلمین، سائنسدانوں، محققین، صنعتی پیشہ وروں، چھوٹے کاروباریوں اور سائنس کمیونیکیٹرز کو مختلف سطحوں پر ان کے مفادات کے لیے جذبہ فراہم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
آئی آئی ایس ایف 2023میں کل 17 موضوعات کے تحت سائنسی حصولیابیوں کو نمایاں کیا جائے گا ، جس کے تحت اس میں حصہ لینے والے اور عام لوگوں کو اس کے مختلف فوائد بتائےجائیں گے۔
اس میلےمیں قومی اوربین الاقوامی ماہرین کے سیمینارز،مقررین کے ساتھ بات چیت، نمائشوں،مقابلوں،ورکشاپس،ایک دوسرے کومعلومات فراہم کرنے والی سرگرمیوں اور ٹیکنالوجی سے متعلق شو جیسی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے سبھی متعلقہ فریقوں سے ربط ضبط کیاجائے گا۔
آئی آئی ایس ایف خوشحال بھارت کو آگے لےجانے کے لیے سائنس ،ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبوں میں سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔ اس میلے کا آغاز سائنس وٹیکنالوجی کی وزارت اور ارضیاتی علوم کی وزارت کی مشترکہ کوششوں سے وجنن بھارتی کے ساتھ مل کر، وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی دور اندیش قیادت میں کیا گیا تھا۔
سال 2015 سے آئی آئی ایس ایف نے بھارت کے مختلف جغرافیائی خطوں میں 8 میلوں کا انعقادکیاہے اور اسے سائنس کے ایک بڑے فیسٹیول کے طور پر توسیع دی ہے۔ 2021 سے خلاکا محکمہ اورایٹمی توانائی کامحکمہ، آئی آئی ایس ایف کا ایک لازمی حصہ بن گیاہے۔
************
ش ح۔ اس ۔ر ا
(U.No. 1022)
(Release ID: 1977028)
Visitor Counter : 113