صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

یوم اطفال کے موقع پر مختلف اسکولوں/تنظیموں کے بچوں نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی

Posted On: 14 NOV 2023 6:24PM by PIB Delhi

مختلف اسکولوں/تنظیموں کے بچوں نے آج (14 نومبر 2023) کو راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر (آر بی سی سی)میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر  جمہوریہ نے کہا کہ ہم اکثر کہتے ہیں کہ بچے ملک کا مستقبل ہیں۔ یہ ہم سب کا فرض ہے کہ اس مستقبل کی حفاظت کریں اور اس کی صحیح پرورش کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بچوں کے پاس ٹیکنالوجی اور بہت زیادہ معلومات اور علم ہے۔ وہ ملک اور بیرون ملک اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کےصلاحیت کو صحیح سمت دیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بچوں میں دوسروں کے تئیں زیادہ حساسیت ہوتی ہے۔ دوسروں کا دکھ دیکھ کر غمگین ہو جاتے ہیں اور دوسروں کو خوش دیکھ کر خوش ہو جاتے ہیں۔ بچوں کی اس خوبی کی وجہ سے ہم انہیں بچپن سے ہی دوسروں کی مدد کرنے کی تحریک دے سکتے ہیں اور ان میں  ماحول کے لیے محبت اور احترام کا جذبہ پیدا کر سکتے ہیں۔ بچوں کو ماحول کی صحت اور صفائی ستھرائی کی اہمیت سے آگاہ  کرنا بھی بہت ضروری ہے۔

صدرجمہوریہ نے بچوں سے کہا کہ اگر وہ اپنی صلاحیت کو پہچانیں اور پوری لگن اور محنت کے ساتھ اپنے مقصد کی طرف بڑھتے رہیں تو وہ یقینی طور پر اپنا مقصد حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بچوں کو مشورہ دیا کہ وہ پڑھنے کی عادت کو اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کہاوت ہے کہ کتابیں بہترین دوست ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کتابیں انسان کی شخصیت میں مثبت تبدیلی لاتی ہیں۔ انہوں نے بچوں کو عظیم شخصیات کی سوانح عمری پڑھنے کا مشورہ بھی دیا، جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی اور چیلنجوں کا سامنا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

 

************

ش ح۔ا گ۔ن ع

(U: 1013)

 



(Release ID: 1976959) Visitor Counter : 81