کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نے فرمونٹ میں ٹیسلا فیکٹری کا دورہ کیا، دو طرفہ میٹنگیں کیں اور سان فرانسسکو کے دورے کے پہلے دن سرمایہ کاروں کی گول میز کانفرنس میں شرکت کی
Posted On:
14 NOV 2023 11:08AM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل 13 نومبر 2023 کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سان فرانسسکوپہنچے۔ سرکاری دورے کا آغاز کرتے ہوئے، تجارت اور صنعت کے وزیر نے فرمونٹ میں ٹیسلا فیکٹری یونٹ کا دورہ کیا اور ٹیسلا گروپ کے سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ بات چیت کی۔
دن کے آخر میں، وزیرموصوف نے امریکہ کی تجارتی نمائندے محترمہ کیتھرین تائی، جمہوریہ کوریا کےوزیر تجارت جناب ڈوکگیون آہن اور سنگاپور کے وزیر تجارت و صنعت جناب گان کم یونگ کے ساتھ دو فریقی میٹنگیں کیں۔
تجارت اور صنعت کے وزیر کی ریاستہائے متحدہ امریکہ کے تجارتی نمائندہ محترمہ کیتھرین تائی کے ساتھ کی دو فریقی میٹنگ۔
تجارت اور صنعت کے وزیر کی جمہوریہ کوریا کے وزیر تجارت جناب ڈوکگیون آہن کے ساتھ کی دو فریقی میٹنگ۔
تجارت اور صنعت کے وزیر کی سنگاپور صنعت وتجارت کے وزیر جناب گان کم یونگ کے ساتھ کی دو فریقی میٹنگ۔
ان وزارتی میٹنگوں کے دوران، وزیر موصوف نے انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک (آئی پی ای ایف) کے تحت ممکنہ تعاون، دو طرفہ تجارت اور تجارتی روابط کو مزید بڑھانے کے طور طریقوں اور ذرائع، ڈبلیو ٹی او سے متعلق معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اپنے سنگاپور اور جنوبی کوریا کے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کے دوران، وزیر موصوف نے بالترتیب اے آئی ٹی آئی جی اے اور سی ای پی اے کے جائزے کو تیز کرنے کی تجویز پیش کی۔
مزید برآں، وزیرموصوف نے یو ایس آئی ایس پی ایف اور انڈیا اسپورا کے تعاون سے منعقدہ سرمایہ کاروں کی گول میز کانفرنس میں شرکت کی۔ اس تقریب میں توانائی، مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس، ٹیکنالوجی وغیرہ کے ڈومینز سمیت امریکہ میں صنعت کے وسیع میدان سے تعلق رکھنے والے وینچر کیپیٹلسٹ اور کاروباری افراد نے شرکت کی۔ ایک انٹرایکٹو سیشن میں، وزیر موصوف نے شرکاء کے ساتھ وسیع پیمانے پر بات چیت کی اور ہندوستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔
دورے کے دوران، وزیر تجارت و صنعت ،تیسری ذاتی طور آئی پی ای ایف وزارتی اجلاس اور ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) کی مصروفیات میں شرکت کریں گے۔ وہ اس دورے کے دوران نامور کاروباری شخصیات، امریکی حکام اور صنعت کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کیا جا سکے اور تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م م ۔ع ن
(U: 990)
(Release ID: 1976820)
Visitor Counter : 120