وزارت خزانہ

جی او آئی اور اے ڈی بی نےاعلی معیار کے شہری بنیادی ڈھانچے کی تشکیل،خدمات کی فراہمی کو  بہتربنانےاور موثر حکمرانی  نظام کو فروغ دے کر  شہری خدمات  کی حمایت کے لئے 400 ملین ڈالر کے قرض  پر دستخط کئے

Posted On: 13 NOV 2023 4:20PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے آج ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی ) کے ساتھ 400 ملین ڈالر کے پالیسی پر مبنی قرض پر دستخط کیے ہیں تاکہ اعلیٰ معیار کے شہری بنیادی ڈھانچے کی تشکیل، خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے، اور موثر حکمرانی کے نظام کو فروغ دینے کے لیے اس کے شہری اصلاحات کے ایجنڈے کی حمایت کی جا سکے۔

پائیدار شہری ترقی اور خدمات کی فراہمی  کے پروگرام کے ذیلی پروگرام 2 کے لیے قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں حکومت ہند کی طرف سے دستخط کرنے والی وزارت خزانہ، میں اقتصادی امور کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ جوہی مکھرجی  رہیں اوراے ڈی بی کی جانب سے  اے ڈی بی  کے انڈیا ریذیڈنٹ مشن کے کنٹری ڈائریکٹرٹیکو کونیشی نے دستخط کئے۔

جبکہ سال 2021 میں  ذیلی پروگرام 1 کو   350 ملین ڈالر کی مالی اعانت کے ساتھ  شہری خدمات کو بہتر بنانے کے لیے قومی سطح کی پالیسیاں اور رہنما خطوط قائم کرنے کے لئے منظور کیا گیا تھا،وہیں  ذیلی پروگرام 2 ریاستی اور شہری لوکل باڈی (یو ایل بی ) کی سطحوں پر سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی اور اصلاحاتی اقدامات کی حمایت کر رہا ہے۔

قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد، محترمہ مکھرجی نے کہا کہ یہ پروگرام حکومت ہند کی شہری شعبے کی حکمت عملی کی حمایت کرتا ہے جس میں شہری اصلاحات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جس کا مقصد شہروں کو قابل رہائش اور اقتصادی ترقی کے مراکز بنانا ہے تاکہ جامع، لچکدار اور پائیدار انفراسٹرکچر کی فراہمی ہو۔

جناب کونیشی  نے کہا"ذیلی پروگرام 2 ریاستوں اور یو ایل بی ز کی طرف سے شروع کی گئی اصلاحات کی حمایت کرتا ہے اٹل مشن فار ریجویوینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن(اے ایم آر یو ٹی ) 2.0 کے قومی فلیگ شپ پروگرام کو چلانے کے لیے جس کا ہدف پانی کی فراہمی اور صفائی کی عالمگیر رسائی کے لیے ہے،" ۔ "ذیلی پروگرام پانی کے نقصانات کو کم کرنے، غیر گھریلو استعمال کے لیے ٹریٹڈ سیوریج کی ری سائیکلنگ، آبی ذخائر کی بحالی، اور پائیدار زیر زمین پانی کی سطح کو برقرار رکھنے کے ذریعے شہری پانی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دیگر مشن کے مقاصد کی بھی حمایت کرتا ہے۔"

یہ پروگرام شہری پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے مربوط شہری منصوبہ بندی کی اصلاحات اور قانونی، ریگولیٹری اور ادارہ جاتی اصلاحات کے پورے ماحولیاتی نظام کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ یو ایل بی ز  کی صلاحیتوں میں اضافے اور کمیونٹی بیداری کے ذریعے منظم اور منصوبہ بند شہری کاری کو فروغ دینے کا بھی تصور کرتا ہے۔ خاص طور پر، یو ایل بی ز شہروں کو اقتصادی ترقی کے منصوبہ بند مراکز بننے میں مدد دینے کے لیے ٹرانزٹ اورینٹڈ ڈیولپمنٹ کے ذریعے بلڈنگ بائی لاز، لینڈ پولنگ اور جامع شہری نقل و حرکت کی منصوبہ بندی کو فروغ دیں گے۔ اس طرح کے مربوط منصوبہ بندی کے عمل آب و ہوا اور آفات کی لچک کو شامل کریں گے، فطرت پر مبنی حل کو فروغ دیں گے، شہری ماحول کو بہتر بنائیں گے اور اضافی محصولات کے ذریعے شہروں کی مالی استحکام کو بہتر بنائیں گے۔

اس کے علاوہ  شہروں کو اپنی آمدنی میں اضافہ جیسے کہ پراپرٹی ٹیکس اور یوزر چارجز، ان کی استعداد کار کو بہتر بنانے اور ان کے اخراجات کو معقول بنانے کے لیے مختلف اصلاحات کے ذریعے کریڈٹ کے قابل بننے کی ترغیب دی جائے گی۔ اس سے شہروں کو جدید فنانسنگ کو متحرک کرنے میں کافی حد تک مدد ملے گی جیسے کہ تجارتی قرضے، میونسپل بانڈز کا اجرا، ذیلی خودمختار قرضوں، اور شہری بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری میں نمایاں خسارے کو پورا کرنے کے لیے پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ۔

******

 

ش  ح۔ ام

UNO- 968



(Release ID: 1976698) Visitor Counter : 72