وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جی 20 تھنک


دی انڈین نیوی کوئز –اُفق سے پرے سمندری سفر

Posted On: 13 NOV 2023 3:29PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ اوراین ڈبلیو ڈبلیو اے(نیوی ویلنیس اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن)کئی برسوں سے بحریہ کے ہفتہ کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر اسکولی بچوں کے لیے ایک کوئز مقابلے کا انعقاد کر رہے ہیں۔’’دی انڈین نیوی کوئز-تھنک‘‘نام سے منعقد کئے جانے والے اس  کوئز مقابلے کے 2023 ایڈیشن نے عالمی سطح پر رسائی حاصل کر لی ہے۔باوقار جی 20 کی ہندوستانی صدارت  کے اس سال میں جی 20 سیکریٹریٹ سے ملنے والی  حمایت اور شراکت داری سے اس مقابلے کو تقویت ملی ہے۔اس لیے اسے جی 20 تھنک کہنا مناسب ہے۔

ان مقابلوں کا اہتمام دو سطحوں قومی اور بین الاقوامی پر اور دو مقامات یعنی،ممبئی اور نئی دہلی میں کیا جارہا ہے۔

جی 20تھنک کے قومی راؤنڈ کے لیے11,741اسکولوں کی ریکارڈ تعداد نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ پہلا ایلی منیشن راؤنڈ(ای آر آئی) 14 ستمبر 2023 کو مکمل ہوا، جس میں3902 اسکول اگلی سطح ای آر 2 کے لیےاہل پائے گئے۔ ای آر 2 کا اہتمام 03 اکتوبر 23 کو کیا گیا ، جس میں10 اکتوبر 23 کو منعقد کئے جانے والے کوارٹر فائنلز کے لیے کل 1674 اسکول اہل پائے گئے۔ کوارٹر فائنلز میں اسکولوں کا سخت مقابلہ ہوا، جس میں 18 اکتوبر 23 کو ایک ٹائی بریکر راؤنڈ میں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے ہر ایک  زون سے10 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ۔اس راؤنڈ میں درج ذیل 16 اسکولوں کے انتخاب کو حتمی شکل دی جو سیمی فائنلزمیں ایک دوسرے کے خلاف مقابلے میں شامل ہوں گے:

- بھون کا ودیہ مندر، گری نگر

- ڈی اے وی پبلک اسکول، گڑگاؤں

- دہلی پبلک اسکول، بھوپال

- دہلی پبلک اسکول، پٹنہ

- دیوان پبلک اسکول، میرٹھ

- ڈاکٹر کے بی ہیڈگیوار ودیہ مندر، کاراپور

- جی ڈی گوینکا پبلک اسکول،سلی گڑی

- جی ایم ایچ ایس ایس کالی کٹ یونیورسٹی کیمپس، کالی کٹ

- کلیان کرشنا پبلک اسکول، رائے پور

- نریندر کانونٹ اسکول اور جونیئر کالج، رائے پور

- نیوی چلڈرن اسکول، ممبئی

- سینک اسکول، ستارہ

- سنجے گھوداوت انٹرنیشنل، کولہاپور

- ایس این ایم ایچ ایس ایس، پورکاڈ۔

- سینٹ انتھونی سینئر سیکنڈری اسکول، ادے پور۔

- سوامی سنت داس پبلک اسکول، جالندھر۔

یہ 16 ٹیمیں بالترتیب17 اور 18 نومبر 23 کو این سی پی اے اور گیٹ وے آف انڈیا میں ہونے والے قومی سیمی فائنل اور فائنل کے لیے ممبئی میں یکجا ہوں گی۔ حصہ لینے والے طلباء کو یونیفارم میں بحریہ کے اہلکاروں سے ملنے اور بات چیت کرنے کا موقع بھی ملے گا اور مغربی نیول کمانڈ، ممبئی میں جنگی جہازوں، آبدوزوں اور بحریہ کے ہوائی جہازوں پر بحری آپریشنز کی دلچسپ دنیا کی جھلک دیکھنے کا موقع ملے گا۔

قومی راؤنڈ کی تکمیل پر ایک جیوری انڈیا گیٹ، نئی دہلی میں بین الاقوامی راؤنڈ میں شرکت کے لیے’’ٹیم انڈیا‘‘بنانے کے لیے تمام فائنلسٹوں میں سے دو بہترین کوئزر کی شناخت کرے گی۔

بین الاقوامی راؤنڈ کے لیے تمام جی 2009+ ممالک کو دعوت نامے بھیجے گئے تھے اور متاثر کن 23 بین الاقوامی ٹیموں نے 19 نومبر2023 کو نئی دہلی میں اس میں حصہ لینے کے لیے اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔عظیم الشان فائنل انڈیا گیٹ، نئی دہلی میں23 نومبر 2023 کو ہونے والا ہے،جس میں اِن ہونہار اسکولی طلباء کو دانشورانہ تبادلے اور مقابلے کے لیے عالمی سطح پر اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا۔

ہندوستان یکم دسمبر 2023 کو برازیل کو جب جی20 بیٹن برازیل کو سپرد کرے گا تو ملک میں 22 دسمبر سے شروع ہونے والی اہم تقریبات کے ایک سلسلے کی یہ جی 20 تھنک ایک اختتامی تقریب ہوگی۔اس کا مقصد ہندوستان کی صدارت کے شاندار فائنل کا مظاہرہ کرنا بھی ہے، جس میں عالمی سطح پر جی 20 کی بہت سی منفرد کامیابیاں سامنے آئی ہیں۔

 

01.png

*************

ش ح۔ا گ۔ن ع

U. No.963

 


(Release ID: 1976675) Visitor Counter : 83


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Tamil