کامرس اور صنعت کی وزارتہ

سرکاری ای-مارکیٹ پلیس نے مالی سال 24-2023 کے آٹھ ماہ سے بھی کم عرصے میں2 لاکھ کروڑروپے کی تاریخی مجموعی تجارتی قیمت حاصل کی


جی ای ایم نے اوسط جی ایم وی فی دن میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے جو موجودہ مالی سال میں850 کروڑروپے سے زیادہ یومیہ تک پہنچ گیا ہے

Posted On: 13 NOV 2023 4:03PM by PIB Delhi

ایک قابل ذکر کامیابی حاصل کرتے ہوئے میں، گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) نے رواں مالی سال کے آٹھ ماہ سے بھی کم عرصے میں مجموعی تجارتی قدر (جی ایم وی) میں2 لاکھ کروڑروپے کو عبور کر کے ایک اہم سنگ میل کو حاصل کیا ہے، اور اس طرح اس نےگزشتہ مالی سال (23-2022)کے آخر میں درج کئے گئے کل  جی ایم وی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔یومیہ اوسط جی ایم وی میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور موجودہ مالی سال  کے دوران یہ یومیہ اوسط 850 کروڑ روپےسے زیادہ تک پہنچ گیا ہے۔

موجودہ مالی سال میں جی ایم وی  کی اس اہم کامیابی میں قابل ذکر شراکت داروں کے اس اتحاد کے اندر مرکزی اداروں بشمول سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ایز)یعنی مرکزی سرکاری شعبہ کی صنعتوں کی طرف سے ادا کیا گیا اہم کردار واقعی شاندار رہا ہے، جو کہ کل تعاون  کا 83 فیصدحصہ ہے۔

نیز، ریاستی حکومتوں کی پرجوش شرکت، جس میں بقیہ 17فیصد شامل ہے، عوامی خریداری پرجی ای ایم کے  انقلابی تبدیلیوں کے  حامل اثرات کی ملک گیر قبولیت کو مزید واضح کرتا ہے۔اتر پردیش، گجرات، مہاراشٹر، دہلی، مدھیہ پردیش، جموں و کشمیر، اوڈیشہ، بہار، آسام، اتراکھنڈ جیسی ریاستوں نے رواں مالی سال میں قابل قدر مقدار میں خریداری کے آرڈر دیے ہیں۔

مرکزی اور ریاستی اداروں کے درمیان یہ بے مثال تعاون  ہم آہنگی کی ایک ایسی مثال پیش کرتا ہے جو جی ای ایم کو کامیابی کی بے مثال بلندیوں تک لے جانے کی راہ ہموار کرتی ہے۔

خدمات کے شعبے میں جی ای ایم کی توسیع نے اس کی تیز رفتارمقبولیت کے ماحول کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ خدمات کے شعبے میں آرڈر ویلیو میں اضافہ گزشتہ 3 برسوں میں تیزی سے ترقی کے ساتھ جی ای ایم کی کامیابی کی کہانی کا سب سے روشن باب ہے۔ خدمات کے شعبے میں پلیٹ فارم کے ذریعے لین دین کی کل آرڈر ویلیو میں مجموعی شراکت میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو مالی سال 21-22 میں 23 فیصد سے بڑھ کر رواں مالی سال میں تقریباً 46 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

یہ شاندار کامیابی نہ صرف پلیٹ فارم کی تیز رفتار ترقی کی عکاسی کرتی ہے بلکہ پورے ہندوستان میں عوامی خریداری کوانقلاب انگیز تبدیلیوں سے روشناش کرنے میں اس کا اہم کردار بھی ہے۔جی ای ایم کی بے مثال ترقی کو عوامی خریداری کے عمل میں کارکردگی اور شفافیت کو فروغ دینے کے اس کے عزم سے منسوب کیا جا سکتا ہے، جس سے سرکاری ایجنسیوں کو ایک ہموار اور کفایت شعاری کے ساتھ مصنوعات اور خدمات کی  بہت بڑی تعداد تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔

پورٹل تقریباً 312 سروس کیٹیگریز اور 11,800 سے زیادہ  مصنوعات کے زمروں کی  رنگا رنگ تفصیلی فہرست پیش کرتا ہے، جو اسے ہر سطح پر حکومتی خریداروں کی  انتہائی اہم ضروریات کو مناسب طریقے سے پورا کرنے کے لیے وسائل سے آراستہ کرتی ہے۔ مجموعی طور پر، جی ای ایم نے اپنے اسٹیک ہولڈرز کی  طرف سے حاصل ہونے والی زبردست حمایت کے ساتھ، آغاز سے لے کر اب تک 5.93 لاکھ کروڑروپےجی ایم وی کو عبور کر لیا ہے۔ جی ای ایم پر لین دین کی کل تعداد بھی 1.8 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

مزید برآں، شمولیت اوررابطہ کاری کے لیے جی ای ایم کی غیر متزلزل لگن اس کے بصیرت انگیز نقطہ نظر کا ثبوت ہے۔ ای-گرام سوراج کے ساتھ پلیٹ فارم کاآسان اور خوشگوار انضمام، جس کا مقصد پنچایت سطح کی خریداری کو ہموار کرنا ہے، نہ صرف اس کے عزائم کی پختگی  کو واضح کرتا ہے بلکہ انتظامیہ کی نچلی سطح پر لاگت کو احتیاط سے بہتر بناتے ہوئے آخری سرے پر موجود فروخت کنندگان کے ساتھ جڑنے کے عمل  میں اپنی بے مثال صلاحیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔یہ قابل ذکر کوشش جی ای ایم  سے حاصل ہونے والے  مثبت نتائج  کو بڑھاوا دیتی ہے ، جو ہندوستان کے حصولیابی اور خریداری  کے منظر نامے پر اس کے دور رس اثر کو ظاہر کرتی ہے۔

مارکیٹ پلیس میں شمولیت اور تنوع پیدا کرنے کے لیے جی ای ایم کے کثیر جہتی نقطہ نظر نے بھی اس کی شاندار کامیابی میں اضافہ کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، خواتین کاروباریوں، اسٹارٹ اپس اور کاریگروں جیسے معمولی حیثیت کے حامل فروخت کنندگان کے منفرد تقاضوں اور ضروریات اور حدود کو پورا کرتا ہے۔ اس کی پالیسیاں تمام فرموں کو ان کے حدود اربعہ اور مقبولیت سے قطع نظر کاروبار کے صحیح مواقع فراہم کرنے کے ارادے سے  مرتب کی گئی ہیں۔اس کے بعد، پلیٹ فارم کے ذریعے لین دین کی گئی کل آرڈر ویلیو کا تقریباً ایم ایس ایز 49 فیصد کو دیا گیا ہے۔ صرف 7 مہینوں میں، 45000 سے زیادہ  ایم ایس ایز نے جی ای ایم پر رجسٹرڈفروخت کنندگان /خدمات فراہم کننددگان کے طور پر اندراج کیا ہے۔

جی ای ایم کی کامیابی کی پہچان لاگت کی بچت کے لیے اس کی لگن میں ہے، جس نے حکومت کو 2016 سے  45,000 کروڑ روپےسے زیادہ کی بچت کرنے کے قابل بنایا۔اقتصادی سروے22-2021 کے مطابق، 22 میں سے 10 کے لیے جی ای ایم کی قیمتیں دیگر آن لائن پلیٹ فارمز سے 9.5 فیصد کم تھیں۔جی ای ایم کا انقلاب انگیز  تبدیلی کا سفر جدید ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کی بنیادوں پر قائم شفافیت، کارکردگی اور شمولیت کا ثبوت ہے۔

ایک ایسے وقت میں کہ جب جی ای ایم کا ارتقاء جاری ہے، یہ ارتقائی سفر ہندوستانی حکومت کی ڈیجیٹل تبدیلی اور‘‘میک اِن انڈیا’’ پہل قدمی کی بنیاد بنا ہوا ہے، جو مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات اور خدمات کے استعمال کو فروغ دیتا ہے۔

 

*************

ش ح۔  س ب ۔م ش

(U-966)



(Release ID: 1976668) Visitor Counter : 91