مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
سوچھ دیوالی:کوڑے کرکٹ سے صاف ستھرے ماحول تک
ایم سی ڈی کے آپریشن کلین دہلی کی دیوالی کے بعد سوچھتا پرخاص توجہ مرکوز
Posted On:
13 NOV 2023 2:28PM by PIB Delhi
دیوالی کی تقریبات کے بعدکی صورتحال جس کی خاص پہچان ، آتش بازی اور تقریبات کے بعد ادھر ادھر بکھری بے کار اشیاء ہوتی ہیں، اس نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے طور پر ، دہلی نے ‘آپریشن کلین دہلی’ کے ذریعے صفائی کو بحال کرنے کے مشن کو شروع کرنے کے لیے کمر کس لی ہے جس میں ‘سوچھ دیوالی شبھ دیوالی’مہم کے ایک حصے کے طور پردیوالی کے بعد کی صفائی ستھرائی کے لئے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
آپریشن کلین دہلی کے تحت، تین اقدامات ‘کلی محلوں کی صفائی ستھرائی’ کے ساتھ شروع ہوئے، جہاں دیوالی کے بعد سڑکوں پر صفائی کی ایک وسیع مہم چلائی گئی۔ کھلی جگہوں سے ملبہ، آتش بازی کی باقیات اور دیگر کچرے کو صاف کرنے کے لیے سوچھتا پر عمل درآمد کرنے والی ٹیموں کو متحرک کیا گیا۔ اپنے عزم کومزید پختگی بخشتے ہوئے،ایم سی ڈی نے صاف ستھرے ماحول کے لیے گلیوں اور عوامی مقامات کو صاف کرنے کو ترجیح دی۔
اس کے ساتھ ہی، دیوالی سے پیدا ہونے والے کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کو یقینی بناتے ہوئے، ایک اسٹریٹجک ‘ویسٹ کلیکشن پلان’(کچرا جمع کرنے کا منصوبہ) کو حرکت میں لایا گیا۔ اس اقدام کے ذریعہ نہ صرف دیوالی کے بعد کے کوڑے کرکٹ کو بروقت جمع کرنےکے عمل کو ترجیح دی گئی بلکہ استعمال شدہ پٹاخوں اور اس سے منسلک مواد کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے پر بھی زور دیاگیا۔ شہر کی کچرے کا بندوبست کرنے والی ( ویسٹ مینجمنٹ) مشینری نے تہواروں کی گہما گہمی کے بعد نظم و نسق بحال کرنے کے لیے انتھک محنت کی۔
دیوالی پر چھوڑی جانے والی آتش بازی کے ماحولیاتی اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے، حکام نے ہوا کے معیار کی نگرانی کو ترجیح دیتے ہوئے اور بڑھتی ہوئی آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے مقصد سے ٹھوس کوششیں کیں۔ دہلی نے ایک اجتماعی عزم کے ساتھ، دیوالی کے بعد ایک صاف ستھرا، صحت مند ماحول کی طرف قدم بڑھایا اور اس طرح ذمہ دارانہ تقریبات کے انعقاد اور پائیدارطور طریقوں پر عمل درآمد کی مثال قائم کی۔
*************
ش ح۔ س ب ۔م ش
(U-961)
(Release ID: 1976646)
Visitor Counter : 99