کوئلے کی وزارت
جولائی میں ، کوئلے کی پیدا وار میں 14 اعشاریہ ایک ایک فیصد کا اضافہ ہوکر یہ 68 اعشاریہ سات پانچ ملین ٹن ہو گئی
مالی سال 24-2023 میں جولائی تک کوئلے کی مجموعی پیدا وار 292 اعشاریہ ایک دو ملین ٹن ہو گئی
جولائی میں کوئلے کی سپلائی 74 اعشاریہ تین تین ملین ٹن تک جا پہنچی
Posted On:
01 AUG 2023 6:19PM by PIB Delhi
کوئلے کی وزارت نے جولائی 2023 میں کوئلے کی مجموعی پیدا وار میں خاطر خواہ حصولیابی کی ہے۔ یہ پیدا وار 68 اعشاریہ سات پانچ ملین ٹن (ایم ٹی) تک پہنچ گئی، جو ، جولائی 2022 کی 60 اعشاریہ دو پانچ ایم ٹی کی مقدار سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ 14 اعشاریہ ایک ایک فیصد کا اضافہ ہے۔ کول انڈیا لمیٹڈ سی آئی ایل کی پیدا وار میں جولائی 2023 میں اضافہ ہو کر یہ 53 اعشاریہ چھ تین ایم ٹی ہو گئی، جب کہ جولائی 2022 میں یہ 47 اعشاریہ دو نو ٹن تھی۔ ترقی کی یہ شرح 13 اعشاریہ چار ایک فیصد ہے۔ کوئلے کی مجموعی پیدا وار میں ( جولائی 2023 تک) ایک بڑا اضافہ ہو اتھا، یہ پیدا وار مالی سال 24-2023 میں 292 اعشاریہ ایک دو ایم ٹی (عارضی) ہوئی ، جب کہ مالی سال 23-2022 کی اسی مدت میں یہ پیدا وار 265 اعشاریہ نو چار ایم ٹی تھی، جو 9 اعشاریہ آٹھ چار فیصد تھی۔
اس کے علاوہ کوئلہ سپلائی میں جولائی 2023 میں زبردست اضافہ ہوا اور یہ 74 اعشاریہ تین تین ایم ٹی تک پہنچ گئی، جس سے جولائی 2022 کے 67 اعشاریہ چار چھ کے مقابلے خاطر خواہ ترقی ہوئی ہے۔ یہ شرح ترقی 10 اعشاریہ ایک نو فیصد تھی۔ اسی مدت میں کوئلے کی دیگر سپلائی میں غیر معمولی کارکردگی دیکھی گئی۔ جو لائی 2023 میں یہ 11 اعشاریہ چار آٹھ ایم ٹی تھی، جب کہ 2022 میں یہ پیدا وار 9 اعشاریہ سات چار ایم ٹی تھی۔ اس سے 17 اعشاریہ آٹھ تین فیصد کی شرح ترقی کا اظہار ہوتا ہے۔ کوئلے کی مجموعی سپلائی میں (جولائی 2023 تک) ایک بڑا اضافہ ہوا ۔ یہ اضافہ مالی سال 24-2023 میں 314 اعشاریہ تین صفر ایم ٹی (عارضی) اضافہ ہے، جب کہ مالی سال 23-2022 کی اسی مدت میں یہ سپلائی 291 اعشاریہ پانچ نو میٹرک ٹن تھی۔یہ سات اعشاریہ سات نو فیصد کی شرح ترقی ہے۔
اس سے پورے ملک میں کوئلے کی بلا رکا وٹ تقسیم کو یقینی بنانے میں کوئلے کی سپلائی چین کی استعداد اجاگر ہوتی ہے۔ کوئلے کی وزارت اس بات کی پابند ہے کہ کوئلے کی لگا تار پیدا وار کی جائے اور موسم باراں کے دوران کوئلے کی پیدا وار اور سپلائی کے استقلال کو یقینی بنایا جائے۔ کوئلے کی وزارت نے ایسی بہت سی طرح کی حکمت عملی پر در آمد کیا ہے کہ کانکنی کرتے ہوئے حفاظت کے انتظامات کئے جائیں اور کام کاج کی استعداد میں اضافہ کیا جائے۔
کوئلے کے شعبے میں بے مثال ترقی ہوئی ہے، جیسا کہ کوئلے کی پیدا وار، سپلائی اور اونچا ئیوں پر پہنچنے والی اسٹاک پوزیشن بے نظیر رہی ہے۔ کول پی ایس یو کے خود کو وقف کردینے سے غیر معمولی ترقی میں مدد ملی ہے ۔ کوئلے کی وزارت کوششوں، ٹیکنا لوجی کی ترقی اور دیر پا طور و طریقوں کے تئیں پابند ہے، تاکہ توانائی کے شعبے کو ایک قابل اعتبار اور ماحول کے مطابق خود کو ڈھال لینے والا شعبہ بنایا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اس - ق ر)
U-958
(Release ID: 1976613)
Visitor Counter : 75