سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
گول میز کانفرنس میں ،ہنر مندی کے فروغ اور اختراع پر مبنی چھوٹے کاروبار کے ذریعہ کشمیر کی غیر استعمال شدہ صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے خاکہ تیار کیا گیا
Posted On:
13 NOV 2023 12:01PM by PIB Delhi
بھارت کی قومی اختراع فاؤنڈیشن (این آئی ایف) نے ، جو حکومت ہند کے سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کا ایک خود مختار ادارہ ہے، یونیورسٹی آف کشمیر اور این آئی ایف اِ ن کیو بیشن اینڈ انترپرینیور شپ کاؤنسل کے ساتھ مل کر 8 نومبر 2023 کو سری نگر میں ایک ورکشا پ کا انعقاد کیا۔ یہ ورکشاپ کشمیر یونیورسٹی میں اس مقصد کے ساتھ منعقد کی گئی کہ وادی میں سبھی متعلقہ فریقوں کی اختراع اور چھوٹے کاروبار کے ایکو نظام میں مدد کی جائے۔
بہت سی تنظیموں کے متعلقہ فریقین نے جموں وکشمیر کی غیر استعمال شدہ صلاحیت کو فروغ دے کر اور بڑے چیلنجوں نیز کلیدی نوعیت کی حصولیابیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اختراع اور چھوٹے کاروبار کے ذریعہ ترقی اور فروغ کے منظر نامے کو بہتر بنانے کے ایک خاکے پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ایک روزہ گول میز کانفرنس تھی، جس کا عنوان تھا ‘‘چھوٹے کاروبار کی ترقی کے ذریعہ سب کی شمولیت والی ترقی (آئی ڈی ای اے) ’’۔
این آئی ایف کے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر وپن کمار نے کہا کہ ‘‘یہی وقت ہے جب چھوٹے کاروباری ، ایکو نظام کے معماروں کی مدد سے تیزی سے ترقی کرسکتے ہیں اور اس عمل میں وہ بہتر طریقوں سے اپنی صلاحیتوں کو فروغ دے سکتے ہیں۔’’
حکومت ہند کے سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کے تحت این ای بی ڈویژن کے سربراہ ڈاکٹر پروین رائے نے زور دے کر کہا کہ موجودہ دور کے اسٹارٹ اپس، اپنے کاروبار پر ناکامی کا داغ لگانے کے بجائے اسے بہتربنانے میں یقین رکھتے ہیں ۔
ایمیزن انڈیا کے پبلک پالیسی سے متعلق نائب صدر چیتن کرشنا سوامی نے اشارہ دیا کہ فعال جے اینڈ کے اُن چھوٹے کاروباریوں کا مرکز ہے، جن میں ہمارے کاریگر ، سہیلی اور گلوبل سیلنگ جیسے اہم پروگراموں کا حصہ بن کر سبقت لے جانے والے عالمی برانڈز تخلیق دینے کی صلاحیت موجود ہے۔
یونیورسٹی آف کشمیر کے رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر نے یونیورسٹی کی طرف سے کئے گئے حالیہ اہم اقدامات کے سلسلے میں ، حصہ لینے والوں کو ایک دوسرے سے متعارف کرایا، تاکہ وادی میں اختراعی سرگرمیوں کو مستحکم بنایا جاسکے۔
کچھ بنیادی اختراع کاروں نے اپنی کچھ حصولیابیوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے اپنے کاروبار میں حاصل کامیابیوں سے متعلق چیلنجوں کے بارے میں بھی بتایا۔ جی آر ٹی اسٹپورٹس انڈیا نے ، جو باقاعدہ شعبے کی نمائندگی کرنے والا ایک انترپرینیور ہے اور دیگر کاروباریوں نے کاروبار کو آسان بنانے کے منظر نامے میں ،حکومت سے وابستہ بڑھتی ہوئی امیدوں کا اظہار کیا ۔ نیز اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ خلاء کو پُر کرنےا ور لچکداری میں اضافہ کرنے کے لئے کیا اقدامات کئے جائیں۔
اس گول میز کانفرنس میں ، جس میں مستفیدین نے مختلف اسکیموں ، سہولیات اور ترغیبات تک رسائی کے بارے میں اپنے تجربات بیان کئے۔ اس کانفرنس میں بہت سی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ تنظیمیں وادی کے اندر کی تنظیمیں بھی تھیں اور باہر کی بھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اس - ق ر)
U-952
(Release ID: 1976608)
Visitor Counter : 95