سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر  نے آٹھواں آیوروید ڈے منایا

Posted On: 13 NOV 2023 12:02PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر –نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر  ) نے  اپنی سواستک پہل کے حصے کے طور پر آٹھویں آیوروید ڈے (9 نومبر 2023) کو منانے کے لیے سینٹر کاؤنسل فار ریسرچ  ان آیورویدک سائنسیز(سی سی آر ا  ے ایس)  کے اشتراک سے ’’ طرز زندگی سے متعلق امراض کو دور کرنے میں آیوروید کا کردار" پر ایک خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا۔

سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کے چیف سائنٹسٹ جناب آر –ایس- جیاسومو نے شرکاء کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور اپنے تعارفی کلمات پیش کیے۔ جناب جیاسومو نے آیوروید کو ہماری روزمرہ کی زندگیوں میں ضم کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی، خاص طور پر موجودہ ناموافق ماحولیاتی حالات کی روشنی میں۔سی ایس آئی آر - این آئی ایس سی پی آر   نے سائنٹس  ڈاکٹر پرمانند برمن نے  نئی دہلی کے سنٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ریسرچ آفیسر (اے وائی) مقررڈاکٹر ساکشی شرما کا تعارف کرایا۔

ڈاکٹر شرما نے اپنے کلیدی خطاب میں بیماریوں سے صحت یاب ہونے کے عمل پر اچھی صحت کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس کے علاوہ، انہوں  نے روایتی علم کی اہمیت اور پہلے کسی کے طرز زندگی کا جائزہ لیے بغیر دواؤں کا سہارا لینے کے مروجہ عمل کے بارے میں اپنے خدشے کا اظہار کیا۔ دلکش لیکچر میں آیوروید کے مختلف پہلوؤں کو شامل کیا گیا تھا، جیسے پراکریتز، آیوروید کلاک، غذائی طریقوں، اور تناؤ سے متعلق صحت کے مسائل کو کم کرنے کے لیے حکمت عملی۔ لیکچر کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر میں پرنسپل سائنٹسٹ اور پی آئی /کوآرڈینیٹر-سواستک  ڈاکٹر چارو نے شکریہ کی تحریک پیش کی اور مقرر اور حاضرین  کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام  کا اختتام ایک مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ کے ساتھ ہوا جسے سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر  میں پرنسپل سائنسدان ڈاکٹر سمن رےنے کوآرڈینیٹ کیا۔

 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FWQF.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Z7XX.jpg

******

ش  ح۔ ف ا   ۔ ج

UNO-953


(Release ID: 1976603) Visitor Counter : 110