ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہنر مندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت کے ذریعہ سووَچھتا خصوصی مہم 3.0 کی کامیاب تکمیل


کوڑا کباڑ اور بے کار سامان کو ہٹاکر 660 مربع فٹ جگہ کو خالی کیا گیا

وزارت کی تکمیل شدہ خصوصی مہم 3.0  کے دوران کوڑے کباڑ کو ٹھکانے لگا کر 2094013 روپئے کی آمدنی حاصل ہوئی

Posted On: 11 NOV 2023 2:52PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت سے ترغیب حاصل کرکے ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 چلائی۔ اس مہم کے بنیادی مقاصد زیر التوا معاملات کا تیزی سے نپٹارہ، جگہ کی مؤثر انتظام کاری، صاف ستھرے اور سبز ماحول کو فروغ جیسے امور پر مرتکز تھے۔

خصوصی مہم 3.0کی کامیاب تکمیل وزارت کی عہدبندگی کا ثبوت ہے۔ اس جامع پہل قدمی نے مختلف وزارتوں کے ساتھ ساتھ ملحق/ذیلی دفاتر اور خود مختار  انجمنوں پر احاطہ کیا جو ملک کے مختلف خطوں میں پھیلی ہوئی ہیں۔ تیاری کا مرحلہ، جس کا آغاز 15 ستمبر 2023 کو ہوا ، اس نے مہم کے دوران صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی اہداف کی شناخت میں ایک اہم کردار ادا کیا۔

اس مہم میں نہ صرف زیر التوا معاملات کو نمٹانے پر زور دیا گیا بلکہ جگہ کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور دفاتر میں کام کاج کے مجموعی مقامات  کے تجربے کو بھی بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ تیاری کے مکمل مرحلے اور تقریب کے دوران، ملک بھر میں صفائی ستھرائی کے 8354 مقامات کو احتیاط کے ساتھ شناخت کیا گیا۔متوقع نتیجہ تقریباً 660 مربع فٹ جگہ کو صاف کرنا تھا، جس میں 4579 سے زائد کاغذی فائلیں مکمل جائزے کے لیے رکھی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ،کوڑا کباڑ ٹھکانے لگانے سے حاصل ہونے والی مجموعی آمدنی 2094013 روپئے کے بقدر تھی۔روزانہ کی پیش رفت پر ایک کلی طور پر وقف ٹیم کی جانب سے تیزی کے ساتھ نگرانی کی گئی اور انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے زیر اہتمام ایس سی پی ڈی ایم پورٹل پر مسلسل اپ ڈیٹ کیا گیا۔

مزید برآں، ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت کے سکریٹری جناب اتل کماری تیواری نے مختلف ڈویژنوں کے دورے کرکے اور خصوصی مہم 3.0 کے دوران ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے باقاعدہ جائزہ میٹنگوں کی میزبانی کرکے فعال اقدامات کیے۔ ان کی بصیرت انگیز رہنمائی کے ساتھ ، مہم کے ایک جزو کے طور پر علاقائی اداروں کا دورہ کرنے کے لیے خصوصی ٹیموں کو حکمت عملی کے ساتھ منظم کیا گیا، تاکہ اس کے مؤثر نفاذ اور اثرات کو یقینی بنایا جا سکے۔ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری نے کہا کہ ’’صاف ستھری اور زیادہ اثر انگیز حکمرانی کے لیے وزیر اعظم مودی کی تصوریت کے تحت خصوصی مہم 3.0 بہترین کارکردگی کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ تزویراتی منصوبہ بندی، اچانک دورے، اور کلی طورپر وقف ٹیم ورک کے ذریعہ، ہم نے نہ صرف جگہ کو صاف کیا ہے بلکہ صفائی ستھرائی اور اثرانگیزی کے کاز کو بھی آگے بڑھایا ہے۔یہ پہل قدمی تغیراتی تبدیلی ، اور کام کاج کی جگہ کو فروغ دینے کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے، جو سووَچھتا اور آپریشنل ایکسلینس کے نظریات کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔‘‘

وہ قابل طور طریقے جنہیں نمایاں کیا گیا اور جنہیں ایم ایس ڈی کے ذریعہ تسلیم کیا گیا، ان میں بنگلور میں ہوسور روڈ پر واقع گورنمنٹ ماڈل انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس میں 25 مختلف مقامات پر مصنوعی ریچارج گڑھوں کی تعمیر کا آغاز شامل ہے۔ یہ گڑھے تقریباً 12 ملین لیٹر بارش کے پانی کی متاثرکن مشترکہ صلاحیت کی نمائش کرتے ہیں ، جو سالانہ بارش کے تقریباً 10 فیصد کے برابر ہے۔ اس کوشش کے نتیجے میں آئی ٹی آئی کے اندر 25 پرکولیشن کنویں قائم ہوں گے، جو تقریباً 3.2 ملین لیٹر بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے قابل ہوں گے، اس طرح پانی کے پائیدار انتظام کے اقدامات میں اہم تعاون دیں گے۔

یکم اکتوبر کو گورنمنٹ آئی ٹی آئی بہرامپور، اڈیشا  نے بھی ایک اختراعی اور ہمہ گیر نظریے کے ساتھ سووَچھتا ابھیان منایا۔ اس تقریب کے دوران اختراعات  اور ماحولیات کے تئیں بیداری دیکھی گئی اور کباڑ کے ذریعہ تیار شدہ 23 فٹ بلند ہاتھ کے مجسمہ کی رونمائی کی گئی۔ اس منفرد مجسمے کو پلاسٹ کی 30000 پانی کی بوتلوں کے ذریعہ تیار کیا گیا، ان بوتلوں کو جمع کرنے کا کام بہرام پور کے 3000 زیر تربیت افراد کی قیادت میں انجام دیا گیا جنہوں نے جانفشانی کے ساتھ شہر میں مختلف مقامات سے ان بوتلوں کو اکٹھا کیا۔ اس پہل قدمی نے نہ صرف صفائی ستھرائی کے تئیں عہد بندگی کی نمائش کی بلکہ ایک ظاہری طور پر اثرانگیز اور ماحولیات دوست جشن کے لیے مختلف اشیاء کی ری سائیکلنگ اور از سر نو قابل استعمال بنانے کے ایک اختراعی نقطہ نظر کا بھی مظاہرہ کیا۔

چند مزید پہل قدمیاں ذیل میں دی گئی ہیں:

ٹوئیٹ1 : مصنوعی ریچارج گڑھوں کی تعمیر

ٹوئیٹ 2: کوڑا کرکٹ سے حرکت پذیر سیڑھی تیار کی گئی

ٹوئیٹ 3: جدید ماڈل الیکٹرک کنٹرول پینل ڈیمو ٹریننگ کٹ دروازوں سے فضلہ  کو ازسر نو قابل استعمال بنانا۔

ٹوئیٹ 4: پیٹرول انجن والی ایک پرانی موٹر سائیکل کوازسر نو تیار کیا، اسے برقی چارج شدہ گاڑی میں تبدیل کیا گیا۔

***

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:925


(Release ID: 1976382) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil