وزارات ثقافت

وزارت ثقافت نے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور دفاتر میں التوا کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خصوصی مہم 3.0 مکمل کی

Posted On: 11 NOV 2023 12:57PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت (ایم او سی) نے اپنی تنظیموں کے ساتھ خصوصی مہم 3.0 میں حصہ لیا جس میں بنیادی طور پر سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں زیر التواء کو کم کرنے پر توجہ دی گئی۔

2 سے 31 اکتوبر 2023 تک عمل درآمد کے مرحلے کے دوران، وزارت نے تمام نامزد 449 مقامات  پر صفائی مہم چلانے اور ریکارڈ مینجمنٹ میں 100 فیصد اہداف حاصل کیے: تمام 15,969 طبعی  فائلوں اور 2133 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 4975 طبعی فائلوں اور 1620 ای فائلوں کو بالترتیب نمٹایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، نیشنل آرکائیوز آف انڈیا (این اے آئی) کو منتقلی کے لیے 138 طبعی  فائلوں کی بھی شناخت کی گئی ہے۔ اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 42,15,715 روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ کل 22272 مربع فٹ علاقے کو خالی کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، دیگرحصولیابیوں میں 83 فیصد عوامی شکایات کا ازالہ کرنا شامل ہے ۔ اس میں  81.8فیصد پی ایم او حوالہ جات؛ 67.8فیصد ریاستی حکومت کے حوالہ جات؛ 64.2فیصد رکن پارلیمنٹ پی کے حوالہ جات اور 51فیصد پارلیمنٹ کی یقین دہانیاں شامل ہیں ۔ وزارت نے 8 پریس بیانات جاری کیے ہیں اور  مزید یہ کہ وزارت اور اس کی مختلف تنظیموں کی طرف سے 173 ٹویٹ بھی کی گئی ہیں۔

 

(چتور گڑھ قلعہ کے مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی، جو کہ یونیسکو، عالمی ثقافتی ورثہ کی جگہ ہے)

 

  ریکارڈ کی بحالی کے ایک حصے کے طور پر، این اے آ ئی نے 21,425 اوراق ، 140 فائلوں اور ریکارڈ کی 45 جلدوں کی بائنڈنگ کی مرمت کی۔ وزارت داخلہ، وزارت کوئلہ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل سی آر پی ایف، نئی دہلی نے بالترتیب 452، 572 اور 22 فائلوں کی تشخیص کے لیے این اے آ ئی کو مطلع کیا ہے۔ این اے آ ئی نے پبلک ریکارڈ ایکٹ اور قواعد کی دفعات کے مطابق مذکورہ فائلوں کی مشترکہ تشخیص کے لیے کارروائی شروع کی ہے۔

 

ین اے آئی میں ریکارڈ کا جاری تحفظ]

 

این اے آ ئی نے خصوصی مہم 3.0 کے دوران ریکارڈ مینجمنٹ میں درج ذیل تربیتی پروگرام بھی منعقد کیے:-

18 سے 20 اکتوبر 2023 تک مختلف وزارتوں/ محکموں، منسلک/ ماتحت دفاتر اور پی ایس یو وغیرہ کے گروپ 'بی' اور اس سے اوپر اور اس کے مساوی سطح کے افسران کے لیے ریکارڈ مینجمنٹ میں ایک اورینٹیشن کورس؛

 

23.10.2023 کو گروپ 'اے' اور 'بی' اور وزارت اور آثار قدیمہ کے سروے آف انڈیا(اے ایس آ ئی) کے مساوی سطح کے افسران کے لیے ریکارڈ کے انتظام سے متعلق ایک خصوصی تربیتی سیشن۔

 

حکومت  ہند کی مختلف وزارتوں/محکموں کی طرف سے  30 اکتوبر 2023 اور یکم  نومبر 2023 کو این اے آ ئی کے ریکارڈ سینٹر، پڈوچیری میں نئے نامزد ریکارڈ افسران کے لیے ایک خصوصی تربیتی پروگرام ۔

Image

وزارت ثقافت نے للت کلا اکیڈمی ، 35 فیروز شاہ روڈ، منڈی ہاؤس، نئی دہلی کے دفتر کے احاطے میں 28 سے 31 اکتوبر 2023 تک "فضلہ سے فن" - "اسکریپ ٹو اسکلپچر" کے موضوع پر خصوصی مہم 3.0 کے دوران اس کی مختلف تنظیموں کے ذریعے کیے گئے تخلیقی کاموں کی  ایک نمائش کا بھی اہتمام کیاگیا ۔ اس نمائش کا افتتاح ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال جی نے کیا۔ دہلی میں قائم تنظیموں اور وزارت ثقافت کے شمال مشرقی زونل کلچرل سینٹر(این ای زیڈ سی سی) نے نمائش میں حصہ لیا جبکہ دہلی سے باہر واقع دیگر تنظیموں نے بھی اپنے متعلقہ دفاتر میں نمائش کا اہتمام کیا۔ یہ نمائش ڈی ڈی نیوز پر یکم نومبر 2023 کو نشر کی گئی۔

 

[وزارت ثقافت کے زیر اہتمام 28 سے 31 اکتوبر 2023 تک "ویسٹ ٹو آرٹ" - "اسکریپ ٹو اسکلپچر" نمائش کا انعقاد]

[نارتھ ایسٹرن زون کلچرل سینٹر(این ای زیڈ سی سی) کی طرف سے بہترین تخلیقی آرٹ ورک کے طور پرکباڑ سے تیار کردہ دیوی ما درگا اور ایک ہرن کا مجسمہ]

وزارت ثقافت نے سوچھتا کو فروغ دینے اور ادارہ جاتی بنانے نیز  تمام اداروں میں زیر التواء کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم کے دوران کیے گئے اچھے کاموں کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

923



(Release ID: 1976373) Visitor Counter : 105