وزیراعظم کا دفتر
سرکاری اسکیمیں دیوالی کے موقع پر ہر گھر میں خوشیاں لا رہی ہیں: وزیر اعظم
Posted On:
10 NOV 2023 3:03PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سرکاری اسکیمیں دیوالی کے موقع پرہر گھر میں خوشیاں لا رہی ہیں۔
مائی گو انڈیا (MyGovIndia) ایکس ہینڈل نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں پی ایم آواس یوجنا، اجوالا یوجنا، پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا، پردھان منتری مدرا یوجنا، آیوشمان بھارت یوجنا، یو پی آئی ڈیجیٹل پیمنٹس، اسٹارٹ اپ انڈیا وغیرہ جیسی اسکیموں کے فوائد کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
ایکس پر مائی گو انڈیا (MyGovIndia) پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے پوسٹ کیا؛
‘‘مجھے اس بات پر بہت اطمینان ہے کہ دیوالی کے تہوارپرعوامی فلاح و بہبود کی ہماری اسکیموں سے آج ملک کا ہر گھر روشن ہے۔ #ووکل فار لوکل۔’’
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 894
(Release ID: 1976145)
Visitor Counter : 103
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada