مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

آسام کا منفرد سوچھ دیوالی کا جشن ’ ویسٹ سے خوراک ‘کے لیے راہ ہموار کرتا ہے

Posted On: 10 NOV 2023 1:21PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے زیراہتمام سوچھ بھارت مشن-شہری  ملک بھر میں ’سوچھ دیوالی، شبھ دیوالی‘ مہم چلا رہا ہے۔ شہر سوچھ دیوالی دستخطی مہم کے لیے دستخط کرکے اور مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کے  استعمال کا عہدکرکے، آرآرآر مراکز کو غیر استعمال شدہ، پرانی اشیاء عطیہ کرکے، واحد استعمال پلاسٹک کے ماحول دوست متبادل کا استعمال کرتے ہوئے ماحول دوست دیوالی منانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ مہم کے تحت، آسام نے دیوالی کے بعد ہونے والے کچرے کے انتظام کے لیے ایک منفرد پہل کی ہے۔ روایتی طور پر آسام میں دیوالی کے موقع پر لوگ رہائشی اور تجارتی اداروں کے داخلی راستوں پر کیلے کے درختوں اور پتوں پر مٹی کے دیئے  جلاتے ہیں۔ اس کے لیے دیوالی کی رات استعمال ہونے والے کیلے کے درخت کے تنوں کا اگلے دن کوئی استعمال  نہیں ہوتا ہے۔

آسام میں سوچھ بھارت مشن -شہری ٹیم نے دیوالی کے بعد کچرے کو ختم کرنے کے لیے ایک خاص منصوبہ بنایا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے، شہری بلدیاتی ادارے کے ذریعے کچرے کے انتظام کا ایک سادہ طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ دیوالی کے بعد صفائی کو یقینی بنانے کے لیے، آسام نے تین آراصول کو اپنایا ہے تاکہ ویسٹ  کو خوراک میں تبدیل کیا جا سکے۔ کیلے کے درخت، تنے اور پتے جو روایتی دیوالی کی تقریبات کے بعد اگلے دن غیر استعمال شدہ رہ جائیں گے، انہیں ہاتھیوں کے چارے کے طور پر استعمال کرنے کے لیے شہری بلدیاتی اداروں کے آس پاس کے قومی پارکوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔

جہاں آس پاس کوئی نیشنل پارک نہیں ہے وہاں  ٹھکانے لگانے کی غرض سے شہری کیلے کے درختوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر شہری بلدیاتی اداروں کے حوالے کر دیں گے۔ وہاں سے میونسپل کا عملہ ان درختوں کے تنوں کو گائے کی پناہ گاہوں یا مرکز میں واقع ’کچرے سے کھاد‘ کے  گڑھوں کے حوالے کرے گا۔ اس طرح کے کچرے کو ختم کرنے کے لیے پہلے ہی مختلف مقامات پر 104 مرکزی کھاد کے گڑھے اور 6000 سے زیادہ گھریلو کھاد کے گڑھے ہیں۔

**********

 

(ش ح۔اک ۔ع آ)

U-891



(Release ID: 1976127) Visitor Counter : 61


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Tamil